مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی میٹکس کی فروغ کامرکز آج ٹیلی کام کا عالمی دن منا رہا ہے

Posted On: 17 MAY 2024 8:56PM by PIB Delhi

عالمی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی ڈے کی یاد میں، سی-ڈوٹ، حکومت ہند کے محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈوٹ) کا پریمیئر ٹیلی کام تحقیق وترقی کے مرکز نے ، مقامی ٹیلی کام کے حل اور ٹیکنالوجیوں کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات ’’ندھی‘‘ اور’’اسٹار پروگرام‘‘ کا جشن منایا اوران کا اعلان کیا۔

ان اقدامات کا مقصد تعلیمی، اسٹارٹ اپ اور صنعتوں کے ساتھ مل کر مقامی ترقی کے لیے ہم آہنگی کی اختراع کے کلچر کو فروغ دینا ہے تاکہ ہندوستان کی جامع دیہی اور قومی اہمیت کے شعبوں میں ٹیلی کام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مقامی ٹیلی کام مصنوعات/حل مل سکیں۔

ہندوستان میں خواتین ،آئی سی ٹی اور ایس ٹی ای ایم(سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، ریاضی) کے متعدد شعبوں میں ترقی کر رہی ہیں اور سافٹ ویئر کی ترقی، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی میں اپنی شراکت داری فراہم کر رہی ہیں ۔ انٹرپرینیورشپ اور اختراع کی مزید حوصلہ افزائی کے لیے سی-ڈوٹ نے ’’ندھی‘‘ کا آغاز کیاہے۔

’’ندھی‘‘ کے تحت درخواستیں، ڈی پی آئی آئی ٹی ( صنعت اور داخلی تجارت کی فروغ کا محکمہ) کے تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس کے لیے کھلی ہیں، جن کی قیادت خواتین کر رہے ہیں۔ سرفہرست 10 منتخب اسٹارٹ اپس کو ضروری مدد فراہم کی جائے گی، جس میں فنڈنگ ​​اور مدد شامل ہوگی۔ اس میں ہر ایک کو 10 لاکھ روپئے کی ابتدائی گرانٹ، 6 ماہ کی مدت کے لیے اچھی طرح سے فرنشڈ آفس اسپیس تک رسائی، ٹولز اور لیب کی سہولیات تک رسائی، سی-ڈوٹ تکنیکی رہنماؤں کی رہنمائی، تعاون پر مبنی تحقیقی پروگرام اور سی-ڈوٹ کے تحت مستقبل میں تعاون کا موقع شامل ہوگا۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں۔

https://www.cdot.in/cdotweb/web/home.php

اسٹار پروگرام کے ذریعے سی-ڈوٹ ٹاپ این آئی آر ایف20 (نیشنل انسٹی ٹیوٹ رینکنگ فریم ورک) رینکنگ انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ سے ہر ایک پی ایچ ڈی کے طالب علم کو اسکالرشپ پیش کرتا ہے۔ یہ پروگرام منتخب اسکالر کو چار سال تک کی مدت کے لیے 6 لاکھ روپئے سالانہ کی اسکالرشپ رقم پیش کرتا ہے۔ منتخب طلباء کوسی-ڈوٹ کے ریسرچ لیڈروں کی طرف سے رہنمائی اور لیب کی سہولیات تک رسائی میں توسیع کی جائے گی۔ انا یونیورسٹی، امرتا وشوا ودیاپیتم، تھاپر یونیورسٹی، این آئی ٹی سورتھکل، آئی آئی ٹی گاندھی نگر، آئی آئی ٹی حیدرآباد، آئی آئی ٹی کھڑگپور، آئی آئی ٹی کانپور، آئی آئی ٹی اندور، آئی آئی ٹی بمبئی، آئی آئی ٹی گوہاٹی، آئی آئی ٹی دہلی کے بارہ پی ایچ ڈی طلباء کو آج اسکالرشپ کی منظوری کے خطوط جاری کئے گئے۔

ڈاکٹر راج کمار اپادھیائے، سی ای اوسی-ڈوٹ، 17 مئی 2024 کو ’’ٹیلی کام کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر دو نئے اقدامات کے آغاز کے دوران

ڈاکٹر راجکمار اپادھیائے، سی ای اوسی-ڈوٹ، 17 مئی 2024 کو ’’ٹیلی کام کے عالمی دن ‘‘ کے موقع پر نئے شروع کیے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلات بتا رہے ہیں

*****

U.No.6951

(ش ح –ا ع- ر ا)   


(Release ID: 2020999)
Read this release in: English , Hindi , Tamil