جل شکتی وزارت
جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے جل جیون مشن کے لیے بہترین باہمی طرز عمل اور مربوط مواصلاتی حکمت عملی پرکتابچہ جاری کیا
Posted On:
16 FEB 2024 8:47PM by PIB Delhi
جل جیون مشن پورے ملک میں دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن کی فراہمی میں اہم سنگ میل حاصل کرنے کے لیے رفتار اور پیمانے کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ یہ مشن ، خاص طور پر لڑکیوں کے لیے صحت اور تعلیمی فوائد کے ساتھ خواتین کی مشقت کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اب تک پورے ہندوستان میں 14.31 کروڑ (74فیصد) دیہی گھرانوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ایک اسٹریٹجک کمیونیکیشن اپروچ (منصوبہ جاتی مواصلاتی طریقہ کار) کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے، جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج جل جیون مشن کے لیے برتاؤ کے بہترین طریقوں اور مربوط مواصلاتی حکمت عملی کا مجموعہ - نیتی آیوگ، عالمی صحت کی حکمت عملی، اور طرز عمل کی بصیرت کے ساتھ جاری کیا۔ یہ اہم دستاویزات مشن کی انتھک کوششوں اور ملک بھر میں پانی کی رسائی اور انتظام میں انقلاب لانے کے لیے حکمت عملی کے نقطہ نظر کا احاطہ کرتی ہیں۔
انفارمیشن، ایجوکیشن اور کمیونیکیشن (آئی ای سی) کےطور طریقوں کو مشن کے کلیدی مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے جامع دستاویزات کو احتیاط سے تیار کیا گیا ہے۔ آئی ای سی کے بہتر طریقوں کے لیے ایک روڈ میپ بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، دستاویزات مثبت کمیونٹی کی شرکت پر زور دیتے ہیں اور مثبت طرز عمل کی حوصلہ افزائی کے لیےنجز، لطیف ماحولیاتی تبدیلیوں پر ایک پروگرام کوبھی شامل کرتے ہیں۔ یہ دستاویزات لکھنؤ میں منعقدہ دو روزہ قومی ورکشاپ میں اتر پردیش کے جل شکتی وزیر جناب سوتنتر دیو سنگھ، ڈی ڈی ڈبلیو ایس کی سکریٹری محترمہ وینی مہاجن ؛ جناب چندر بھوشن کمار،اے ایس اینڈ ایم ڈی-این جے جے ایم; جناب جتیندر سریواستو، جے ایس اینڈ ایم ڈی- ایس بی ایم جی ؛جناب انوراگ سریواستو، پرنسپل سکریٹری – حکومت اتر پردیش اور جناب روی کشن، ایک مقبول اداکار اور رکن پارلیمنٹ، گورکھپور، اتر پردیش کی موجودگی میں جاری کی گئیں ۔
جل جیون مشن کے بنیادی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگی میں تیار کیا گیا، مربوط بہترین طریقہ کار اور مواصلاتی حکمت عملی پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے مسئلےکو ایک بنیادی ضرورت کے طور پرپیش کرنے کی کوشش کرتی ہے اوریہ بتاتی ہے کہ کس طرح نلکوں کے ذریعہ پانی کی فراہمی نے خاص طور پر خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو درپیش صدی پرانی مشقت کا خاتمہ کیا ہے۔ مشن نے خواتین کو مرکزی حیثیت میں رکھا ہے، جہاں وہ فیصلہ سازوں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ دیہات میں خواتین اس پروگرام کی نگرانی کر رہی ہیں اور دیہی پانی کی فراہمی کے اثاثوں کا انتظام کر رہی ہیں۔ ٹارگٹڈ سوشل اینڈ ہیوئیر چینج کمیونیکیشنز (ایس بی سی سی) کے ذریعہ، ‘ہر گھر جل’ پروگرام کا مقصد ایک جن آندولن بنانا ہے جہاں کمیونٹی پانی کے تحفظ، ذرائع کو مضبوط بنانے اور اس کے درست استعمال میں حصہ لے تاکہ طویل مدت کے لیے پینے کے صاف پانی کی باقاعدہ فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ .
جل جیون مشن کے بہترین طرز عمل کا مجموعہ - پیشرفت اور کامیابیوں کی ایک جامع معلومات: یہ کمپنڈیم(کتابچہ) جل جیون مشن کے تحت حاصل کی گئی لگن اور پیشرفت کا ثبوت ہے۔ یہ جامع دستاویز مشن کی کامیابیوں، درپیش چیلنجوں اور دیہی برادریوں پر تبدیلی کے اثرات کا گہرائی سے تجزیہ فراہم کرتی ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے لے کر مقامی کمیونٹیز کو بااختیار بنانے تک، رپورٹ ‘‘ہر گھر جل’’ کو یقینی بنانے کے مشن کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
اہم جھلکیاں:
- معیار اور پائیداری کے لیے مشن کے عزم پر زور دیتے ہوئے پانی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں کی گئی اہم پیش رفت کا ایک عمومی جائزہ۔
- کمیونٹی کی زیر قیادت اقدامات کے بارے میں معلومات جنہوں نے مشن کی کامیابی کو یقینی بنانے، ملکیت اور ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
- تکنیکی اختراعات: پانی کے انتظام کو بہتر بنانے، کارکردگی کو بڑھانے اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی جدید ٹیکنالوجیز کی تلاش۔
- صحت اور تعلیم پر اثرات: کمیونٹیز کی صحت اور تعلیمی نتائج پر پانی کی بہتر رسائی کے مثبت اثرات کی ایک جھلک، مشن کے وسیع تر سماجی فوائد کی نمائش۔
رویے میں تبدیلی کی مواصلاتی حکمت عملی: آگاہی کے ذریعے مستقبل کی تشکیل: یہ دستاویز مثبت طرز عمل کی تبدیلیوں کو فروغ دینے، پانی کے پائیدار استعمال کو یقینی بنانے، اور پانی کے بارے میں شعور رکھنے والے معاشرے کو پروان چڑھانے کے لیے مشن کے نقطہ نظر کا خاکہ پیش کرتی ہے۔
اہم جھلکیاں:
- احتیاط سے تیار کیے گئے پیغامات کی معلومات جو متنوع کمیونٹیز میں مقبول ہونے کے لیے بنائے گئے ہیں، پانی کے ذمہ دارانہ استعمال کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور تحفظ کو فروغ دیتے ہیں۔
- مشن کے نچلی سطح کے پروگراموں اور مہموں کا ایک عمومی جائزہ جس کا مقصد کمیونٹیز کو پانی کے تحفظ کے لئے ہونے والی گفت وشنید میں فعال طور پر شامل کرنا ہے۔
- ٹکنالوجی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال کو تلاش کرنا مشن کی مواصلاتی کوششوں کی رسائی کو بڑھانے کے لیے، شہریوں سے قومی سطح پر رابطہ قائم کرنا۔
- پانی کے پائیدار طریقوں کی تلاش و تحقیق کے حوالے سے ایک متحدہ محاذ کو یقینی بناتے ہوئے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ تعاون کو نمایاں کرتا ہے۔
دستاویز فوکس
حکمت عملی اور مجموعہ دستاویز چار اہم پہلوؤں کے ارد گرد تشکیل دیا گیا ہے:
1. پانی کے ذرائع کی حفاظت، میٹھے پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے، صحت اور حفظان صحت کو برقرار رکھنے، اور گزر بسر میں آسانی کو بڑھانے کے لیے پائیدار طور طریقوں کو فروغ دینا۔
2. پنچایتی راج اداروں اور کمیونٹی لیڈروں کے ساتھ اشتراک کے ذریعہ کمیونٹی کی شمولیت کو یقینی بنانا۔
3. باخبر اور بااثرافراد کی آراء کو شامل کرکے پانی سے متعلق مسائل اور مشن کے بارے میں بیداری اور مقبولیت میں اضافہ کرنا۔
4. علاقائی ٹیموں کے لیے آئی ای سی اور ایس بی سی سی کے پھیلاؤ اور پانی کے اچھےطور طریقوں کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنا۔
نفاذ اور اثر
روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا چینلز، کمیونٹی کی سطح پر ایس بی سی سی سرگرمیوں، اور صلاحیت سازی کے اقدامات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، دستاویز کا مقصد ایک معاون ماحول پیدا کرنا ،کمیونٹیز سے تعاون، عزم اور عمل آوری حاصل کرنا ہے۔
برتاؤ سے متعلق بہترین طرز عمل اور طرز عمل کی تبدیلی مواصلاتی حکمت عملی کا مجموعہ ایک جامع گائیڈ ہے جو نہ صرف جے جے ایم کے اہداف کو فروغ دیتا ہے بلکہ تمام سطحوں پر اسٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کرتا ہے، جس سے مشن کے مستقل اثر کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ دستاویز متحرک تعاون کو آسان بنانے اور اسٹیک ہولڈرز کو انفرادی، تنظیمی اور اجتماعی طرز عمل پر مثبت اثر ڈالنے کے لیے بااختیار بنانے کے لیے تیار ہے۔
************
ش ح۔ س ب۔ف ر
(U: 7046)
(Release ID: 2021767)
Visitor Counter : 57