جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
سی ایس آئی آر دیسی الیکٹرولائزرز تیار کرنے کے لیے مشن موڈ پروجیکٹ کو نافذ کر رہا ہے۔ ڈی ایس ٹی ہائیڈروجن اور فیول سیل پروگرام کی حمایت کر رہا ہے: بجلی اورنئی اور قابل تجدید توانائی کےمرکزی وزیرکابیان
Posted On:
08 FEB 2024 7:54PM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر نے ایک متحرک تحقیق اور ترقی کے ماحولیاتی نظام کو تیار کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کی غرض سے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں مطلع کیا ہے جس سے گرین ہائیڈروجن کو تجارتی بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت قومی گرین ہائیڈروجن مشن کو نافذ کر رہی ہے، جسے حکومت نے جنوری 2023 میں شروع کیا تھا۔ مشن کا بنیادی مقصد ہندوستان کو گرین ہائیڈروجن اور اس سے تیارشدہ دیگر مصنوعات کی پیداوار، استعمال اور برآمد کے لیے عالمی مرکز بنانا ہے۔
مشن کے حصے کے طور پر درج ذیل اجزاء کا اعلان کیا گیا ہے:
1-اسٹیل، نقل و حرکت، شپنگ، وکندریقرت توانائی کی ایپلی کیشنز، بائیو ماس سے ہائیڈروجن کی پیداوار، ہائیڈروجن اسٹوریج وغیرہ کے لیے پائلٹ پروجیکٹس(آزمائشی منصوبے ) 1,466 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ;
2-ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پروگرام بشمول تحقیق وترقی کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فریم ورک کے ذریعے جس کی لاگت 400 کروڑروپے ہوگی ۔
مشن کے لیے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ روڈ میپ 7 اکتوبر 2023 کو جاری کیا گیا ہے، جس میں اس شعبے کے اہم تحقیقی شعبوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) ، مختلف قسم کے دیسی الیکٹرولائزرز تیار کرنے کے لیے،ایک مشن موڈ پروجیکٹ کو لاگو کر رہی ہے، جس کی لاگت 75 کروڑروپے ہوگی ،یعنی اینین ایکسچینج میمبرین (اے ای ایم) الیکٹرولائزر، پروٹون ایکسچینج میمبرین (پی ای ایم )الیکٹرولائزر، اور سالڈ آکسائیڈ الیکٹرولائزر ((ایس اوای )الیکٹرولائزر؛ فیول سیل اور ہائیڈروجن اسٹوریج سلنڈر۔ الیکٹرولائزرز اور فیول سیلز کو کارکردگی کے ساتھ عالمی معیارات سے موازنہ کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔
ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی )نے ہائیڈروجن اور فیول سیل پروگرام کی حمایت کی ہے جس کا مقصد سے مواد، کیٹالسٹس، جھلی، ایندھن کے خلیوں کے اجزاء، الیکٹرولائزرز، ہائیڈروجن ذخیرہ کرنے والے مواد، ملک میں ہائیڈروجن اور فیول سیل کی مختلف ایپلی کیشنز کے نفاذ کے لیے قسم IVکے سیلنڈراور پروٹو ٹائپس کی مقامی ترقی سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ان کی حمایت کرنا ہے۔
یہ معلومات نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج 8 فروری 2024 کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہے۔
**********
(ش ح۔س ب۔ ع آ)
U: 7613
(Release ID: 2026908)