سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اورپالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی آر) نے اپنے یوم تاسیس کی تقریبات کے حصے کے طورپرافتتاحی دن کے موقع پر تقریبات کا اہتمام کیا
Posted On:
08 FEB 2024 9:15PM by PIB Delhi
سی ایس آئی آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اورپالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی آر) 14 جنوری 2021 کو قائم کیا گیا تھا۔ اپنی تیسری سالگرہ کے موقع پر، سی ایس آئی آر- آئی این ایس سی پی آر، نئی دہلی کے پوسا میں 8اور9 فروری، 2024 کو اپنے تیسرے یوم تاسیس کی میزبانی کر رہا ہے۔ یوم تاسیس کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، انسٹی ٹیوٹ نے بیک وقت دو تقاریب کا انعقاد کیا، یعنی پی ایچ ڈی اسکالرز کے ساتھ تعامل، اسٹوڈنٹ-سائنٹسٹ کنیکٹ پروگرام اور سی ایس آئی آر- آئی این ایس سی پی آر کے پی ایچ ڈی اسکالرز کے لیے پوسٹر پریزنٹیشن مقابلہ۔
اس دن کے مہمان خصوصی سی ایس آئی آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ،، ٹیکنولوجی اورڈیولپمنٹ اسٹیڈیز (این آئی ایس ٹی اے ڈی ایس )کے ساتھ سینیئرسائنسداں اورجے این کے سابق پروفیسر اورسی ایس آئی آر- آئی این ایس سی پی آر کی تحقیقی کونسل کے ممبر، جے این یو کے سابق پروفیسر ، پروفیسر دیپک کمارتھے ۔
انہوں نے اپنی تقریر کے ذریعے سی ایس آئی آر- آئی این ایس سی پی آر، کے پی ایچ ڈی طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے تدریس اور تحقیق کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق اور تدریس کو ساتھ ساتھ چلنا چاہیے۔ اور ایک اچھا محقق بننے کے لیے ایک اچھا استاد بھی ہونا چاہیے۔
پروفیسر رنجنا اگروال نے اسٹوڈنٹ انٹرایکشن میٹ میں پی ایچ ڈی طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “پی ایچ ڈی کا مطالعہ گرو ششیہ روایت کی صحیح مثال ہے۔ یہ تحقیقی مطالعہ اس کے طلباء کے لیے پی ایچ ڈی گائیڈ کی اہمیت پر مرکوز ہے جو والدین اور بچے کے رشتے کی طرح ہے، ایک ایسا بندھن جو ہمیشہ قائم رہتا ہے۔
پی ایچ ڈی طلباء کے ساتھ ایک صحت مند مباحثے کے بعد، سی ایس آئی آر- آئی این ایس سی پی آر، کے پی ایچ ڈی طلباء کے لیے پوسٹر پریزنٹیشن مقابلہ منعقد کیا گیا۔ مختلف موضوعات پر 31 پوسٹرز کی نمائش کی گئی، جن میں دوسرے موضوعات کے علاوہ مصنوعی ذہانت (اے آئی)، سائنسی مزاج کی طرف ادراک؛ سی ایس آئی آر-جی آرایف اسکیم کا تجزیہ: ایک صلاحیت سازی اور انسانی وسائل کی ترقی کا پروگرام؛ کھانے کی اشیاء کے صحت مند انتخاب کے لیے فوڈ لیبلنگ کا علم؛ ہندوستان میں اسٹیم سیل تھراپی اور اس کے نفاذ کے لیے چیلنجز: ڈاکٹر کے تناظر؛ اور پاپولر اوور دی ٹاپ (اوٹی ٹی) پلیٹ فارمز برائے سائنس کمیونیکیشن – ایک جائزہ شامل ہے۔
پوسٹر پریزنٹیشن مقابلے کے دوران مہمان خصوصی، پروفیسر دیپک کمار، اور سی ایس آئی آر- آئی این ایس سی پی آر، کے اے سی ایس آئی آر پروگرام کے کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر وپن کمار کی پی ایچ ڈی کے طالب علم کے ساتھ بات چیت
پوسٹروں کا جائزہ ڈاکٹر وندنا کالیا، سائنسدان ایف، ڈی ایس آئی آر ، ڈاکٹر میناکشی سنگھ، چیف سائنٹسٹ سی ایس آئی آرہیڈکوارٹر، اور جناب آر کے ایس روشن ، ، سی ایس آئی آر- آئی این ایس سی پی آر،کے سی او اے نے کیا۔ وہ سبھی طلباء کی کاوشوں سے متاثر ہوئے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ اس طرح کے واقعات طلباء کے ساتھ بات چیت کرنے اور یہ دیکھنے کا ایک موقع ہے کہ وہ کس طرح کام کر رہے ہیں اور اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں جان سکتے ہیں۔
سی ایس آئی آر- آئی این ایس سی پی آر، کے فلیگ شپ آؤٹ ریچ پروگرام- جے آئی جی وائی اے ایس اے کے ذریعے اسکولی طلباء کے لیے کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) اور کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن (کے وی ایس) کے درمیان طالب علم-سائنس کا رابطہ پروگرام ہے، جو جولائی 2017 میں شروع کیا گیا تھا۔
8 فروری 2024 کو سی ایس آئی آر- آئی این ایس سی پی آر، تیسرے یوم تاسیس کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر اسٹوڈنٹ-سائنٹسٹ کنیکٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام کے دوران ، سی ایس آئی آر- آئی این ایس سی پی آر، کے ڈائریکٹر، پروفیسر رنجنا اگروال نے اپنے کلیدی خطاب میں کہاکہ ، ‘‘سی ایس آئی آر ہماری روزمرہ کی زندگی میں سی ایس آئی آر- آئی این ایس سی پی آر، یک سائنسی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر کام کر رہا ہے۔ انتخابات کے لیے انمٹ سیاہی سے لے کر دودھ کے پاؤڈر تک، انھوں نے ان سب کو چھوا ہے اور ایودھیا مندر کی تعمیر میں بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔’’
اگلے دن، 9 فروری، 2024 کو تمام معززین کا استقبال کیا جائے گا، دو مہمان اعزازی، ڈاکٹر انیل کوٹھاری، ڈائریکٹر جنرل، ایم پی۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کی کونسل، بھوپال؛ اور ڈاکٹر سدیش کمار یادو، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر-انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین بائیو ریسورس ٹیکنالوجی، پالمپور۔ یوم تاسیس کے پروگرام کے مہمان خصوصی ، دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلراور ممبر، سی ایس آئی آر سوسائٹی کے پروفیسریوگیش سنگھ ہوں گے۔
*********
(ش ح۔ ح ا۔ع آ)
U-6492
(Release ID: 2017506)
Visitor Counter : 53