نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدرجمہوریہ  نے معلومات کو منظم کرنے کی ضرورت کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ "غیر منظم معلومات اور جعلی خبریں ناقابل تصور تناسب کی تباہی پیدا کر سکتی ہیں"


"اگر کسی فرد کے بارے میں سوشل میڈیا پر فرضی بیانیہ چلایا جائے تو اس کی حفاظت کون کرتا ہے": نائب صدر جمہوریہ

نقصان دہ ایجنڈے کے ساتھ کچھ گمراہ لوگ ملک اور باہر کام کر رہے ہیں: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے عالمی میڈیا کے متحرک بیانیے کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی

نائب صدر جمہوریہ نے ہندوستان کے ترقیاتی بیانیے کو عالمی سطح پر لے جانے کی ضرورت پر زور دیا

غلط معلومات امن، استحکام اور جمہوریت کے لیے چیلنج ہے: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے 2022 اور 23 بیچوں کے انڈین انفارمیشن سروس کے تربیت یافتہ افسران کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 18 JUN 2024 8:15PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ، جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج معلومات کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ غیر منظم معلومات اور جعلی خبریں ناقابل تصور تناسب سے تباہی و بربادی  پیدا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے آج نائب صدر  جمہوریہ انکلیو میں انڈین انفارمیشن سروس کے تربیت یافتہ افراد کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا، "معلومات طاقت ہے، معلومات بہت خطرناک طاقت ہے، معلومات وہ طاقت ہے جس کو منظم کرنا ہوتا ہے۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014WZW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002V60W.jpg

ہیرا پھیری اور غلط معلومات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے ریاستی عناصر کے سوشل میڈیا ردعمل کی ستائش کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے نوجوان افسران سے کہا کہ وہ غلط معلومات کو بے اثر کرنے کے لیے بجلی کی رفتار سے کام کریں۔ انہوں نے ان سے کہا، ’’آپ کو جعلی خبروں کو ختم کرنا ہوگا۔

اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ اس طرح کی غلط معلومات کسی ادارے یا فرد کے لیے تباہ کن ہوسکتی ہیں، جناب دھنکڑ نے استفسار کیا کہ "اگر کسی فرد کے بارے میں سوشل میڈیا پر کوئی فرضی بیانیہ چل رہا ہے تو اس فرد کی حفاظت کون کرتا ہے؟" تربیت یافتہ افسروں کو معلوماتی جنگجو قرار دیتے ہوئے انہوں نے ان سے کہا کہ وہ آگے بڑھ کر کھیلیں اور متاثرہ شخص یا ادارے کی پرائیویسی اور ساکھ کو بچائیں۔

ہندوستان کو دنیا کی سب سے متحرک جمہوریت بتاتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت کی قانونی حیثیت اس پر منحصر ہے کہ لوگوں کا اس پر کتنا اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا، "بطور آئی آئی ایس افسران، آپ کو شہریوں اور ان کی منتخب حکومت کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور آپ کوآراستہ کیا گیا ہے۔"

کچھ "گمراہ لوگوں" کی طرف سے ہمارے اداروں کو داغدار کرنے، بدنام کرنے اور ان کی تذلیل کرنے کے لیے بیانیے کو پھیلانے کے تشویشناک رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے ان کو جلد از جلد بے اثر کرنے پر زور دیا۔ "یہ ناپاک ایجنڈا رکھنے والی بہت کم تعداد میں شیطانی قوتیں ملک اور باہر کام کر رہی ہیں۔ آپ جنگجو ہیں،" انہوں نے نوجوان افسروں سے کہا۔

عالمی میڈیا کی طرف سے متحرک بیانیے کا موثر مقابلہ کرنے پر زور دیتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمیں دوسروں کو کبھی بھی اپنی تعریف کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ "عالمی میڈیا کے متعصبانہ بیانیے کو ختم کرنا ہوگا۔

ہندوستان کی ترقی کے بیانیے کو عالمی سطح پر لے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے کہا کہ ہندوستانی انفارمیشن سروس کو عالمی سطح پر "برانڈ انڈیا" کی تشہیر اور فروغ دینے کے لیے بجا طور پر جگہ دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا "دنیا کو بتائیں کہ ہم کس قسم کے ملک ہیں۔ ہم ایک متوازی ملک ہیں; ہم ایک ایسا ملک ہیں جس کا ثقافتی ورثہ متنوع ہے۔ ہماری 5000 سالہ تہذیبی اقدار کو دنیا کے سامنے لے جانے کی ضرورت ہے‘‘ ۔

یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ غلط معلومات امن، استحکام کے لیے بہت بڑے خطرے کے طور پر ابھری ہیں اور معلوماتی انقلاب کے دور میں جمہوریت کے لیے ایک چیلنج ہے، نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس طرح کی غلط معلومات ہماری سلامتی اور دفاعی طریقہ کار پر بہت زیادہ اثر ڈالتی ہیں۔ معلومات کو سب سے زیادہ طاقتور ہتھیار اور جنگ کی پانچویں جہت کے طور پر بیان کرتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے خبردار کیا کہ "ہماری معلومات کی جگہ پر پراکسیوں کے ذریعہ جوڑ توڑ، تفرقہ انگیز اور ایجنڈے پر مبنی بیانیہ ہماری قوم کی خودمختاری اور سالمیت کے لیے حقیقی خطرہ ہے۔"

اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ زمینی سطح سے صحیح رائے درست پالیسیوں کی تشکیل میں مدد کرتی ہے، نائب صدر جمہوریہ  نے تربیت حاصل کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ خود کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے اپ ڈیٹ کریں۔ نائب صدر جمہوریہ نے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں انڈین انفارمیشن سروس کے افسران کے کردار کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ "ووٹر کی آگاہی میں اضافہ کرنا اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں سب سے زیادہ حصہ داری کو یقینی بنانا، بالکل آخری میل پر شہری تک پہنچ کر، آپ نے قابل تعریف کام کیا ہے" ۔

جناب سنیل کمار گپتا، نائب صدرجمہوریہ کے سکریٹری، جناب سنجے جاجو، سکریٹری، وزارت اطلاعات و نشریات، ڈاکٹر انوپما بھٹناگر، ڈائرکٹر جنرل، آئی آئی ایم سی، دہلی، جناب سی سینتھل راجن، جوائنٹ سکریٹری، وزارت اطلاعات و نشریات، 2022 اور 23 بیچوں کے سینئر افسران اور آفیسر ٹرینی نے  اس تقریب میں شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

7554


(Release ID: 2026397) Visitor Counter : 56


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP