خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نےدیہی ترقی کی وزارت اور پنچایتی راج کی وزارت کے تعاون سے حال ہی میں نافذ تین فوجداری قوانین پر ویبینار کا انعقاد کیا

Posted On: 21 JUN 2024 7:56PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت (ایم ڈبلیو سی ڈی) نے دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی) اور پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر) کے اشتراک سے دو قومی سطح کے ویبینار شروع کیے، جن میں سے پہلا آج  منعقد کیا گیا تھا۔اس ویبینار میں  حال ہی میں نافذ کردہ فوجداری قوانین کی دفعات: ’’بھارتیہ نیائے سنہتا‘‘، ’’بھارتی ناگرک سرکشا سنہتا‘‘، اور ’’بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم‘‘پر بات چیت کی گئی۔ خواتین اور بچوں کے تحفظ، بہبود، حفاظت اور تحفظ سے متعلق موضوعات پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LSZ6.jpg

پہلا ویبینار، جو آج ہندی میں منعقد ہوا، جس میں ایم ڈبلیو سی ڈی، ایم او پی آر، اور ایم او آر ڈی کے سیکرٹریوں کے افتتاحی خطابات پیش کیے گئے، اس کے بعد جامع اجلاس ہوئے جن میں بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (بی پی آر اینڈ ڈی) کے ماہرین کے ذریعہ نئے قوانین کی کلیدی دفعات کا خاکہ پیش کیا گیا ۔ ایم ڈبلیو سی ڈی کے ماہرین نے خواتین اور بچوں کے لیے ان قوانین کے مثبت مضمرات کا مزید جائزہ لیا۔

A group of people sitting in a roomDescription automatically generated

اس تقریب میں ملک بھر میں تقریباً 40 لاکھ اسٹیک ہولڈرز کی زبردست شرکت دیکھی گئی، جن میں پنچایتی راج اداروں کی منتخب خواتین نمائندے، خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس(خود امدادی گروپس)، اورایم ڈبلیو سی ڈی، ایم او آر ڈی، اورایم او پی آر کے متنوع شراکت دار  شامل ہیں۔

A couple of women sitting on a blanketDescription automatically generated

A group of women sitting on blanketsDescription automatically generated

انگریزی میں ہونے والا دوسرا ویبینار 25 جون 2024 کو منعقد کیا جائیگا، جو معاشرے کے وسیع تر طبقات میں مزید نظریات کی اشاعت  اور مشغولیت کو یقینی بناتا ہے۔ ان اصلاحاتی قوانین کی منظوری ہندوستان میں خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانے کے لیے قانونی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے کے مقصد سے محترم وزیر اعظم کے وسیع تر وژن کا حصہ ہے۔

 

----------------------

ش ح۔س ب ۔ ع ن

U NO: 7769



(Release ID: 2028198) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Tamil