شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
فروری 2024 میں ہندوستان کی صنعتی پیداوار کے اشاریہ میں 5.7 فیصد کا اضافہ ہوا
فروری 2024 کے مہینے کے لیے صنعتی پیداوار کے اشاریہ اور استعمال پر مبنی اشاریہ کے فوری تخمینے
(بنیاد 2011-2012=100)
Posted On:
12 APR 2024 6:10PM by PIB Delhi
انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن (آئی آئی پی) کے فوری تخمینے چھ ہفتوں کے وقفے کے ساتھ ہر مہینے کی 12 تاریخ کو جاری کیے جاتے ہیں (یا پچھلے کام کے دن اگر 12 کو چھٹی ہوتی ہے) اور انہیں سورس ایجنسیوں سے موصول ہونے والے ڈیٹا کے ساتھ مرتب کیا جاتا ہے، جو بدلے میں پیداواری فیکٹریوں/ اداروں سے ڈیٹا وصول کرتا ہے۔
فروری 2024 کے مہینے کے لیے، اساس 2011-12 کے ساتھ صنعتی پیداوار کے اشاریہ (آئی آئی پی) کا فوری تخمینہ 147.2 ہے۔ فروری 2024 کے مہینے کے لیے کان کنی، مینوفیکچرنگ اور بجلی کے شعبوں کے لیے صنعتی پیداوار کے اشاریے بالترتیب 139.6، 144.5 اور 187.1 ہیں۔ آئی آئی پی کی نظرثانی کی پالیسی کے مطابق مستقبل کے ریلیز میں ان فوری تخمینوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔
استعمال کی بنیاد پر درجہ بندی کے مطابق، فروری 2024 کے مہینے کے لیے اشاریہ بنیادی اشیا کے لیے 148.2، کیپٹل سامانوں کے لیے 106.2، انٹرمیڈیٹ اشیا کے لیے 158.9 اور انفراسٹرکچر/تعمیراتی سامانوں کے لیے 179.8 ہے۔ اس کے علاوہ، فروری 2024 کے مہینے کے لیے صارف پائیدار اور صارف غیر پائیدار اشیا کے اشاریے بالترتیب 121.6 اور 148.9 رہے۔
قومی صنعتی درجہ بندی (این آئی سی-2008) کے سیکٹر وار، 2 ہندسوں کی سطح پر فروری 2024 کے مہینے کے لیے صنعتی پیداوار کے اشاریہ کے فوری تخمینوں کی تفصیلات اور استعمال پر مبنی درجہ بندی بالترتیب بیان-I، بیان-II اور بیان-III میں دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، صارفین کو صنعتی شعبے میں ہونے والی تبدیلیوں کی سراہنا کے قابل بنانے کے لیے، بیان-IV پچھلے 12 مہینوں کے لیے صنعتی گروپس (این آئی سی-2008 کے 2 ہندسوں کی سطح کے مطابق) اور سیکٹر کے ماہ وار اشاریے فراہم کرتا ہے۔
فروری 2024 کے مہینے کے آئی آئی پی کے فوری تخمینوں کے ساتھ، جنوری 2024 کے اشاریہ جات پر پہلے نظر ثانی کی گئی ہے اور سورس ایجنسیوں سے موصول ہونے والے تازہ ترین ڈیٹا کی روشنی میں نومبر 2023 کے اشاریہ جات میں آخری بار نظر ثانی کی گئی ہے۔ فروری 2024 کے لیے فوری تخمینہ، جنوری 2024 کے لیے پہلی نظرثانی اور نومبر 2023 کے لیے حتمی نظرثانی بالترتیب 93 فیصد، 95 فیصد اور 96 فیصد کے ردعمل کی شرح پر مرتب کی گئی ہے۔
مارچ 2024 کا اشاریہ جمعہ 10 مئی 2024 کو جاری کیا جائے گا۔
نوٹ:
اس پریس ریلیز سے متعلق معلومات وزارت کی ویب سائٹ http://www.mospi.gov.in پر بھی دستیاب ہے۔
تفصیلی بیان دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔
******
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 6534
(Release ID: 2017822)
Visitor Counter : 72