کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی پی آئی آئی ٹی 12 جون کو فلپ کارٹ اور ہندوستانی کھلونا صنعت کے ساتھ نالج شیئرنگ ورکشاپ منعقد کرے گا


ورکشاپ  کا مقصد آن لائن فروخت، گھریلو کھپت کو بڑھانے اور افرادی قوت کو بہتر بنانے/ نئی مہارت سے آراستہ کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے

Posted On: 11 JUN 2024 10:29PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اگست 2020 میں اپنے ‘‘من کی بات’’ خطاب کے دوران، ہندوستان کو کھلونا مینوفیکچرنگ کے عالمی مرکز کے طور پر قائم کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ اس وژن کو پورا کرنے کے لیے، حکومت نے کھلونوں کی ڈیزائننگ کو فروغ دینے، کھلونوں کو سیکھنے کے وسائل کے طور پر استعمال کرنے، کھلونوں کے معیار کی نگرانی، دیسی کھلونوں کے کلسٹروں کو فروغ دینے کے مقصد سے کھلونوں کے لئے ایک جامع قومی ایکشن پلان (این اے پی ٹی)  کی تشکیل وغیرہ ں سمیت کئی اقدامات کیے ہیں۔

اس کے نتیجے میں مالی سال 2015-2014  کے مقابلے میں مالی سال 2023-2022  میں ہندوستانی کھلونوں کی صنعت کی نمایاں ترقی ہوئی، درآمدات میں 52 فیصد کمی، برآمدات میں 239 فیصد اضافہ اور گھریلو  بازار میں دستیاب کھلونوں کے مجموعی معیار میں ترقی ہوئی۔

مزید ترقی کی راہ ہموارکرنے کے لئے، مارکیٹ تک رسائی میں اضافہ اور نئے دور کی مارکیٹنگ کی مہارتوں کی ترقی کو قابل بنانے کے لیے، ڈی پی آئی آئی ٹی  12 جون 2024 کو فلپ کارٹ اور بھارتی کھلونا صنعت کے ساتھ ایک ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ ورکشاپ میں، وال مارٹ، فلپ کارٹ اور Toy ٹوائے ایسوایشن  آف انڈیا  کی تقریباً 100 شرکاء کے ساتھ شرکت متوقع ہے۔

ورکشاپ کا مقصد عالمی کھلونا سپلائی چین میں ہندوستان کی پوزیشن اور صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ اس سے کھلونوں کے مینوفیکچررز کو آن لائن فروخت کی باریکیوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی جس کے نتیجے میں فروخت میں اضافہ اور مارکیٹ تک رسائی میں مدد ملے گی۔

حکومت نے ہندوستانی کھلونا صنعت کی ترقی کے لیے پہلے ہی کئی اقدامات کیے ہیں جن میں  درج ذیل شامل ہیں:

  1. کھلونوں(ایچ  ایس کوڈ 9503) پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی (بی سی ڈی)  فروری 2020 میں 20فیصد سے بڑھا کر 60فیصد اور اس کے بعد مارچ 2023 میں 70فیصد کر دی گئی۔
  2. ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ(ڈی جی ایف ٹی) نے کم   معیار کے کھلونوں کی درآمد کو روکنے کے لیے ہر درآمدی کنسائنمنٹ کے نمونے کی جانچ کو لازمی قرار دیا ہے۔
  3. کھلونوں کے لیے کوالٹی کنٹرول آرڈر(کیو سی او) 2020 میں جاری کیا گیا تھا، جس کا اطلاق 01.01.2021 سے ہوگا۔
  4. بی آئی ایس  کی طرف سے 17.12.2020 کو کھلونے تیار کرنے والے مائیکرو سیل یونٹس کو ایک سال کے لیے ٹیسٹنگ کی سہولت کے بغیر اور اندرون ملک ٹیسٹنگ کی سہولت قائم کیے بغیر لائسنس دینے کے لیے خصوصی دفعات کو مشتہر کیا گیا تھا، جس میں مزید تین سال کی توسیع کی گئی تھی۔
  5. بی آئی ایس نے گھریلو مینوفیکچررز کو 1400 سے زیادہ لائسنس اور غیر ملکی مینوفیکچررز کو بی آئی ایس  معیاری مارکس والے کھلونوں کی تیاری کے لیے 30 سے ​​زیادہ لائسنس دیے ہیں۔
  6. گھریلو کھلونوں کی صنعت کو سپورٹ کرنے کے لیے کلسٹر پر مبنی طریقہ اپنایا گیا۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت روایتی صنعتوں کی بحالی کے لیے فنڈز کی اسکیم (ایس ایف یو آر ٹی آئی)  کے تحت 19 کھلونوں کے کلسٹروں کی مدد کر رہی ہے، اور ٹیکسٹائل کی وزارت 26 کھلونوں کے کلسٹروں کو ڈیزائننگ اور ٹولنگ سپورٹ فراہم کر رہی ہے۔
  7. دیسی کھلونوں کو فروغ دینے اور اختراع کی حوصلہ افزائی کے لیے کئی  فروغ دینے والے  اقدامات بھی کیے گئے ہیں، جن میں  دی انڈین ٹوائے فیئر 2021 ، ٹوائے کیتھن، وغیرہ شامل ہیں۔

ورکشاپ کے ساتھ، ڈی پی آئی آئی ٹی  کا مقصد صنعت کو آن لائن بازاروں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے، اور اس طرح ترقی کے مواقع کو ممکن بنانا ہے۔

 

ش ح۔س ب ۔ رض

U:7358

 


(Release ID: 2024527) Visitor Counter : 52


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP