سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ہندوستان کے پاس ایک مضبوط نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (انوسادھن این آر ایف) ہوگا جس كے ایک بار مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد تحقیق اور ترقی میں بہت بڑا انقلاب آئے گا۔ یہ صنعت اور اکیڈمیا سمیت سرکاری اور نجی شعبے کے انضمام کے لیے ایک پل کے طور پر کام کرے گا: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ


اگلی نسل کی ٹیکنالوجیوں میں ہندوستان باقی دنیا کے برابر: ڈاکٹر سنگھ

Posted On: 21 JUN 2024 6:36PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ آج یہاں کہا کہ ہندوستان میں ایک مضبوط نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (انوسادھن این آر ایف) ہوگا جس كے ایک بار مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد تحقیق اور ترقی میں ایک بہت بڑا انقلاب آئے گا اور یہ صنعت اور اکیڈمیا سمیت سرکاری اور نجی شعبوں کے انضمام کے لیے ایک پل کا کام انجام دے گا۔

وزیر موصوف نے یہ مشاہدات اس وقت پیش کئے جب یو ایس نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سیتھورامن پنچناتھن نے جو اس وقت ہندوستان کے دورے پر ہیں، قومی دارالحکومت میں اُن سے ملاقات کی۔

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ خلائی امور، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن كے مملكتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا كہ ہندوستان میں سائنسی ذہانت کی کوئی کمی نہیں لیکن جس چیز کی کمی تھی وہ سائنس اور ٹکنالوجی کی ترقی میں مدد کرنے اور لوگوں کو تحقیق اور ترقی میں حوصلہ افزائی کرنے کے قابل بنانے والے ماحول كی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور وژن نے وہ ماحول فراہم کر دیا اور منظر نامے میں انقلابی تبدیلی كے ساتھ ہندوستان کو محاذی حیثیت مل گئی۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر نے نیشنل جغرافیائی پالیسی بنانے اور نجی شعبے کے محركین کو سہولت اور حوصلہ افزائی کے لیے ڈرون پالیسی میں نرمی کرنے میں حکومت کی کوششوں کے بارے میں آگاہی دی اور حکومت کے وژن اور انوسندھن نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن کے ذریعے ہندوستان میں تحقیق اور ترقی کو بڑھانے کے منصوبے پر روشنی ڈالی جو عالمی معیار کی تکنیکی اختراعات کی ترقی كی کوششوں کے کثیر القومی تعاون کے حق میں پل کے طور پر کام کرنے اور پبلک سیکٹر کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر اور فارم سے دونوں جہانوں کی بہترین جوہر سامنے لانے کی سمت میں ایک قدم ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نجی کھلاڑیوں کے لیے خلائی شعبے کو کھولنے اور جدت كاری کے لیے ان کی حمایت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز جیسے اے آءی/ ایم ایل، کوانٹم ٹیکنالوجیز میں ہندوستان کی ترقی پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ "ہندوستان اب اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز میں باقی دنیا کے برابر ہے۔"

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی بتایا كہ وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں ہندوستان میں فی الحال جس پیمانے اور تحقیق ہو رہی ہے اس سے آنے والے دنوں میں ہندوستان کو پانچویں بڑی معیشت سے چوتھی بڑی، پھر تیسری بڑی اور پھر اس سے آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے سائنسی تعاون کے لیے مختلف شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر سیتھورامن پنچ ناتھن نے تحقیق اور ترقی اور مستقبل کے منصوبوں اور ٹیکنالوجیز کے میدان میں انقلاب لانے کی ہندوستان کی کوششوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو سائنسی شعبے میں بین الاقوامی تعاون کے لیے ان کی مسلسل حمایت کے لیے بھی مبارکباد دی اور ہندوستان کی مستقبل کی کوششوں کے حق میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

*****

U.No:7706

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2027754) Visitor Counter : 34


Read this release in: English , Hindi