وزارت دفاع
آئی این ایس راجالی میں بحری پائلٹوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
ایس ایل ٹی انامیکا بی راجیو نے ’پہلی خاتون نیول ہیلی کاپٹر پائلٹ‘ کے طور پر گریجویشن کیا
Posted On:
08 JUN 2024 5:58PM by PIB Delhi
07 جون 24 کو 102ویں ہیلی کاپٹر کنورژن کورس (ایچ سی سی) کی گریجویشن اور نیول ایئر اسٹیشن – آئی این ایس راجالی، اراکونم، تمل ناڈو میں چوتھے بنیادی ہیلی کاپٹر کنورژن کورس (بی ایچ سی سی) کے مرحلہ I کی تربیت کی تکمیل کے موقع پر ایک پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
03 بی ایچ سی سی کے تین افسران سمیت 21 افسران کو ایسٹرن نیول کمانڈ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف نائب امیر بحریہ راجیش پینڈھارکر نے با وقار ”گولڈن ونگ“ سے نوازا۔ اس کے علاوہ، 04 بنیادی کنورژن کورس (بی سی سی) کے تین افسران نے کامیابی کے ساتھ اپنے مرحلہ – (I) کی تربیت مکمل کی۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ ہندوستانی بحریہ کے تمام ہیلی کاپٹر پائلٹوں کے مادر علمی، ہندوستانی بحریہ کے فضائی اسکواڈرن 561 میں سخت پرواز اور زمینی تربیت پر مشتمل 22 ہفتوں کے تربیتی پروگرام کے کامیاب اختتام کی علامت ہے۔
صنفی شمولیت اور خواتین کے لیے کیریئر کے مواقع کو بڑھانے کے لیے ہندوستانی بحریہ کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے، ایس ایل ٹی انامیکا بی راجیو نے ’پہلی خاتون نیول ہیلی کاپٹر پائلٹ‘ کے طور پر گریجویشن کرکے تاریخ رقم کی۔ لداخ سے تعلق رکھنے والے پہلے کمیشنڈ نیول آفیسر لیفٹیننٹ جمیانگ تسیوانگ نے بھی کامیاب ہیلی کاپٹر پائلٹ کے طور پر گریجویشن کیا۔
اڑان میں او آنے والے تربیتی پائلٹ کے لیے مشرقی بحریہ کمانڈ کی رولنگ ٹرافی لیفٹیننٹ گورکیرت راجپوت کو دی گئی۔ زمینی مضامین میں اول آنے کے لیے سب لیفٹیننٹ کنٹے بک پرائز لیفٹیننٹ نتن شرن چترویدی کو دیا گیا۔ لیفٹیننٹ دیپک گپتا کو مجموعی میرٹ میں اول آنے کے لیے گورنر کیرالہ رولنگ ٹرافی دی گئی۔
پانچ دہائیوں سے زیادہ پر محیط اپنے شاندار ورثے میں، ہیلی کاپٹر ٹریننگ اسکول نے ہندوستانی بحریہ، ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے ساتھ ساتھ دوستانہ غیر ملکی ممالک کے 849 پائلٹوں کو تربیت دی ہے۔ ہیلی کاپٹر ٹریننگ اسکول آئی این ایس راجالی، اراکونم میں واقع ہے جس کی باگ ڈور اس وقت کموڈور کپل مہتا کے پاس ہے اور ہیلی کاپٹر ٹریننگ اسکول کی کمانڈ کمانڈر آرکیش کے پاس ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 7256
(Release ID: 2023624)
Visitor Counter : 84