الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صنعت کے لیے انٹیلجنٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم (آئی ٹی ایس) ٹیکنالوجی/ پروڈکٹ بکلیٹ اور تھرمل کیمرے کے ٹی او ٹی کا آغاز

Posted On: 02 MAY 2024 5:53PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کےانٹران ایس ای پروگرام کے تحت سی ڈی اے سی ترواننت پورم کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار کردہ تھرمل کیمرے کی دیسی ٹیکنالوجیز کو میسرز آدتیہ انفوٹیک (سی پی پلس) کو منتقل کیا گیا تھا۔ یہ وکست بھارت @2047  کی تھیم اختراع، سائنس اور ٹکنالوجی  کی طرف ایک قدم ہے ۔

تھرمل کیمرہ: تھرمل اسمارٹ کیمرے میں مختلف اے آئی  پر مبنی تجزیات چلانے کے لیے  ایک ان بلٹ ڈیٹا پروسیسنگ یونٹ (ڈی پی یو) ہوتی ہے۔ مقامی ٹیکنالوجی کو متعدد ڈومینز میں ایپلی کیشنز کے لیے ہدف بنایا گیا ہے،  جس میں اسمارٹ سٹیز، انڈسٹریز، دفاع اور  صحت وغیرہ شامل ہیں۔ اس کیمرہ کی فیلڈ میں عمل درآمد، جانچ اور تصدیق روڈ ٹریفک ایپلی کیشنز کے لیے کیا گیا تھا۔

آئی ٹی ایس ٹیکنالوجی/پروڈکٹ بکلیٹ:

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے  آر اینڈ ڈی گروپ کے انٹران ایس ای  پروگرام کے تحت، ٹریفک کنٹرول، پبلک ٹرانزٹ، روڈ سیفٹی، ٹریفک ایپلی کیشنز کے لیے سینسرز وغیرہ کے واسطےھ  تیار کردہ ٹیکنالوجیز/پروڈکٹ/ سولیوشنز کو ایک کتابچے کی شکل میں مرتب کیا گیا ہے جس کا آغاز بیداری پیدا کرنے کے لیے کیا گیا۔

ٹیکنالوجی کی منتقلی کی دستاویزات کا تبادلہ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب  ایس کرشنن ،  الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت  کے ایڈیشنل سکریٹری جناب بھونیش کمار،  پروفیسر ایچ پی کھنچہ؛ محترمہ سنیتا ورما،الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت  کی ای اینڈ آئی ٹی  میں جی سی آر اینڈ ڈی،  حکومت کے سینئر عہدیدار، صنعتوں کے سی ای او اور سی ٹی او کی موجودگی میں ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/BookletLaunchEXP8.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/ToTofthermalcameraHZ2L.JPG

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 6755

                          


(Release ID: 2019481) Visitor Counter : 2304


Read this release in: English , Hindi , Tamil