وزارت سیاحت

جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے نئی دہلی میں واقع قطب مینار پر بین الاقوامی یوم یوگ تقریب کی قیادت کی

Posted On: 21 JUN 2024 5:30PM by PIB Delhi

سیاحت اور ثقافت  کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج بین الاقوامی یوم یوگ کے موقع پر نئی دہلی میں واقع قطب مینار کامپلیکس میں سن ڈائل لانس میں منعقدہ عوامی یوگا سیشن میں شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام وزارت سیاحت نے کیا۔ اس سال کے بین الاقوامی یوم یوگ کا موضوع ہے ’’یوگ- اپنے لیے اور سماج کے لیے‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/tour45454545PPF3.png

شری گجیندر سنگھ شیخاوت، فرد اور معاشرے کی روز مرہ کی زندگی میں یوگا کی اہمیت کے بارے میں شرکاء اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ۔

محترمہ وی ودیاوتی، سکریٹری (سیاحت) اور وزارت سیاحت کے دیگر سینئر افسران بھی اس تقریب کے دوران موجود تھے۔ تقریب کا انعقاد مختلف ایجنسیوں کے ساتھ مل کر شاندار طریقے سے کیا گیا۔

جناب گوپال رشی، یوگا ماہر اور ان کی ٹیم نے یوگا کے عملی سیشن کا مظاہرہ کیا اور یوگا کے مختلف پہلوؤں اور اہمیت کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر، سفر تجارت اور سیاحتی صنعت کے اسٹیک ہولڈرز، یووا ٹورازم کلب کے طلباء، خصوصی طور پر معذور بچوں اور سیاحت کی وزارت، حکومت ہند کے عہدیداروں اور مقامی لوگوں نے یوگا سیشن میں حصہ لیا۔

علاوہ ازیں، یوگا سیشنوں کا اہتمام شمالی خطے یعنی، اترپردیش میں آگرہ، وارانسی اور لکھنؤ، راجستھان میں جے پور اور جودھپور، پنجاب میں چمکور صاحب، اتراکھنڈ  میں دہرادون کے فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور دون سنسکرتی اسکول (قبائلی) میں، ہماچل پردیش میں شملہ، جموں و کشمیر میں سری نگر اور لداخ میں کیا گیا۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7714



(Release ID: 2027767) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi