بجلی کی وزارت

انڈیا  نے بہت بڑے پاور گرڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن جی  او 15 کے گورننگ بورڈ اور اسٹیئرنگ بورڈ کے اجلاسوں کی میزبانی  کی

Posted On: 23 FEB 2024 5:39PM by PIB Delhi

 گرڈ کنٹرولر آف انڈیا، وزارت پاور، حکومت ہند کے تحت، 22 اور 23 فروری 2024 کے دوران نئی دہلی میں پاور گرڈ آپریٹرز کی ایسوسی ایشن جی او 15  کے گورننگ بورڈ اور اسٹیئرنگ بورڈ کے اجلاسوں کی میزبانی کی۔  جی او 15 ، جو کہ  بہت بڑے پاور گرڈ آپریٹرز کی ایک تنظیم ہے جو کہ مل کر دنیا کی نصف سے زیادہ بجلی کی طلب کو پورا کرتے ہیں، صنعت کے رہنماؤں کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلے کے لیے وقف ہیں اور پاور سسٹم کی حفاظت، معتبریت اور پائیداری کو متاثر کرنے والے بڑے اسٹریٹجک اور تکنیکی مسائل کو حل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

دس عالمی تنظیموں کے 26 صنعتی رہنماؤں نے قومی دارالحکومت میں جی  او 15  کے گورننگ بورڈ اور اسٹیئرنگ بورڈ کے اجلاسوں میں شرکت کی۔ شرکاء میں جی او 15  کے صدر اور چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر،  گرڈ- انڈیا  جناب ایس آر. نرسمہن؛ سیکرٹری جنرل، جی او 15  ، ڈاکٹر برونو میئر؛ چیئرمین،  ایس او- یوپی ایس ، روس، جناب فیڈر اوپیچی،سی ای او، کیلیفورنیا آئی ایس او، یو ایس اے، مسٹر ایلیٹ مینزر؛ سی ای او،  یو ایس اے، ایم آئی ایس او ، جناب  جان بیئر؛ بورڈ کے ممبر اور منیجنگ ایگزیکٹو آفیسر، ٹیپکو پاور گرڈ، جاپان،  جناب  کازوہیکو شیبا؛ سی ای او، کے پی ایکس، جنوبی کوریا،  جناب  ڈونگ ہی جنگ؛ اور منیجنگ ڈائریکٹر، اسکام ، جنوبی افریقہ،  جناب سیکوموکو شیپرس کے نام شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001207A.jpg

سال 2024  میں جی او 15  کی 20 ویں سالگرہ  کا جشن بھی منایا جارہا ہے اور اس تقریب کے موقع پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس جشن نے اس سفر پر غور کرنے کا موقع فراہم کیا جو جی او 15   اور اس کے ممبران نے اس عالمی تعاون کی تعمیر کے لیے شروع کیا ہے۔ جی او 15   کے صدر اور گرڈ- انڈیا، سی ایم ڈی، جناب  ایس آر. نرسمہن نے تبصرہ  کرتے ہوئے کہا: ‘‘ جی او 15  کے ساتھ گرڈ- انڈیا کا تعلق اپنے آغاز سے ہی ہے۔ یہ ایک قابل قدر شراکت داری رہی ہے جس نے عالمی علمی  مخزن   بنانے، مہارت کا اشتراک کرنے اور مضبوط شراکت داری قائم کرنے میں مدد کی ہے’’۔

سکریٹری جنرل ڈاکٹر برونو میئر نے مزید کہا: ‘‘اس خصوصی تقریب کی میزبانی کرنے کے لیے گرڈ-انڈیا کا شکریہ اور ان تمام ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے پوری دنیا میں پاور مینجمنٹ کی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنے میں مدد کے لیے یہ حیرت انگیز پاور گرڈ نیٹ ورک بنایا ہے۔’’

‘‘ پائیدارگرڈ زکے لئے  تین نکاتی   اصل معیار:موزونیت، بھروسہ مندی  اور کفایتیت’’  کے عنوان پر ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔ ممبر، سنٹرل الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن، انڈیا،  جناب  ارون گوئل؛ چیئرپرسن، سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی، انڈیا،  جناب گھنشیام پرساد؛ سی ای او، کیلیفورنیا آئی ایس او،  جناب  ایلیٹ مینزر؛ سی ای او، ایسکوم گرڈ،  جناب  سیگوموکو شیپرز؛ سی ای او، ایم آئی ایس او،  جناب  جان بیئر؛ اور سائنسی مشیر، آر ٹی ای، فرانس، محترمہ کلیئر لاجوئی-مزینک پینل کا حصہ تھیں۔

دو روزہ بات چیت میں عالمی اہمیت کے اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا، جیسے وسائل کی  موزونیت ، پاور سسٹمز میں خطرہ اور قابل اعتمادی، صارفین کو متاثر کرنے والی نئی ٹیکنالوجیز، ہم آہنگی پیدا کرنا اور ایک روشن، صاف ستھرا اور زیادہ پائیدار توانائی کے مستقبل کے لیے مشترکہ روڈ میپ بنانا۔

  جی او15 کو 2004 میں اس نظریے کے ساتھ قائم کیا گیا تھا کہ ٹرانسمیشن گرڈ اور ایک لچکدار پاور سسٹم توانائی کی منتقلی کی کلید ہیں۔ جی او 15  ایک پائیدار مستقبل کی تیاری کے لیے دوطرفہ اور کثیر جہتی بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔ قدیم ہندوستانی فلسفہ واسودھئیوا کٹمبکم (دنیا ایک خاندان ہے) کے ساتھ ہم آہنگی میں،  جی او 15 میٹنگز نیٹ ورکس بنانے، پاور سیکٹر کے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کا راستہ نکالنے، مہارت کا اشتراک کرنے، اور باہمی تعاون کے حل کے لیے ایک اجتماعی، عالمی کوشش ہے۔

********

ش ح۔ س ب۔ رض

U:7137



(Release ID: 2022568) Visitor Counter : 33


Read this release in: English , Hindi