جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

آئی آر ای ڈی اے کی جانب سے اب تک کے سب سے زیادہ سالانہ منافع کی رپورٹ، ایک فیصد سے کم این پی اے ایس بینکنگ ۔این بی ایف سی اسپیس کے ساتھ بنچ مارک سیٹ

Posted On: 20 APR 2024 3:24PM by PIB Delhi

قابل تجدید توانائی کے فروغ کی ہندوستانی ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) نے ، جو کہ ملک کی سب سے بڑی گرین فائنانسنگ این بی ایف سی ہے، اب تک کا سب سے زیادہ سالانہ منافع پروفیٹ آفئر ٹیکس (پی اے ٹی) 1252 اعشاریہ دو تین کروڑ روپے حاصل کیا ہے جو گزشتہ مالی سال 23-2022 کے مقابلے 44 اعشاریہ آٹھ تین فیصد کی زبردست نمو دکھاتا ہے۔ کمپنی نے اپنے غیر منافع بخش اثاثوں (این پی اے ایس) کو مالی سال 24-2023 میں کم کرکے صفر اعشاریہ نونو فیصد کردیا ہے۔

آئی آر ای ڈی اے کی لون بک 31مارچ 2023 کو 47052 اعشاریہ پانچ دو کروڑ روپے سے بڑھ کر اکتیس مارچ 2024 کو 59698 اعشاریہ ایک ایک کروڑ روپے ہوگئی۔

کمپنی کا مجموعی اثاثہ 44 اعشاریہ دو دو فیصد کے اضافے کے ساتھ 31 مارچ 2024 کو 8559 اعشاریہ چار تین فیصد ہوگیا۔

آئی آر ای ڈی اے کے بورڈ آف ڈائرکٹر نے زبردست آڈٹ شدہ مالی نتائج کے اعلان کے موقع پر کمپنی کی بے مثال کرکردگی کی ستائش کی ۔ اس سلسلے میں انیس اپریل 2024 کو کمپنی کے رجسٹرڈ دفتر میں میٹنگ ہوئی۔

 

مالی سال 2023-2022 کے مقابلے میں مالی سال 2024-2023 کی سالانہ مالی جھلکیاں حسب ذیل ہیں:

  • ٹیکس سے پہلے منافع:  1,139.25 کروڑ روپے كے مقابلے میں 1,685.24 کروڑ روپے (47.93 فیصد زیادہ)
  • ٹیکس کے بعد منافع: 864.63 کروڑ روپے کے مقابلے میں 1,252.23 كروڑ روپے (44.83 فیصد زیادہ)
  • قرض کی منظوری:  32,586.60 کروڑ روپے كے مقابلے میں 37,353.68 کروڑ روپے  (14.63 فیصد زیادہ)
  • قرض کی تقسیم: روپے 21,639.21 کروڑ کے مقابلے میں 25,089.04 کروڑ (15.94فیصد زیادہ)
  • قرض کی کتاب: 47,052.52 کروڑ روپے کے مقابلے میں 59,698.11 کروڑ روپے(26.81 فیصد زیادہ)
  • خالص مالیت: 5,935.17 کروڑ روپے کے مقابلے میں 8,559.43 کروڑ روپے (44.22 فیصد زیادہ)
  • خالص این پی ایز: 0.99 فیصد کے مقابلے میں 1.66 فیصد (فیصد کے لحاظ سے 40.52 فیصد کی کمی)

كیو4، مالی سال 2024-2023 کے مقابلے Q4، مالی سال 2023-2022 کی اہم مالی جھلکیاں حسب ذیل ہیں:

  • ٹیکس سے پہلے منافع: 288.38 کروڑ روپے كے مقابلے میں 479.67 کروڑ روپے  (66.33 فیصد زیادہ)
  • ٹیکس کے بعد منافع: 253.62 کروڑ روپے كے مقابلے میں 337.38 کروڑ روپے  (33.03 فیصد زیادہ)
  • قرض کی منظوری: 11,796.95 کروڑ روپے كے مقابلے میں 23,407.57 کروڑ روپے  (98.42 فیصد زیادہ)
  • قرض کی تقسیم: 12,869.35 کروڑ روپے كے مقابلے میں 11,291.09 کروڑ روپے (13.98 فیصد زیادہ)
  • قرض کی کتاب: 47,052.52 کروڑروپے كے مقابلے میں 59,698.11 کروڑ روپے کے مقابلے میں  (26.81 فیصد زیادہ)
  • مجموعی مالیت: 5,935.17 کروڑ روپے كے مقابلے میں 8,559.43 کروڑ روپے  (44.22 فیصد زیادہ)
  • خالص این پی ایز:0.99 فیصد كے مقابلے میں 1.66 فیصد (فیصد کے لحاظ سے 40.52 فیصد کی کمی)

قابل ذکر مالیاتی نتائج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، ایریڈا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب پردیپ کمار داس نے ہندوستان میں قابل تجدید توانائی کے حل کو اپنانے میں تیزی لانے کے لیے ایریڈا کی ثابت قدمی پر زور دیا، جو سرمایہ کاروں اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک امید افزا راستے کی نشاندہی کرتا ہے۔

سی ایم ڈی، ایریڈا نے کمپنی کی ترقی کو اس کے اسٹیک ہولڈرز کے غیرمتزلزل اعتماد اور تعاون کا نتیجہ قرار دیا، جبکہ وزارت نئی اور قابل تجدید توانائی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ناگزیر حمایت اور رہنمائی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ٹیم ایریڈا کی ان کی لگن اور مسلسل کوششوں کی بھی تعریف کی جس نے شاندار مالی کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے كہ ایریڈا نے اپنے سالانہ آڈٹ شدہ مالیاتی نتائج کو صرف 19 دنوں کے اندر شائع کر کے ایک نیا معیار قائم کیا ہے جو کہ سیبی کی 60 دن کی ڈیڈ لائن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بینکنگ اور این بی ایف سی کے میدان میں آڈٹ شدہ نتائج کی تیز ترین اشاعت ہے۔ پچھلے سال  25 دنوں کے اندر نتائج شائع کر دءیے گئے تھے۔

*****

U.No:6604

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2018330) Visitor Counter : 57