عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مختلف اسکیموں جیسے مدرا، اسٹارٹ اپ انڈیا، اروما مشن وغیرہ کے ذریعہ سرکاری ملازمتوں کے علاوہ ذریعہ معاش کے منافع بخش مواقع پیدا کیے ہیں
’’ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں شروع کی گئی اوربینکوں کی حمایت یافتہ مدرا اسکیم کے تحت بغیر کسی گارنٹی یا رہن کے قرض فراہم کئے جاتے ہیں اور واحد گارنٹی مودی کی گارنٹی ہے جس کا مطلب ہے گارنٹی کی تکمیل کی ضمانت‘‘
سب سے اہم بات یہ ہے کہ ملک بھر میں مدرا مستفیدین میں سے تقریباً 60 سے 70 فیصد خواتین ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
مدرا اسکیم کے تحت جموں و کشمیر کو کافی فائدہ ہوا ہے جو اس حقیقت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک بھر میں 6 کروڑ سے زیادہ مستفیدین میں سے، جموں و کشمیر میں تقریباً 25,000 مستفیدین ہیں ،حالانکہ یہ ملک کے کچھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور کئی ریاستوں کے مقابلے کم آبادی والا ایک چھوٹا علاقہ ہے : ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
29 FEB 2024 6:10PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مختلف اسکیموں جیسے مدرا، اسٹارٹ اپ انڈیا، اروما مشن وغیرہ کے ذریعہ سرکاری ملازمتوں کے علاوہ ذریعہ معاش کے منافع بخش مواقع پیدا کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسی کئی مثالیں ہیں جب نوجوانوں نے اسٹارٹ اپ انٹرپرینیورشپ کا انتخاب کرنے کے لیے کارپوریٹ ملازمتیں چھوڑی ہیں۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ جموں میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے زیر اہتمام ’’مدرا لون میلہ‘‘ سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر موصوف نے کہاکہ جموں و کشمیر کو مدرا اسکیم کے تحت بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے، یہ اس حقیقت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک بھر میں 6 کروڑ سے زیادہ مستفیدین میں سے، جموں و کشمیر میں تقریباً 25,000 مستفیدین ہیں حالانکہ یہ ایک چھوٹا علاقہ ہے جس کی آبادی کچھ مرکز کے زیرانتظام علاقوں اورکئی ریاستوں کے مقابلے کم آبادی والا ایک چھوٹا علاقہ ہے۔ انہوں نےاس حصولیابی کے لئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا، جموں و کشمیر چیپٹر کو مبارکباد دی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ ملک بھر میں مدرا سے فائدہ اٹھانے والوں میں سے تقریباً 60 سے 70فیصد خواتین ہیں۔
پروگرام کے دوران، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا میں بغیر ضمانت یا رہن کے بینک کی حمایت یافتہ کوئی بھی اسکیم نہیں ہوتی ہے، لیکن، وزیراعظم مودی کے تحت شروع کی گئی اور بینکوں کے حمایت یافتہ مدرا اسکیم کے تحت بغیر کسی گارنٹی یا رہن کے قرضے تقسیم کیے گئے اور واحد گارنٹی مودی کی گارنٹی ہے جس کا مطلب ہے گارنٹی کی تکمیل کی ضمانت۔
پی ایم سواندھی، پی ایم وشوکرما وغیرہ جیسی اسکیموں نے سماج کے اس طبقے تک پہنچ کر فائدہ پہنچایا ہے جس پر پچھلی حکومتوں نے توجہ نہیں دی تھی۔ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے بغیر کسی تفریق یا ووٹ بینک کی سیاست کے سماج کے ہر طبقے کا خیال رکھا ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور کردہ ڈائریکٹ بینک ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کی تعریف کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا،ڈی بی ٹی نے بین الاقوامی سطح پر پہچان حاصل کی ہے،یہ دنیا کے لیے ایک رول ماڈل ہے اور ایک لاکھ کروڑ روپے بچانے میں کامیاب رہا ہے جو کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت والی حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ان اسکیموں کا ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ یہ بڑی حد تک خواتین کے ذریعہ چلائی جارہی ہیں، خواتین کو بااختیار بنا رہی ہیں، چاہے وہ مدرا،پی ایم ا ے وائی وغیرہ ہوں ،کیونکہ پی ایم مودی کی قیادت والی حکومت ناری شکتی، نوجوانوں، کسانوں اور غریبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔
*************
ش ح ۔ف ا۔ف ر
U. No.7168
(Release ID: 2022792)
Visitor Counter : 43