وزارت اطلاعات ونشریات

اٹھارہویں ممبئی  انٹرنیشنل فلم فیسٹول  میں کراس بارڈر فلم پروجیکٹوں کی پیچیدگی پر غور و خوض


اٹھارہویں ایم آئی ایف ایف میں ’اسکرپٹ سے اسکرین تک: بین الاقوامی مشترکہ –تیاری کے  چیلنج اور کامیابی‘  موضوع پر پینل  مباحثے کا انعقاد کیا گیا

Posted On: 20 JUN 2024 7:13PM by PIB Delhi

ممبئی، 20 جون 2024

ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) کے 18 ویں ایڈیشن نے آج ’’اسکرپٹ سے اسکرین تک: بین الاقوامی مشترکہ- تیاری کے چیلنج اور  کامیابی‘‘  موضوع پر  ایک  دلچسپ پینل  مباحثہ منعقد کیا گیا۔  مباحثے میں کراس بارڈر تعاون سے کسی فلم کو اسکرین پلے سے اسکرین تک لانے کے پیچیدہ عمل پر گہرائی سے غور و خوض کیا گیا، جس میں  غیر ملکی مشترکہ  تیاری میں آنے والی پیچیدگیوں اور رکاوٹوں پر بات چیت کی گئی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/20-6-1QVD6.jpg

پینل میں نمایاں مقررین شامل تھے جن میں پرتھول کمار، فیسٹیول کے ڈائریکٹر اور جوائنٹ سکریٹری، اطلاعات و نشریات کی وزارت، حکومت ہند؛ نیلا مادھب پانڈا، پدمشری ایوارڈ یافتہ اور دستاویزی فلم ساز؛ گولڈا سیلم، فلم کنسلٹنٹ، پروگرامر، اور فرانس میں مقیم پروڈیوسر؛ نیلوتپل مجمدار، ڈاکیومینٹری ریسورس انیشی ایٹو کے صدر۔ اور یوری الیکسی، ڈائریکٹر جنرل، بیلاروس فلم شامل تھے۔ اس سیشن کو اداکار اور پروڈیوسر عارفی لامبا نے موڈریٹ کیا۔

محترم نیلا مادھب پانڈا نے ہندوستانی فلم سازوں کی ان کہانیوں کی نشاندہی کرنے کی اہمیت پر زور دیا جنہیں بین الاقوامی سطح پر پہچان دی جاسکے۔ انہوں نے مغربی دنیا سے فنڈز کی دستیابی پر روشنی ڈالی لیکن اس میں شامل طویل عمل کا بھی ذکر کیا۔ محترم پانڈا نے فلم سازوں کو مشورہ دیا کہ وہ عالمی توجہ مبذول کرنے کے لیے کان جیسے مشہور فلمی میلوں میں شرکت کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/20-6-3VNMR.jpg

محترمہ گولڈا سیلم نے مسابقتی اور منفرد دستاویزی فلموں کو فنڈ دینے کے لیے تیار اہم مارکیٹ کی نشاندہی کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایک فلم کے لیے سرحدوں کو عبور کرنے اور بین الاقوامی کامیابی حاصل کرنے کے لیے ایک زبردست کہانی ضروری ہے۔

جناب نیلوتپل مجمدار نے آزاد فلم سازوں کو درپیش چیلنجوں پر روشنی ڈالی، خاص طور پر فنڈنگ ​​حاصل کرنے میں۔ انہوں نے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نوجوان، باصلاحیت فلمسازوں کی مدد کرے تاکہ ان کے تخلیقی تصورات کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/20-6-28H6G.jpg

اطلاعات و نشریات کی وزارت  کے فیسٹول ڈائرکٹر اور جوائنٹ سکریٹری کے جناب پرتھول کمار نے مختلف  پہل  کے ذریعے بھارتی فلم سازوں کے لیے ایک معاون ماحولیاتی نظام بنانے کے لیے حکومت ہند کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ایم آئی ایف ایف میں افتتاحی ڈاک-فلم بازار کا اعلان کیا، جہاں فلم ساز اعلیٰ پروڈیوسروں سے مل سکتے ہیں اور اپنی فلمیں اور خیالات پیش کر سکتے ہیں۔ جناب کمار نے حکومت کے ایجنڈے پر اس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دستاویزی فلم سازی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

محترم یوری الیکسی نے فلم سازوں کی مدد کے لیے جمہوریہ بیلاروس کی پہل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بیلاروسی حکومت مشترکہ کوششوں کو آسان بنانے کے لیے ایک ایکشن پلان پر کام کر رہی ہے اور وہ ہندوستانی فلم سازوں کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/20-6-4S1U9.jpg

پینل مباحثے کا اختتام بین الاقوامی تعاون کے  وسیع  فوائد پر عام اتفاق رائے کے ساتھ  ہوا جس میں متنوع ٹیلنٹ پول ، مالیاتی اختیارات اور عالمی تقسیم  چینلز تک رسائی شامل ہے۔ مقررین نے اجتماعی طور پر ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا جو عالمی فلمی صنعت کی ترقی اور افزودگی کے لیے بین الاقوامی شریک پروڈکشنز کی حمایت اور پرورش کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ج ق۔ن ا۔

U-7595

                          



(Release ID: 2027728) Visitor Counter : 9


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Hindi_MP