وزارت دفاع

ڈی ایس ایس سی،ویلنگٹن میں 79ویں اسٹاف کورس کے لے تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد کیا گیا

Posted On: 13 APR 2024 5:13PM by PIB Delhi

79ویں اسٹاف کورس کے لیے تقسیم اسناد  کی تقریب 13 اپریل 24 کو ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج (ڈی ایس ایس سی) ویلنگٹن میں منعقد کی گئی ۔ تقریب کی صدارت کمانڈنٹ ڈی ایس ایس سی لیفٹیننٹ جنرل وریندر وتس نے کی۔26 دوست بیرونی ممالک کے 36 بین الاقوامی افسروں سمیت مجموعی طور پر 476 افسروں نے کالج سے گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی۔

اپنے کنووکیشن خطاب میں کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل وریندر وتس نے مستقبل کے لیڈروں سے علم کی تلاش جاری رکھنے  اور مسلح افواج میں تبدیلی کا محرک بننے پر اصرار کیا۔ انہوں نے مشترکہ ثقافت اور اخلاقیات کو بڑھاوا دینے کی ضرورت پر زور دیا ،جسے  انہوں  ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج ویلنگٹن میں اپنے اندر اتارا ہے۔

تقسیم اسناد کی تقریب کے دوران فوجی مطالعات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ذہین افسران اور مشق و تحقیقی پروجیکٹوں میں  خصوصی اہلیت حاصل کرنے والے گروپوں کو میڈل سے نوازا گیا اور ان کا اعزاز کیا گیا۔  مانک شاہ میڈل ہندوستانی فوج کے میجر بی پی ایس منکوٹیا، ہندوستانی بحریہ کے کمانڈر روی کانت تیواری اور ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ٹی موہن کو متعلقہ خدمات میں ایلیت کے ضمن میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کےلیے دیا گیا۔ سنگاپور جمہوریہ کے میجر سی تینیشورن کو بین الاقوامی طلباء افسران  میں  بہترین منتخب ہونے پرساؤدرن اسٹار میڈل سے نوازا گیا اور اجتماعی اہلیت کے لیے بھی میڈل دیے گئے۔

اسٹاف کورس کا مقصد تینوں افواج کے منتخب شدہ افسران کو ان کی اپنی خدمات، بین خدمات اور مشترکہ خدمات ماحول میں امن اور جنگ میں کمانڈ اور اسٹاف کاموں میں تربیت کرنا ، کمان اور اسٹاف کی تقرریاں اور انہیں مؤثر طریقے سے کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں اہل بنانے کے لیے متعلقہ عام تعلیم فراہم کرنا شامل ہے۔

سول سروسز کے افسران کے ساتھ ساتھ تینوں خدمات کے افسران کو ایک ہی چھت کے نیچے تربیت فراہم کرنے والے پوری دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے  ابتدائی اداروں میں سے ایک ہونے کے ناطے ڈی ایس ایس سی اکیڈمک مہارت حاصل  کرنے کے اپنے ہدف میں ملک اور بیرون ملک دونوں میں قابل رشک شہرت حاصل کی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(1)OBAN.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(2)(1)X0YB.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(3)(2)6KKW.jpeg

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(4)Q6BD.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(5)HJJP.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(6)6WPN.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(7)2AW1.jpeg

************

ش ح۔ج ق۔ ن ع

 (U: 6544)



(Release ID: 2017859) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi , Tamil