وزارت دفاع

آئی این ایس سونینا پورٹ لوئی ، ماریشس پرپہنچا

Posted On: 22 JUN 2024 11:37AM by PIB Delhi

آئی این ایس سونینا جنوب مغربی آئی او آر کے طویل فاصلہ تعیناتی پر بیس جون 2024 کو ماریشس کے پورٹ لوئیس  پہنچ گیا۔ گودی میں داخل ہونے سے قبل بحری جہاز ماریشین ای ای زیڈ کی سمندری نگرانی کے عمل سے گزرا جس میں موریشس کوسٹ گارڈ (ایم سی جی) بحری جہاز بیراکڈا اور ایم بی ایف ڈورنیر ساتھ تھے۔ اس خطے میں مشترکہ ای ای زیڈ گشت ہندوستانی بحریہ کی جانب سے خطے میں مشترکہ سمندری سیکورٹی کے عزم کو مستحکم کرتی ہے۔

یہاں آمد پر بحری جہاز کا ایم سی جی ڈور نیر اور ماریشس پولیس فورس ہیڈ نے خیر مقدم کیا۔ یہ جہاز بندرگاہ کی تین روزہ وزٹ پر ہے اور متعدد پیشہ ورانہ اور سماجی رابطوں ، ایم سی جی عملے کے لئے ہاریرٹریننگ کمیونٹی سروس، میڈیکل کیمپ اور کھیل کود کی سرگرمیوں میں مصروف ہوگا۔ یوگا کے بین الاقوامی دن 2024 کے موقع پر آئی این ایس سونینا اور ایم این سی جی بیراکڈا میں پورٹ لوئی پر یوگا کی مشقیں انجام دی گئیں۔ ہندوستانی بحریہ اور نیشنل کوسٹ گارڈ ، ماریشس کے اہلکاروں کو اس طرح ایک دوسرے سے قریب آنے کا موقع ملا ہے۔ ہندوستانی برادری کے لوگوں سمیت دوسواہلکار اور ہائی کمیشن آف انڈیا کے ارکان نے اس پروگرام میں حصہ لیا جس میں مجموعی تندرستی اور ہم آہنگی کو فروغ دیا گیا ۔ جہاز پر 22 جون 2024 تک وزیٹرز آسکتے ہیں۔

آئی این ایس سونینا کے دورے سے خطے کے ان دو ملکوں کے درمیان سمندری سیکورٹی میں تعاون اور دوطرفہ تعلقات مستحکم ہوں گے۔

WhatsAppImage2024-06-22at11.36.44QKY8.jpeg

Img(4)H323.jpg

******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:7726



(Release ID: 2027862) Visitor Counter : 22