نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ کا تہنیتی پیغام

Posted On: 13 APR 2024 9:56PM by PIB Delhi

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو میری طرف سے دلی مبارکباد۔

ہندوستان کے عظیم فرزند، ڈاکٹر امبیڈکر نہ صرف ہندوستانی آئین کے معمار تھے بلکہ سماجی انصاف کے چیمپئن بھی تھے۔ سماجی عدم مساوات اور امتیاز کے خاتمے کے لیے ان کی انتھک کوششیں نسلوں کو متاثر کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے قانون کی حکمرانی، شہریوں کی آزادی، صنفی مساوات اور پسماندہ طبقات کو با اختیار بنانے کے آئینی ڈھانچے کے ذریعے مساوات پر مبنی ہندوستان کی تعمیر کے لیے سماجی تبدیلی کا آغاز کیا۔

آج جب کہ ہم ان کی یوم پیدائش کے موقع پر انہیں یاد کر رہے ہیں، آئیے ڈاکٹر امبیڈکر کے پیش کردہ نظریات کو اپنائیں اور ان کے منصفانہ اور مساوات پر مبنی معاشرے کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں کام کریں۔

****

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 6547


(Release ID: 2017878) Visitor Counter : 90
Read this release in: English , Hindi