وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ کے پلیٹ فارمس کی طرف سے مقررہ مشن  کی طرف  سے کی گئی فوری کارروائی کے سبب صومالیہ کے مشرقی ساحل  پرقزاقی کی ایک اور کوشش کو ناکام بنایا گیا

Posted On: 02 FEB 2024 9:00PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کے جہاز ایف وی اوماری پر 31 جنوری  2024 کو ، قزاقی کی ایک کوشش کے بارے میں اطلاع ملی۔ علاقے میں نگرانی پرتعینات بھارتی بحریہ کے آر پی اے نے  ایف وی اوماری اور آئی این ایس شاردا کو کامیابی کے ساتھ تلاش کیا، جو خطے میں قزاقی کی روک تھام کے مشن پر تعینات تھا۔ ان جہازوں کا رُخ قزاقوں کی کشتیوں کو پکڑنے کے لئے ان کی طرف موڑدیا گیا۔

ایف وی اوماری ، ایران کا پرچم بردار جہاز ہے، جس میں سات قزاق سوار ہوگئے تھے اور انہوں نے اس جہازکے عملے کو یرغمال بنالیا تھا۔

آئی این ایس شاردا نے 2 فروری 2024 کی رات اس جہاز کو جاپکڑا اور جہاز میں سوار عملے کو حفاظت سے رہا کرالیا،جس کے لئے بھارتی بحریہ نے اپنے سازوسامان اور کشتیوں کا بھی بھرپور طریقے سےاستعمال کیا۔

اس  جہاز نے کشتی میں سوار عملے کے ارکان کی ، جن میں گیارہ ایرانی اور آٹھ پاکستانی باشندے تھے، کامیابی کے ساتھ رہائی کو یقینی بنایا۔ جہاز نے  صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اس عملے کی سلامتی  کے لئے ایف وی اوماری  میں سوار ہوکر اس کا ایک دورہ بھی کیا۔

بھارتی بحریہ کے پلیٹ فارموں کی ان تھک کوششوں  سے ، جن کے تحت  قزاقی کی روک تھام اوربحری سلامتی کی کارروائیوں کے لئے ایک مشن تعینات کیا گیا ہے، یہ سمندر میں  لوگوں کی بیش بہا زندگی  کو بچانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، جن سے سمندر سبھی جہازوں   کی سلامتی کے تئیں بھارتی بحریہ کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

********

  ش ح۔اس۔رم

U-6439  


(Release ID: 2017117) Visitor Counter : 37


Read this release in: English