سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ہندوستان کی پہلی ہائپرویلوسٹی ایکسپنشن ٹنل ٹیسٹ سہولت کاقیام – آتم نربھرتاکی جانب بڑھتا ہواحکومت کاایک اوراہم قدم
Posted On:
07 FEB 2024 6:07PM by PIB Delhi
ہندوستان کی پہلی ہائپرویلوسٹی ایکسپنشن ٹنل ٹسٹ کی سہولت کو کامیابی کے ساتھ قائم کرنے کے ساتھ ہی یہ آتم نربھرتا کی جانب بڑھتاہواحکومت کا ایک اہم قدم ہے۔ اس کا کامیابی کے ساتھ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، کانپور (آئی آئی ٹی کے) نے تجربہ کیا ہے۔ یہ ایک بڑی کامیابی ہے جس نے ہندوستان کو دنیا کے ان چند ممالک میں شامل کر دیا ہے، جن کے پاس اس جدید ہائپرسونک ٹیسٹنگ کی صلاحیت موجود ہے۔
اس سہولت کوآگے بڑھانے اوراسے ترقی دینے کے لئے 2018 میں 4.5 کروڑ روپے کی رقم کے ساتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ (ڈی ایس ٹی) کے سائنس وٹکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے (ایف آئی ایس ٹی) میں بہتری سے متعلق فنڈ سے تعاون حاصل تھا۔
یہ سہولت محکمہ ایرو اسپیس انجینئرنگ، آئی آئی ٹی کانپور میں ہائپرسونک ایکسپیریمنٹل ایروڈائنامکس لیبارٹری کے ذریعہ تیار کی گئی ہے اور یہ ہائپرسونک حالت کی نقل کرتے ہوئے 3-10 کلومیٹر فی سیکنڈ کے درمیان پرواز کی رفتار پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ جس کا نام ایس 2 ہے، اسے ملک کی سطح پرہی ڈیزائن اور تیار کیا گیا تھا اور یہ اسرواور ڈی آرڈی او کے جاری مختلف مشن بشمول گگنیان، آرایل وی اور ہائپرسونک کروز میزائلوں کے لیے ایک قابل قدر آزمائشی سہولت ہے۔
یہ سہولت 4 بڑے حصوں پر مشتمل ہےجن میں فری پسٹن ڈرائیور، کمپریشن ٹیوب، شاک/ایکسلریشن ٹیوب اور ہائپرسونک فلو برقراررکھنے اوراسے متحرک کرنے کے لئے ہائی ویکیوم نظام کے ساتھ ٹیسٹ سیکشن شامل ہیں ۔اس سہولت کے مکمل آلات؛ ڈیٹا کے حصول اور پروسیسنگ کے لیے پریشر سینسرز اور متعلقہ آلات/ ڈیٹا کے پروسیسنگ اوراسے حاصل کرنے کے لئے آلات اور ٹیسٹ سیکشن کے ساتھ ویکیوم سسٹم اور متعلقہ آلات ڈی ایس ٹی- ایف آئی ایس ٹی پروگرام کے ذریعے حاصل کیے گئے تھے۔
ہندوستان میں ہائپرسونک تحقیقی سرگرمیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور ہندوستان میں ہائپرسونک ٹیسٹ کی سہولت کا نفاذ زیادہ ایرو اسپیس انجینئرز اور محققین کو ہائپرسونک تحقیق کو آگے بڑھانے کے قابل بنائے گا۔ تحقیقی سرگرمیاں اور اس سہولت میں تیار کردہ ڈیٹا موجودہ گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مستقبل کے دفاع اور خلائی مشنوں کی اصلاح کے لیے معلومات فراہم کرنے کے طورپرکا کام کرے گا۔
اس طرح کی سہولت کا قیام ہندوستان کو جدید تجرباتی ہائپرسونک تحقیق کے لیے عالمی سطح پراہم پوزیشن تک لے جائے گا۔ یہ ہندوستان کے خلائی اور دفاعی شعبوں کے لیے ایک بڑی صلاحیت میں اضافہ ہے اور ہندوستان کو اعلی درجے کی ہائپرسونک ٹیکنالوجیز اور سسٹمز تیار کرنے کے لیے ایک بہتر پوزیشن میں پہنچاتا ہے جو کہ ایک سائنسی طور پر ترقی یافتہ ملک کے معزز وزیر اعظم کے خواب کو تیزی سے آگے لے جاتا ہے۔
******
(ش ح۔ح ا۔ع آ)
U-6739
(Release ID: 2019403)
Visitor Counter : 41