وزارت دفاع
خون کے عطیہ کنندگان کا عالمی دن: آئی سی جی نے ایمس اور ایئر فورس ٹیکنیکل کالج، نئی دہلی کے ساتھ مل کر خون کا عطیہ کرنے سے متعلق مہم کا اہتمام کیا
اس دوران ،رضاکارانہ عطیہ دہندگان کو پہچاننے کے لیے پورے ہندوستان میں خون کے عطیہ کی مہم بھی چلائی گئی
Posted On:
14 JUN 2024 10:59PM by PIB Delhi
انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے 14 جون 2024 کوخون کے عطیہ کنندگان کے عالمی دن کے موقع پر ایمس اور ایئر فورس ٹیکنیکل کالج، نئی دہلی کے ساتھ مل کر خون کا عطیہ کرنے سے متعلق مہم کا اہتمام کیا۔اس مہم میں 50افراد نے مناسب مطلوبہ جانچ کرائے جانے کے بعد خون کا اعطیہ دیا۔
یہ تقریب صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے نعرے :‘عطیہ دینے کے 20 سال: شکریہ، خون کاعطیہ دینے والوں کا’ کے عین مطابق منعقد کی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ایچ آرڈی)، آئی سی جی انسپکٹر جنرل ٹی سشی کمار اور ٹرانسفیوژن میڈیسن، ایمس، نئی دہلی کے محکمہ کے سربراہ ڈاکٹر ہیم چندر پانڈے نے اس پروگرام کا افتتاح کیا۔
اس تقریب کے علاوہ، آئی سی جی نے خون کے عطیہ کی مہم کی ملک بھر کے مختلف مقامات تک توسیع کی ، جن میں گاندھی نگر، پوربندر، اوکھا، پارادیپ، گوا، جاکھاؤ، موندرا، فریزر گنج شامل ہیں۔ اس مہم کا مقصد رضاکارانہ عطیہ دہندگان کو پہچاننا اور ان کا شکریہ ادا کرنا تھا جن کے ان بے لوث اقداما ت کی بدولت لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بچانے میں مدد فراہم ہورہی ہے ۔حفظان صحت سے متعلق ایک مضبوط اور ذمہ دار نظام کو برقرار رکھنے میں ان کا گراں قدرتعاون ضروری ہے۔ یہ پہل قدمی نہ صرف آئی سی جی کی بنیادی اقدار کی عکاسی کرتی ہے بلکہ برادری کی خدمات کے جذبے اور جان بچانے کے عزم کو بھی تقویت فراہم کرتی ہے۔
**********
(ش ح۔ع م۔ ع آ)
U:7517
(Release ID: 2026063)
Visitor Counter : 44