صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ ہند نے اتکل یونیورسٹی کی 53ویں تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کی

Posted On: 29 FEB 2024 8:20PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند،محترمہ دروپدی مرمو نے آج (29 فروری 2024) بھونیشور میں اتکل یونیورسٹی کی 53 ویں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ اپنے قیام کے بعد سے ہی اتکل یونیورسٹی نے تعلیم کے میدان میں نہ صرف اڈیشہ بلکہ پورے ہندوستان میں اپنی شناخت قائم کی ہے۔ یہ اپنے کیمپس، ماحول اور تدریسی روایت کے لحاظ سے ملک کی ایک سرکردہ یونیورسٹی ہے۔ انہوں نے ان تمام صاحب بصیرت شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اس یونیورسٹی کے سفر میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ اتکل یونیورسٹی کی طالبہ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی کے بہت سے طلباء نے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرکے اتکل یونیورسٹی کا نام روشن کیا ہے۔

صدر جمہوریہ نے واضح کیا کہ اتکل یونیورسٹی کے تحت تسلیم شدہ کالجوں میں دو لاکھ سے زیادہ طلباء زیر تعلیم ہیں۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ان طلبہ میں لڑکیوں کا فیصد لڑکوں سے زیادہ ہے۔ انہوں نے طلباء  سےانسانی اوصاف پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جن سے وہ ملتے ہیں ان کے تئیں  شائستگی اور عاجزی، محبت اور ہمدردی کاجذبہ ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ امن اور ہم آہنگی انسانی وجود کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی ہمدردی صرف انسانوں کے لیے ہی نہیں ہونی چاہیے بلکہ کرہ ارض پر رہنے و الے سبھی جانداروں اور غیر جانداروں کے لیے بھی ہونی چاہیے۔

صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ جب وہ اسکول میں تھیں تو ان کے اساتذہ اکثر ماں، مادر وطن اور مادری زبان سے محبت کرنا سکھاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مادری زبان میں تعلیم ہمیں اپنی ثقافت سے جوڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک انتہائی متمول ثقافت ورثے میں ملی ہے اور ہمیں اسے محفوظ رکھنا ہے۔ ہندوستانی علمی روایت کو برقرار رکھنے کے لیے ہمیں اپنی جڑوں کو پہچاننا ہوگا۔

 

 

**********

ش ح۔ ف ا۔ف ر

 (U: 6702)

 


(Release ID: 2019062)
Read this release in: English , Hindi