الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

سی ایس سی نے 10,000 ایف پی اوز کو سی ایس سی میں تبدیل کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 07 JUN 2024 4:44PM by PIB Delhi

سی ایس سی، ایس پی وی اور زراعت و کسانوں کی بہبود کی وزارت کے درمیان آج یہاں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد فارمیشن اینڈ پروموشن آف ’10,000 ایف پی اوز اسکیم‘ کے تحت رجسٹرڈ ایف پی اوز کو سی ایس سی میں تبدیل کرنا اور انھیں شہریوں پر مرکوز خدمات فراہم کرنے میں ان کی مدد کرنا ہے۔

ایم او یو کے مطابق، 10,000 ایف پی اوز کو سی ایس سی میں تبدیل کیا جائے گا۔ سی ایس سی، ایس پی وی انہیں وہ خدمات فراہم کرنے کے قابل بنائے گا جو ڈیجیٹل سیوا پورٹل پر دستیاب ہیں۔ ایف پی اوز کی تربیت اور صلاحیت سازی سی ایس سیز کے ذریعے کی جائے گی۔

اس مفاہمت نامے پر جناب سنجے راکیش، ایم ڈی اور سی ای او، سی ایس سی ایس پی وی اور جناب فیض احمد قدوائی، ایڈیشنل سکریٹری، وزارت زراعت نے اگست میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے سکریٹری جناب منوج آہوجا کی موجودگی میں دستخط کیے تھے۔

حکومت ہند نے سنہ  2020 میں ’’10,000 فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز) کی تشکیل اور فروغ‘‘ کے لیے سنٹرل سیکٹر اسکیم کا آغاز کیا جو کسانوں کو ان کی سودے بازی کی طاقت کو بڑھانے، اکانومیز آف اسکیل کا فائدہ اٹھانے ، پیداواری لاگت میں کمی لانے اور زرعی پیداوار  کے مجموعے (ایگریگیشن) کے ذریعے کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور اس طرح پائیدار آمدنی کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرنے کے قابل بنارہی ہے۔ آج کے اقدام کے بعد، ایف پی اوز کے ذریعے سی ایس سی  خدمات کی فراہمی سے دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

سی ایس سی نے ہمیشہ مختلف اقدامات کے ذریعے دیہی علاقوں میں شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ کسان اور زراعت ہماری پہل کا لازمی حصہ ہیں۔ ملک کے دور دراز علاقوں میں موجود سی ایس سیز کے وسیع نیٹ ورک کی بدولت، وہ پہلے سے ہی ٹیلی کنسلٹیشن، فصلوں کے بیمہ، ای ویٹرنری، کسان کریڈٹ کارڈ اور پی ایم کسان اسکیموں کے ذریعے کسانوں کو مختلف خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

پروگرام کے دوران، جناب سنجے راکیش، ایم ڈی- سی ای او، سی ایس سی، ایس پی وی نے کہا کہ ’’یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ  10,000 ایف پی اوز اب کامن سروسز سینٹرز کے طور پر کام کریں گے۔ اس پہل کے ساتھ، ایف پی او سے وابستہ زیادہ سے زیادہ کسان سی ایس سی خدمات کے فوائد حاصل کر سکیں گے۔ یہ ایف پی اوز کو شہریوں کو وہ تمام خدمات فراہم کرنے کے قابل بنائے گا جو سی ایس سی اسکیم کے ڈیجیٹل سیوا پورٹل پر دستیاب ہیں۔‘‘

یہ اقدام ملک کی دیہی ترقی اور ڈیجیٹل تفویض اختیارات کی تحریک کو ایک نئی جہت دے گا۔ سی ایس سی کی زراعت سے متعلق خدمات میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔ یہ ایف پی اوز کی مختلف خدمات جیسے فوائد کی براہ راست منتقلی (ڈی بی ی)، سود پر سبسڈی اسکیم (آئی ایس ایس)، فصل بیمہ اسکیم (پی ایم ایف بی وائی) اور کھاد اور بیج کی معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک نوڈل مرکز بننے میں بھی مدد کرے گا۔

پروگرام کے دوران، جناب کپل اشوک بیندرے، ڈائرکٹر (مارکیٹنگ) وزارت زراعت، جناب سبودھ مشرا، نائب صدر، سی ایس سی، ایس پی وی اور جناب دیویندر رستگی، کنسلٹنٹ سی ایس سی، ایس پی وی بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-06-07at15.02.28YK77.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م م ۔ م ر

Urdu No. 7237



(Release ID: 2023455) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Hindi