وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں، ایویئن انفلوئنزا کے پھوٹ پڑنے اور اس کے خلاف ردعمل سے متعلق آزمائشی مشق کا اہتمام کیا گیا
مویشی پالن کے محکمے نے بھوپال میں منعقدہ ایویئن انفلوئنزا کے پھوٹ پڑنے اور اس کے خلاف ردعمل سے متعلق آزمائشی مشق کے لیے عالمی بینک کے ساتھ تعاون کیا
Posted On:
20 JUN 2024 6:26PM by PIB Delhi
حیوانات کا محکمہ، عالمی بینک کے ساتھ شراکت میں، 19 اور 20 جون، 2024 کو بھوپال، مدھیہ پردیش میں ایویئن انفلوئنزا پھیلنے اور اس کے خلاف ردعمل کی آزمائشی مشق کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ ورکشاپ ایک ایسے اہم وقت پر منعقد ہو رہی ہے جب ہم کیرالہ میں غیر معمولی حالات سے نبردآزما ہیں اور اس کے اثرات مویشیوں سمیت غیر پولٹری پرجاتیوں پر مرتب ہونے کا رجحان بھی سامنے آرہا ہے۔ پروگرام کا افتتاح ڈاکٹر ابھیجیت مترا، ڈی اے ایچ ڈی میں مویشی پالن کمشنر ، نے جناب گلشن بمرا، حکومت مدھیہ پردیش میں مویشی پالن کے محکمے کے پرنسپل سکریٹری، ڈاکٹر ہکوپی (ایپی) کاٹجیونگوا، سینئر زرعی ماہر اقتصادیات، عالمی بینک اور ڈاکٹر اتُل شری واستو، حکومت مدھیہ پردیش کے پرنسپل چیف وائلڈ لائف وارڈن کی موجودگی میں کیا۔
اس دو روزہ ورکشاپ کا مقصد ایویئن انفلوئنزا کے پھوٹ پڑنے کو روکنے کے لیے تیاری اور ردعمل کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ اس آزمائشی مشق میں انسانی صحت کے محکمے، جس کی نمائندگی نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول، صحت و خاندانی بہبود کی وزارت حکومت ہند نے کی، مویشی پالن کے شعبے، جس کی نمائندگی مویشی پالنگ اور ڈیری کی وزارت، حکومت ہند اور ریاستی اے ایچ ڈی نے کی، وائلڈ لائف جس کی نمائندگی چڑیا گھر اور ڈبلیو ڈبلیو ایف نے کی، اور تجربہ گاہ ماہرین ، جس کی نمائندگی آئی سی اے آر-نشاد، آر ڈی ڈی ایل سی ڈی ڈی ایل اور کیرالہ، اُڈیشہ، اور مدھیہ پردیش کی ریاستی ویٹنیریری تجربہ گاہ ، اور ڈبلیو ایچ او اور او ایف ایف ایل یو جیسی بین الاقوامی تنظیموں کے 40 اراکین نے شرکت کی۔ یہ اس غیرمعمولی بیماری سے نمٹنے میں مشترکہ اور ایک صحت کے نقطہ نظر کی جانب ایک یادگار قدم ہے۔ اس پروگرام کے لیے عالمی بینک کے ماہر ڈاکٹر لیڈویج ویرما اور سی ایس آئی آر او – آسٹریلین سینٹر فار ڈیزیز پری پئرڈنیس کے ایوئین انفلوئنزا کے ڈبلیو او اے ایچ ماہر ڈاکٹر فرین وونگ نے اپنا تعاون فراہم کیا۔
آزمائشی مشق ایویئن انفلوئنزا کے پھیلاؤ کی انتظام کاری اور اس پر قابو پانے کے لیے مؤثر وباء کا پتہ لگانے، تیز رفتار ردعمل کی حکمت عملیوں اور ایجنسیوں کے درمیان رابطہ کاری پر مرکوز ہے۔ آزمائشی مشق میں باہم اثر پذیر منظرناموں کا ایک سلسلہ شامل ہے جو وبائی مرض پھوٹ پڑنے پر پیدا ہونے والی حقیقی صورتحال کی نقل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو شرکاء کو بحران کی انتظام کاری میں تجربہ فراہم کرتا ہے۔ کلیدی موضوعات میں نگرانی اور نگرانی کے نظام، ہنگامی ردعمل کے پروٹوکول، اور عوامی مواصلات کی حکمت عملی شامل ہیں۔
چونکہ دنیا زونوٹک بیماریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا مقابلہ کر رہی ہے، اس طرح کے اقدامات لچکدار صحت کے نظام کی تعمیر میں اہم ہیں۔ محکمہ حیوانات اور عالمی بینک ایویئن انفلوئنزا کے اثرات کو کم کرنے اور انسانی اور جانوروں کی صحت دونوں کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:8370
(Release ID: 2027204)
Visitor Counter : 49