وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

صفدر جنگ اسپتال نے یوگا کو میڈیکل پریکٹس میں ضم کرنے پر سیمینار کا انعقاد کیا

Posted On: 07 JUN 2024 5:08PM by PIB Delhi

سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یوگا اینڈ نیچرو پیتھی (سی سی آر وائی این) کے تحت صفدرجنگ اسپتال میں یوگا اینڈ نیچروپیتھی او پی ڈی اینڈ لائف اسٹائل انٹروینشن سنٹر، وزارت آیوش، حکومت ہند نے کامیابی کے ساتھ ایک سیمینار کا انعقاد کیا، جس کا عنوان تھا ’’ مریضوں اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے افراد کی صحت کی بہتری کے لیے یوگا کو میڈیکل پریکٹس میں ضم کرنا‘‘۔

سیمینار نے یوگا، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے افراد اور تحقیق کے شعبوں کے ممتاز ماہرین کو اکٹھا کیا تاکہ یوگا کو میڈیکل پریکٹس میں شامل کرنے کے کثیر جہتی فوائد کو تلاش کیا جا سکے۔ اس تقریب میں صفدر جنگ اسپتال کے تقریباً 85 طبی پیشہ ور افراد نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹر جینتی منی ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹر آر پی اروڑہ اے ایم ایس، ڈاکٹر گورو اروڑہ اے ایم ایس، ایلوپیتھی ڈاکٹرز، ریزیڈینٹس، نرسنگ اسٹاف، حفظان صحت کے منتظمین اور آیوش محکمہ کے ڈاکٹر، ڈاکٹر سجاتا جارج، یوگا اینڈ نیچروپیتھی سینئر کنسلٹنٹ فزیشین شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HRH6.jpg

 

سیمینار کی اہم جھلکیاں:

       یوگا کے جسمانی اور نفسیاتی فوائد کے بارے میں ثبوت پر مبنی خیالات، جنہیں معزز مقررین جیسے ڈاکٹر راگویندر راؤ، ڈائریکٹر سی سی آر وائی این نے پیش کیا۔

       طبی ترتیبات میں یوگا کے استعمال کو مزید توثیق اور وسعت دینے کے لیے محققین اور پریکٹیشنرز کے درمیان باہمی تحقیق کے مواقع پر بات چیت۔

        ’’صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کے لئے صحت مند طرز زندگی کے طور طریقے اور یوگا‘‘  کے موضوع پر ایک عملی سیشن، جس میں ڈاکٹر اتھیرے کے آر نے صحت کی دیکھ بھال کرنے والوں کے درمیان برن آؤٹ کو کم کرنے اور دماغی صحت کو بہتر بنانے کے لیے یوگا کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

•        ’’وائی- بریک‘‘پہل کا تعارف، ایک مختصر، گائیڈڈ یوگا سیشن جسے آیوش کی وزارت نے کام کی جگہ کے لیے ڈیزائن کیا ہے، تاکہ ملازمین میں ذہنی اور جسمانی صحت کو فروغ دیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002F8CY.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م م ۔ م ر

Urdu No. 7238

                          


(Release ID: 2023469) Visitor Counter : 75


Read this release in: Odia , English , Hindi