وزارت دفاع
دفاع کے وزیرمملکت جناب اجے بھٹ نے یوم جمہوریہ پریڈ 2024 کے لیے بہترین مارچنگ دستے اور جھانکیاں کے ایوارڈز عطا کئے اور تمام جیتنے والوں کو مبارکباد دی
ججوں کے ایک پینل کے ذریعہ اوڈیشہ کو بہترین ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی جھانکی کو بہترین قرار دیا گیا
وزارت ثقافت نے ججوں کے پینل کے سیکشن میں وزارتوں اورمحکموں میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کی
پینل نے سکھ رجمنٹ کے دستے کا انتخاب تینوں خدمات میں سے بہترین مارچنگ دستے کے طور پر کیا
دہلی پولیس کی خواتین دستہ کو دونوں زمروں میں سی اے پی ایف/ دیگر معاون دستوں میں مارچ کرنے والی بہترین دستہ قرار دیا گیا
Posted On:
30 JAN 2024 7:05PM by PIB Delhi
دفاع کے مرکزی وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے 30 جنوری 2024 کو یوم جمہوریہ پریڈ کے لیے بہترین مارچ کرنے والے دستے اور جھانکیوں کو ایوارڈز دیے۔ انہوں نے الگ الگ نتائج کا اعلان کیا – ایک ججوں کے پینل کے ذریعے اور دوسرامائی گوو کے ذریعے کرائے گئے آن لائن عوامی ووٹ کے ذریعے سبھی فاتحین کو مبارکباد دی۔
تین رکنی ججوں کے پینل کو تینوں سروسز کے مارچنگ دستوں، سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے مارچنگ دستے/ دیگر معاون دستوں اور مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور وزارتوں/ محکموں کی جھانکیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔ پینلز کی تشخیص کی بنیاد پر، نتائج حسب ذیل ہیں:
- تینوں سروسز میں سب سے بہترین مارچنگ دستہ - سکھ رجمنٹ کا دستہ
- سی اے پی ایف/دیگر معاون دستوں کے درمیان مارچ کرنے والا بہترین دستہ - دہلی پولیس خواتین مارچ کرنے والا دستہ
- بہترین تین جھانکیاں (ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے)
پہلا - اڈیشہ (وکست بھارت میں خواتین کو بااختیار بنانا)
دوسرا - گجرات (دھورڈو: گجرات کی سرحدی سیاحت کا ایک عالمی آئکون)
تیسرا - تمل ناڈو (قدیم تمل ناڈو میں کدوولائی نظام - جمہوریت کی ماں)
بہترین جھانکی (وزارتیں/محکمے) - وزارت ثقافت - (بھارت: جمہوریت کی ماں)
خصوصی انعام - سنٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سنٹرل وسٹا - وکست بھارت کا پرتی بمب)
'وندے بھارتم' - ڈانس گروپ کے لیے خصوصی میمنٹو
ججوں کے پینل کے علاوہ، مائی گوو پلیٹ فارم پر یوم جمہوریہ پریڈ اور بیٹنگ دی ریٹریٹ تقریب 2024 کو آن لائن دیکھنے کے لیے شہریوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے ایک ویب صفحہ بنایا گیا تھا۔ مائی گوو کی طرف سے شہریوں کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور وزارتوں/ محکموں کے ساتھ ساتھ مارچ کرنے والے دستوں میں سے اپنے پسندیدہ جھانکی کو ووٹ دینے کے لیے ایک آن لائن پول کرایا گیا تاکہ مقبول انتخاب کے زمرے میں سے بہترین کا انتخاب کیا جا سکے۔ مقبول انتخاب کے لیے آن لائن پول 25-27 جنوری 2024 کے درمیان مائی گوو ویب پیج پر منعقد کیا گیا تھا۔ نتائج یہ ہیں:
تینوں سروسز میں بہترین مارچنگ دستہ - راجپوتانہ رائفلز رجمنٹل مارچنگ دستہ
سی اے پی ایف /دیگر معاون افواج کے درمیان مارچ کرنے والا بہترین دستہ – سی آر پی ایف خاتون مارچ کرنے والا دستہ
بہترین تین جھانکی (ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے):
پہلا - گجرات (دھورڈو: گجرات کی سرحدی سیاحت کا ایک عالمی آئکون)
دوسرا - اتر پردیش (وکست بھارت سمردھ وراثت )
تیسرا – آندھرا پردیش (آندھرا پردیش میں اسکولی تعلیم کی تبدیلی – طلباء کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانا)
بہترین جھانکی (مرکزی وزارتیں/محکمے) – درخشاں گاؤں (وزارت داخلہ)
************
ش ح۔ ح ا ۔ م ص
(U: 7811 )
(Release ID: 2028561)
Visitor Counter : 43