سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت نے معمر شہریوں کے لیے ملک بھر میں راشٹریہ ویوشری یوجنا(آر وی وائی) کے تحت معاون آلات تقسیم کیے
Posted On:
15 FEB 2024 3:48PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، حکومت ہند نے ملک بھر میں 60 مقامات پر ’راشٹریہ ویوشری یوجنا‘ (آر وی وائی) کا اہتمام کیا، جس سے ملک بھر میں معمرشہریوں کو بااختیار بنانے کی ایک اہم کوشش کی گئی ہے۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے ورچوئل طریقے سے اس کا افتتاح کیا اور اس میں سکریٹری جناب سوربھ گرگ، جوائنٹ سکریٹری مونالی پی دھکاٹے کے ساتھ ملک بھر کے دیگر سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آر وی وائی ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘‘ کے اصولوں کے عین مطابق ہے ، اور انہوں نے معمرشہریوں کی بہبود اور بااختیار بنانے کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بزرگوں کی معاونت اور مدد فراہم کرنے، اپنے بزرگوں کے تئیں سماجی ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینے اور بالآخر قوم کی مجموعی ترقی میں حصہ ڈالنے میں آر وی وائی کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی۔ اب تک ملک بھر میں 307 کیمپوں کے ذریعے 12,91,013 امدادی آلات 3,15,823 مستحقین میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
آر وی وائی اسکیم کے تحت، یہ کیمپ 48,258 سے زیادہ پہلے سے شناخت شدہ معمر شہریوں کو مختلف قسم کی امداد اور معاون آلات تقسیم کر رہے ہیں۔ ان میں کموڈ کے ساتھ وہیل چیئرز، چشمے، ڈینچر، ٹرائی پوڈ، نی بریسیز اور واکر شامل ہیں۔ ان معاون آلات کا مقصد مستفیدین کو خود انحصار بنانا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔ تقسیم کے کیمپوں کا اہتمام محکمہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے، حکومت ہند نے مصنوعی اعضاء مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا(اے ایل آئی ایم سی او) کے تعاون سے کیا ۔
راشٹریہ ویوشری یوجنا (آر وی وائی) کا مقصد بزرگ شہریوں کو، جو عمر سے متعلق کسی معذوری/کمزوری میں مبتلا ہیں، کو معاون آلات فراہم کرنا ہے جو ان کی جسمانی حرکات وسکنات کوتقریباً معمول کے مطابق بحال کر سکتے ہیں جس سے وہ کم بینائی، سماعت کی خرابی، دانتوں کے گرنے اورحرکت سے متعلق معذوری سے پیدا ہونے والی کمزوری پر قابو پاسکتے ہیں۔
*************
ش ح ۔ف ا۔ج ا
U. No.7049
(Release ID: 2021773)