بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا(سی سی آئی) نے آرٹیفیشئل انٹیلیجنس اینڈ کمپٹیشن پر مارکیٹ اسٹڈی کے لئے پروپوزل طلب کئے


پروپوزل جمع کرنے کی آخری تاریخ تین جون 2024 شام پانچ بجے تک ہے

Posted On: 22 APR 2024 5:27PM by PIB Delhi

ہندوستان میں مصنوعی ذہانت اور کمپٹیشن سے متعلق ایکو سسٹم کو سمجھنے کے لئے مارکٹ اسٹڈی شروع کرنے کی خاطر کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا ( سی سی آئی) نے مطالعہ کرنے کے لئے ایک ایجنسی /ادارے کو شامل کرنے  کے لئے تجاویز مدعو کی ہیں۔ پروپوزل تین جون 2024 کو شام پانچ بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے مصنوعی ذہانت کی کایا پلٹ کر دینے کی صلاحیتوں کو سمجھنے کے لئے مصنوعی ذہانت پر مارکٹ اسٹڈی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو انتہائی مسابقانہ امکانات رکھتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے پیدا ہونے والے مسابقانہ خدشات کا بھی مطالعہ کیاجائے گا۔

1.مطالعے کے مقاصد مندرجہ ذیل ہیں:

2.مصنوعی ذہانت کے بعض کلیدی نظام اور مارکیٹ ایکو سسٹم کو سمجھنا جن میں مصنوعی ذہانت سے متعلق اداروں / فریقوں، لازمی رائے اور وسائل/ ویلیو چین، مارکیٹ کا ڈھانچہ اور مسابقانہ معیارات شامل ہیں۔

3.ان مارکیٹوں /ایکو سسٹم میں ابھرنے والے اور امکانی  مسابقانہ معاملات کی جانچ کرنا۔

4.مصنوعی ذہانت کے امکانی شعبوں اور مصنوعی ذہانت ایپلی کیشنز / استعمال کے معاملوں کا مطالعہ اور مسابقانہ نکتہ نظر سے متعلقہ مواقع، خطروں وغیرہ کا تخمینہ لگانا۔

5.ہندوستان میں مصنوعی ذہانت نظام اور ایپلی کیشنوں کے نگراں قانونی فریم ورک اور انضباطی معاملوں کو سمجھنا۔

6.مصنوعی ذہانت اور کمپٹیشن کےٹکراؤ سے متعلق معاملات کو سمجھنے کے لئے تمام متعلقہ فریقوں تک پہنچنا۔

7.مصنوعی ذہانت کے رجحانات اور نمونوں کو سمجھناتاکہ مارکیٹوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے بارے میں عمل آوری اور ترجیحات کو طے کیا جا سکے۔

پروپوزل کے لئے تفصیلی درخواست (آر ایف پی) اہلیت اور طور کے بارے میں جانکاری کےلئے برائے مہربانی رجوع کریں:

https://www.cci.gov.in/images/whatsnew/en/tendernotice-1-11713759672.pdf

سی سی آئی کے بارے میں

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) کمپٹیشن ایکٹ 2002 (ایکٹ) کے تحت قائم کی گئی ایک قانونی اتھارٹی ہے۔ ایکٹ کے  سیکشن اٹھارہ کے ذریعے سی سی آئی پر یہ ذمہ داری عائد کی جاتی ہے کہ کمپٹیشن پر منفی اثرات ڈالنے والے طور طریقوں کو ختم کرائے، کمپٹیشن کو فروغ دے اور اسے پائداری دے، صارفین کے مفادات کا تحفظ کرنے اور دوسرے شرکاء کے ذریعہ ہندوستان کے بازاروں میں تجارت کی آزادی کو یقینی بنانے کا فرض عائد کرتی ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 2018510) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil