عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

سوشلسٹ جمہوریہ سری لنکا کے سرکاری ملازمین کے لیے تیسرا صلاحیت سازی کا پروگرام نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس(این سی جی جی)میں اختتام پذیر ہوا


اس پروگرام میں اسسٹنٹ ڈویژنل سیکریٹریوں، اسسٹنٹ سیکریٹریوں، ڈپٹی سارجنٹ، ڈائریکٹروں کے طور پر کام کرنے والے 41 سول سرونٹ نے شرکت کی

این سی جی جی نے سری لنکا کے 95 سرکاری افسران کو کامیابی سے تربیت دی

Posted On: 25 MAY 2024 2:04PM by PIB Delhi

سوشلسٹ جمہوریہ سری لنکا کے سینئر سرکاری ملازمین کے لیے تیسرا صلاحیت سازی کا پروگرام 24 مئی 2024 کو نئی دہلی میں نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس پروگرام میں سری لنکا کے 41 اعلیٰ سرکاری ملازمین نے شرکت کی جن میں اسسٹنٹ ڈویژنل سیکریٹری، اسسٹنٹ سیکرٹری، ڈپٹی سارجنٹ، اور ڈائریکٹر اور دیگر شامل تھے۔ اس پروگرام نے این سی جی جیکے سری لنکا کے 95 سرکاری ملازمین کو تربیت دینے کے ریکارڈ میں اضافہ کیا۔

A group of people sitting at tablesDescription automatically generated

وزارت خارجہ (ایم ای اے) کے ذریعہ ایک 'انسٹی ٹیوشن ان فوکس' کے طور پر شناخت شدہ ،این سی جی جی بین الاقوامی سرکاری ملازمین کو اہم تربیت فراہم کرنے میں مسلسل قیادت کر رہا ہے۔ جناب وی سری نواس، آئی اے ایس، سکریٹری، ڈی اے آر پی جی اور ڈی پی پی ڈبلیو، اور ڈی جی، این سی جی جی، نے اختتامی خطاب کیا۔ انہوں نے "زیادہ سے زیادہ حکمرانی -کم سے کم حکومت" کی پالیسی کے تحت شہریوں اور حکومت کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں ٹیکنالوجی کی تبدیلی کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت ڈیجیٹلطور پر بااختیار بنانے اور ڈیجیٹل تبدیلی میں ہندوستان کے اقدامات پر روشنی ڈالی اور پروگرام کے ڈیزائن پر زور دیا تاکہ افسران کو ان کے اپنے ممالک میں نقل کرنے کے لئے ہندوستان کے بہترین طرز حکمرانی کے ماڈل سے سیکھنے میں مدد ملے۔

A person standing at a podium with people sitting around himDescription automatically generated

جناب وی سری نواس، سکریٹری، ڈی اے آر پی جی اور ڈی او پی پی ڈبلیو، اور ڈی جی، این سی جی جی

 

اسنشست میں شرکاء کی طرف سے زمین کے حصول، سری لنکا کے لیے ایک عوامی عملے کا نظام، سری لنکا میں اعلیٰ انسانی ترقی کے اشاریہ (ایچ ڈی آئی) کو برقرار رکھنا، اور سری لنکا میں مابعد کووڈ  سیاحت کے عروج جیسے موضوعات پر گروپ پریزنٹیشن بھی پیش کی گئیں۔ جناب وی سرینواس نے بصیرت انگیزپریزنٹیشنکی بے حد ستائش کی۔

A person standing at a podium with a computerDescription automatically generated

A person standing at a podium with a computerDescription automatically generated

کورس کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اے پی سنگھ نے پروگرام میں شامل موضوعات کے تنوع پر روشنی ڈالی، جس میں گورننس، ڈیجیٹل تبدیلی، ترقیاتی اسکیمیں، اور پائیدار طرز عمل کے مختلف پہلو شامل تھے۔ انہوں نے اندرا گاندھی نیشنل فارسٹ اکیڈمی (آئی جی این ایف اے)، دہرادون میں فارسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایف آر آئی)، نوئیڈا میں سائبر سیکورٹی سیل،گروگرام کےنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی اور انٹرنیشنل سولر الائنس سمیت ممتاز اداروں کے فیلڈ دوروں کا ایک جائزہ فراہم کیا۔  شرکاء نے ضلع گوتم بدھ نگر، پردھان منتری سنگھرالیہ اور مشہور تاج محل کا بھی دورہ کیا۔

A group of people posing for a photoDescription automatically generated

صلاحیت سازی کے پروگرام کی نگرانی ڈاکٹر اے پی سنگھ، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور کورس کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر ایم کے بھنڈاری، ایسوسی ایٹ کورس کوآرڈینیٹر اور فیکلٹی،این سی جی جینے کی۔اس موقع پر شری سنجے دت پنت، پروگرام اسسٹنٹ، این سی جی جی. کنسلٹنٹ اور چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر،این سی جی جی، محترمہپریسکا پولی میتھیو اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غزالہ حسن بھی موجود تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع(

7029



(Release ID: 2021605) Visitor Counter : 30