وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت ثقافت  نے  یوم یوگا پر  پرانہ قلعہ اور آئی جی این سی اے میں یوگا  مشق  کا اہتمام کیا

Posted On: 21 JUN 2024 5:56PM by PIB Delhi

یوگا کا 10 واں بین الاقوامی دن ‘‘خود اور معاشرے کے لیے یوگا’’ کے تھیم کے ساتھ نئی دہلی کے تاریخی پرانہ قلعہ میں وزارت  ثقافت اورآرکیولوجیکل سروے آف انڈیا کے ذریعے منایا گیا۔ اس موقع پر ثقافت کی وزارت کے سکریٹری جناب گووند موہن بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں جناب  گووند موہن نے کہا کہ یوگا ،دماغ اور جسم کا تال میل اور خیالات اور عمل کے درمیان توازن کو  بنائے رکھتا ہے۔ انہوں نے یوگا کو ہماری روزمرہ کی زندگیوں میں شامل کرنے اور ایک مستقل مشق کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

Image

بین الاقوامی یوگا دن پر، اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے ) کے عہدیداروں اور ملازمین نے اجتماعی یوگا مشق میں حصہ لیا۔ آئی جی این سی اے  کے رکن سکریٹری ڈاکٹر سچیدانند جوشی نے ادارے کے احاطے میں اپنے خطاب میں ہندوستان کی قدیم یوگا حکمت کے دنیا بھر میں اثر و رسوخ پر زور دیا، اور اس بات کی ضرورت  پر زور دیا کہ ہم اس یوگا مشق کو اپنائیں اور اس سے استفادہ کریں۔ ڈاکٹر جوشی نے یوگا کو فروغ دینے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔ انہوں  نے  اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں گزشتہ سال کے پروگرام اور اس سال جموں و کشمیر  کے سری نگر میں ہونے والے یوگا مشق  سیشن کی اہمیت کو ایک جاری سفر میں سنگ میل قرار دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022OWB.jpg

یوگا انسٹرکٹر ڈاکٹر ستیندر سنگھ کی قیادت میں یوگا سیشن کا اختتام امن کی دعا کے ساتھ ہواجس میں شرکاء پوری طرح سے  یوگا مشق میں شامل رہے۔ یوم یوگا کی پیش رفت میں، آئی جی این سی اے نے 21 مئی سے 20 جون تک یوگا کلاسز کی ایک ماہ طویل سیریز کا اہتمام کیا  جس سے کمیونٹی میں یوگا کی مشق کے ساتھ گہرے تعلق کو فروغ دیا گیا ۔

************

U.No:7701

ش ح۔ع ح


(Release ID: 2027685) Visitor Counter : 44


Read this release in: English , Hindi