وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے نے نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کے ساتھ بایو کنٹینمنٹ سہولت کی اَپ گریڈیشن اور متعلقہ مرمت کے کاموں کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے
مذکورہ کاموں کے لیے تخمینہ شدہ بجٹ 160 کروڑ روپے ہے اور اسے 20 ماہ کے اندر نافذ کرنے کا منصوبہ ہے
Posted On:
20 JUN 2024 6:05PM by PIB Delhi
ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے ( ڈی اے ایچ ڈی ) نے سکریٹری محترمہ الکا اپادھیائے کی موجودگی میں نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ ( این ڈی ڈی بی ) کے ساتھ چودھری چرن سنگھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اینمل ہیلتھ ( سی سی ایس این اے آئی ایچ ) ، باغپت میں بایو کنٹینمنٹ سہولت کی اَپ گریڈیشن اور متعلقہ مرمتی کاموں کے نفاذ کے لیے ایک معاہدے پر کل دستخط کیے ۔ مذکورہ کاموں کے لیے تخمینہ شدہ بجٹ کا احاطہ 160 کروڑ روپے ہے اور اسے 20 ماہ کے اندر نافذ کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس موقع پر محکمہ سی سی ایس این آئی اے ایچ، باغپت اور نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
سی سی ایس این آئی اے ایچ، باغپت، محکمہ کے زیراہتمام ایک اعلیٰ تجربہ گاہ ہے ، جو بھارت میں استعمال ہونے والی ویٹرنری ویکسین اور تشخیص کے معیار کی جانچ کے لیے ایک قومی سہولت ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کی بایو کنٹینمنٹ سہولت 2010 ء میں شروع کی گئی تھی اور انسٹی ٹیوٹ کو حکومت ہند کی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے ویٹرنری بایولوجیکل ایچ ایس (ہیموریجک سیپٹی سیمیا) اور آر ڈی ( رانی کھیت ڈیزیز ) کی کوالٹی کنٹرول ٹیسٹنگ کے لیے سنٹرل ڈرگ لیبارٹری کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ اس کے ریگولیٹری کردار کے علاوہ، انسٹی ٹیوٹ کو ایل ایچ اینڈ ڈی سی پروگرام کے تحت ایف ایم ڈی ، بروسیلا ، پی پی آر اور سی ایس ایف ویکسینز کی کیو سی ٹیسٹنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
بدلتے ہوئے ٹیکنالوجی اور حفاظتی معیارات کے پیش نظر، اس طرح کی سہولیات کو چلانے کے لیے ، گائیڈ لائنز کی تعمیل کرنا اور حکومت ہند کی وزارت سائنس اور ٹیکنا لوجی کے بایو ٹیکنالوجی کے محکمے سے سرٹیفیکیشن حاصل کرنا لازمی ہے۔ اس طرح، مویشیوں کی صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے اور مختلف قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے مقرر کردہ بایو سیفٹی اور بایو سیکورٹی کے معیارات کو پورا کرنے کے لیے ، اس سہولت کو اَپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
پریمیئر انسٹی ٹیوٹ میں بایو کنٹینمنٹ سہولت کے اَپ گریڈیشن کے مجوزہ کاموں کے ساتھ، محکمہ نے کثیر جہتی مقاصد یعنی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ویٹرنری خدمات، ویٹرنری بایولوجیکل کی کوالٹی کنٹرول ٹیسٹنگ، ریفائنمنٹ کے حصول کے لیے سہولت کی تبدیلی کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ویکسین کی افادیت اور حفاظت کے لحاظ سے کوالٹی کنٹرول پروٹوکولز، مویشیوں کی صحت کے پروگراموں میں مدد، مویشیوں کی صحت کے بندوبست اور تشخیص کے شعبے میں تحقیق اور ترقی اور قومی اور بین الاقوامی تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ، انسٹی ٹیوٹ کے پاس جدید ترین اینیمل ہاؤس کنٹینمنٹ سہولت ہوگی، جو علاج اور ویکسین کی تحقیق کے شعبے میں معاہدہ اور باہمی تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔
مجوزہ کاموں کے نفاذ کے ذریعے، محکمے کو مینڈیٹ اور صلاحیت میں اضافہ کے لحاظ سے درج ذیل فائدے کی توقع ہے:
-
لیباریٹری سرٹیفیکیشن اور توثیق اور ڈی سی جی آئی سے مکمل سی ڈی ایل اسٹیٹس کے لیے بایو ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے تازہ ترین رہنما خطوط کی تعمیل۔
-
سی سی ایس این آئی اے ایچ، باغپت ملک کا واحد انسٹی ٹیوٹ ہے ، جس میں بڑے اور چھوٹے جانوروں پر تجربات کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
-
مویشیوں کی صحت (مثلاً لمپی اسکن ڈیزیز ، ایوین انفلوئنزا ، گلینڈرس ڈیزیز وغیرہ) کے شعبے میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں کے لیے تیاری کی صورتِ حال ۔
-
ویکسین کی جانچ، جانوروں کے تجربات، تربیت اور صلاحیت کی تعمیر اور حکومتوں اور غیر سرکاری ایجنسیوں کی کیو سی ضروریات کو پورا کرنے کے ذریعے ریونیو جنریشن ماڈل کے ساتھ خود کفالت کے لیے ادارے کی صلاحیت میں اضافہ۔
-
’’ نیشنل ون ہیلتھ مشن کے تحت آؤٹ بریک انویسٹی گیشن اور وبائی امراض کی تیاری ‘‘ کے لیے پریمیئر انسٹی ٹیوٹ کے طور پر کام کرنا۔
-
قومی اور بین الاقوامی تعاون کے اعلی ٰمواقع۔
سی سی ایس این آئی اے ایچ ، باغپت میں بایو کنٹینمنٹ کی سہولت اور متعلقہ مرمت کے کاموں کی اَپ گریڈیشن کی ذمہ داری نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ ( این ڈی ڈی بی ) کو دی گئی ہے۔ این ڈی ڈی بی پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے ذریعہ ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک قانونی ادارہ ہے اور اس کا ایک خصوصی ڈویژن ہے ، جو بایو کنٹینمنٹ سہولیات کی تعمیر اور دیکھ بھال کے لیے وقف ہے۔ این ڈی ڈی بی نے حالیہ برسوں میں آئی سی اے آر -نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز، بھونیشور، آئی سی اے آر -نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائی سیکیورٹی اینیمل ڈیزیز فیسیلٹی، بھوپال، لیباریٹری اور اینیمل ٹیسٹنگ یونٹ ٹی اے این یو وی اے ایس ، آئی سی اے آر - نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویٹرنری ایپیڈیمولوجی اینڈ ڈیزیز انفارمیٹکس، بنگلورو، ویکسین بنانے والے یونٹس وغیرہ میں ملک بھر میں مویشیوں کی صحت کے شعبے میں متعدد بایو کنٹینمنٹ لیبز اور اس سے منسلک بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو انجام دیا ہے۔
ش ح۔ ا ک - ع ا
U.No. 7641
(Release ID: 2027159)
Visitor Counter : 59