محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

روزگار کے مواقع میں بہتری

Posted On: 05 FEB 2024 5:24PM by PIB Delhi

روزگار اور بے روزگاری سے متعلق ڈیٹا وقتاََ فوقتاََ لیبر فورس سروے ( پی ایل ایف ایس ) کے ذریعے اکٹھا کیا جاتا ہے۔ یہ سروے 18-2017سے شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم اوایس پی آئی) کے ذریعہ کرایا جاتا ہے۔اس سروے کی مدت ہر سال جولائی تا جون ہوتی ہے۔ تازہ ترین دستیاب سالانہ پی ایل ایف ایس کی رپورٹس کے مطابق سال19-2018، 20-2019، 21-2020، 22-2021 اور 23-2022 کے دوران 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے معمول کی حیثیت پر متوقع ورکر پاپولیشن ریشو (ڈبلیو پی آر) بالترتیب 47.3فیصد، 50.9فیصد، 52.6فیصد، 52.9فیصد اور 56.0فیصد ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ڈبلیو پی آرنے سالوں  سے روزگار کے بڑھتے ہوئے رجحان کی نشاندہی کی ہے۔

روزگار میلہ کی تقریبات ملک بھر میں منعقد کی جا رہی ہیں اور نئے تقرریوں کو مختلف مرکزی وزارتوں/ محکموں/ مرکزی عوامی شعبے کے ذیلی ادارے  (سی پی ایس یوز)/ خود مختار اداروں کے علاوہ صحت اور تعلیم کے ادارے، پبلک سیکٹر کے بینک وغیرہ میں جگہ دی گئی  ہے۔ مختلف وزارتوں  /محکموں میں  خالی آسامیوں کو پُر کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ تمام خالی آسامیوں کو مشن موڈ میں پُر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ اخراجات، وزارت خزانہ کی طرف سے جاری تنخواہ اور الاؤنسز پر سالانہ رپورٹ کے مطابق، مرکزی حکومت اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ میں بالترتیب 01.03.2020، 01.03.2021 اور  01.03.2022تک باقاعدہ سویلین ملازمین کی تعداد 31.91 لاکھ، 31.15 لاکھ اور 30.64 لاکھ تھی۔  ریاستی حکومت کے حساب سے معلومات کو مرکزی طور پر برقرار نہیں رکھا جاتا ہے۔

مرکزی حکومت میں تقرریوں  کے لیے یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی)، اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) اور ریلوے بھرتی بورڈ (آر آر بی) کے ذریعہ تجویز کردہ امیدواروں کی کل تعداد سال 23-2022 کے دوران 1,61,550 تھی۔ اس کے علاوہ، ایس ایس سی اور آر آر بیز نے 24-2023 کی پہلی سہ ماہی میں تقرری کے لیے 1,03,196 امیدواروں کی سفارش کی ہے۔

وزارت خزانہ کے محکمہ پبلک انٹرپرائزز (ڈی پی ای) کے پاس دستیاب معلومات کے مطابق، سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ایز) میں کام کرنے والے ریگولر ملازمین کی کل تعدادبالترتیب 20-2019، 21-2020 اور 22-2021کے دوران 9.20 لاکھ، 8.61 لاکھ اور 8.60 لاکھ تھی۔

اس کے علاوہ ، ایمپلائیز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) سبسکرپشنز میں خالص اضافہ جاب مارکیٹ کو باضابطہ بنانے کی حد اور منظم/ نیم منظم شعبے کی افرادی قوت کو سماجی تحفظ کے فوائد کی کوریج کا اشارہ ہے۔ 21-2020سے 23-2022 کی مدت کے دوران ای پی ایف ممبران میں خالص اضافہ درج ذیل ہے:

سال

ای پی ایف ممبران میں خالص اضافہ

2020-21

77,08,375

2021-22

1,22,34,625

2022-23

1,38,51,689

 

آتم نربھر بھارت روزگار یوجنا (اے بی آر وائی) 1 اکتوبر 2020 سے شروع کی گئی تھی تاکہ کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران آجروں کو نئے روزگار پیدا کرنے اور ملازمت کے نقصان کی بحالی کے لیے ترغیب دی جائے۔ استفادہ کنندگان کے رجسٹریشن کی حتمی تاریخ 31.03.2022 تھی۔ اسکیم کے آغاز سے لے کر، 19.01.2024 تک، اسکیم کے تحت 60.49 لاکھ مستفیدین کو فوائد فراہم کیے جا چکے ہیں۔

روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ روزگار کی صلاحیت کو بہتر بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔ اسی مناسبت سے حکومت ہند نے ملک میں روزگار پیدا کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔

انفراسٹرکچر اور پیداواری صلاحیت میں سرمایہ کاری کا ترقی اور روزگار پر بہت بڑا اثر پڑتا ہے۔ 24-2023 کے بجٹ میں لگاتار تیسرے سال سرمایہ کاری کے اخراجات میں 33 فیصد اضافہ کرکے 10 لاکھ کروڑ روپے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جو کہ جی ڈی پی کا 3.3 فیصد ہوگا۔ حالیہ برسوں میں یہ خاطر خواہ اضافہ ترقی کی صلاحیت کو بڑھانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی حکومت کی کوششوں میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

حکومت ہند نے کاروبار کو محرک کرنے اور کووڈ 19 کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے آتم نر بھر بھارت پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ اس پیکیج کے تحت حکومت ستائیس لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا مالی مالی مدد فراہم کر رہی ہے۔ یہ پیکج ملک کو خود کفیل بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مختلف طویل مدتی اسکیموں/پروگراموں/پالیسیوں پر مشتمل ہے۔

حکومت یکم جون 2020 سے پرائم منسٹر اسٹریٹ وینڈرز آتم نربھر ندھی (پی ایم سواندھی اسکیم) کو لاگو کر رہی ہے تاکہ خوانچہ فروشوں کو اپنے کاروبار دوبارہ شروع کرنے کے لیے کولیٹرل فری ورکنگ کیپیٹل قرض کے لئے  سہولت فراہم کی جا سکے، جس پر کووڈ 19 کی وبا کے دوران برا اثر پڑا تھا۔ 31.01.2024 تک، اسکیم کے تحت 83.67 لاکھ  روپےقرضوں کی منظوری دی گئی ہے۔

پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) حکومت نے خود روزگار کی سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کی تھی۔ پی ایم ایم وائی کے تحت، 10 لاکھ روپے تک کے ضمانتی مفت قرضے ، بہت چھوٹے/چھوٹے کاروباری اداروں اور افراد کو ان کی کاروباری سرگرمیوں کو شروع کرنے  یا بڑھانے کے قابل بنانے کے لیے بڑھایا گیا ہے۔ 26.01.2024 تک، اسکیم کے تحت 46.16 کروڑ سے زیادہ قرضوں کی منظوری دی گئی تھی۔

پیداوار سے منسلک ترغیبی (پی ایل آئی ) اسکیمیں حکومت کی طرف سے 1.97 لاکھ کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ 22-2021 سے شروع ہونے والے 5 سال کی مدت کے لیے لاگو کی جارہی ہے،جس میں 60 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

پی ایم گتی شکتی اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کے لیے ایک تبدیلی کا طریقہ ہے۔ یہ نقطہ نظر سات امور، یعنی سڑکیں، ریلوے، ہوائی اڈے، بندرگاہیں، ماس ٹرانسپورٹ، آبی گزرگاہیں اور لاجسٹک انفراسٹرکچر پر مشتمل ہے۔ اس نقطہ نظرکوصاف توانائی اور سب کا پریاس کے ذریعہ تقویت ملتی  ہے ،جس کی وجہ سے سب کے لئے ملازمت اور کاروباری مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

حکومت ہند مختلف منصوبوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے جس میں خاطر خواہ سرمایہ کاری اور اسکیموں پر عوامی اخراجات شامل ہیں جیسے پرائم منسٹرز ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی)، مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (ایم جی این آر ای جی ایس)پنڈت دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا (ڈی ڈی یو-جی کے وائی)، دیہی سیلف ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آرایس ای ٹی آئز) اور دین دیال انتودیا یوجنا-نیشنل اربن لائیولی ہوڈس مشن (ڈی اے وائی-این یوایل ایم) وغیرہ۔

نوجوانوں کی روزگار کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے، ہنر مندی کی ترقی اور کاروباری ادارے کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) ‘‘نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم (این اے پی ایس)’’ کو نافذ کر رہی ہے جس میں حکومت اپرنٹس کو قابل ادائیگی وظیفہ کا 25 فیصدرقم  تقسیم کرتی ہے۔

حکومت دیہی خودروزگاراورتربیتی اداروں  (آرایس ای ٹی آئز) کے ذریعے کاروباری ترقی اور دیہی نوجوانوں کی ہنر مندی کے لیے ایک پروگرام نافذ کر رہی ہے۔

ان اقدامات کے علاوہ، حکومت کے مختلف اہم پروگرام جیسے میک ان انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا، سب کے لیے مکانات وغیرہ بھی ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی طرف مرکوز ہیں۔

توقع کی جاتی ہے کہ ان تمام اقدامات سے کثیر اثرات  مرتب ہونےکے ساتھ درمیانی سے طویل مدتی روزگار پیدا ہوگا۔

یہ جانکاری مزدور اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

********

  ش ح۔ع ح ۔رم

U-6724


(Release ID: 2019259) Visitor Counter : 61


Read this release in: English