وزارت دفاع
پچیس ٹی بولارڈ پل ٹگ، بلجیت (یارڈ 306) سیکنڈ 25 ٹی بولارڈ پل ٹگ کی فراہمی 30 مئی 24 کواین ڈی (ایم بی آئی) پر
Posted On:
30 MAY 2024 8:00PM by PIB Delhi
پچیس ٹی بولارڈ پل (بی پی) ٹگ، بلجیت کو 30 مئی 24 کوریئر ایڈمرل سندیپ مہتا،اے سی ڈبلیو پی اینڈ اے کی موجودگی میں ہندوستانی بحریہ(آئی این) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یہ ٹگ بھارتی حکومت کے ’’میک ان انڈیا‘‘ اقدام کا ایک قابل فخر پرچم بردار ہے۔
تین 25ٹی بی پی ٹگس کی تعمیر اور فراہمی کا معاہدہ بھارتی حکومت کے ’’آتم نر بھر بھارت‘‘ پہل کے موافقت میں ایم/ایس شوفٹ شپیارڈپرائیویٹ لمیٹیڈ (ایم / ایس ایس ایس پی ایل) ، ایک ایم ایس ایم ای کے ساتھ کیا گیا تھا۔ یہ ٹگ انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے درجہ بندی کے قوانین کے تحت بنایا جا رہا ہے۔ ٹگ کی دستیابی بحری جہازوں اور آبدوزوں کو بحری جہازوں اور آبدوزوں کو برتھنگ اور اِن برتھنگ کے دوران، موڑنے اور محدود پانی والے علاقوں میں نقل وحمل کے دوران مدد فراہم کرکے آئی این کے آپریشنل وعدوں کو تقویت فراہم کرے گی۔ مذکورہ ٹگ لنگر انداز بحری جہازوں کے ساتھ ساتھ آگ بجھانے میں بھی مدد فراہم کرے گا اور اس میں محدود تلاش اور بچاؤ کارروائیاں کرنے کی بھی صلاحیت ہوگی۔
*****
ش ح۔ش م ۔ ع ن
U NO: 7263
(Release ID: 2023690)
Visitor Counter : 50