وزارت دفاع
لیفٹیننٹ جنرل جے ایس سدانہ نے الیکٹرانکس اور مکینیکل انجینئرز کے 33 ویں ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
02 APR 2024 1:08PM by PIB Delhi
لیفٹیننٹ جنرل جے ایس سدانہ نے یکم اپریل 2024 کو الیکٹرانکس اور مکینیکل انجینئرز کے 33 ویں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ای ایم ای ) اورای ایم ای کور کے سینئر کرنل کمانڈنٹ کے طورپر عہدہ سنبھالا۔ 38 برسوں سے زیادہ کے اپنے کیریئر کے دوران، انہوں نے مختلف قسم کے اہم رجمنٹ ، کمانڈ، انسٹرکٹر اور عملے کی تقرری کے شعبےمیں خدمات انجام دیں۔ اپنی موجودہ تقرری سے قبل وہ دو سال کی مدت کے لیے ملٹری کالج آف ای ایم ای کے کمانڈنٹ کے عہدے پر فائز تھے۔ وہ ہیڈکوارٹر سینٹرل کمانڈ کے ای ایم ای کے ماسٹر جنرل اور آرمی بیس ورکشاپ اور ای ایم ای سینٹر کی کمانڈ کر چکے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل جے ایس سدانہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڑکواسلا کے سابق طالب علم ہیں اور 14 دسمبر 1985 کو انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرادون سے کور آف ای ایم ای میں کمیشن حاصل کیاتھا۔ ان کی تعلیمی اسناد میں عثمانیہ یونیورسٹی سے مینجمنٹ اسٹڈیز میں ماسٹرز، آئی آئی ٹی کانپور سے ایم ٹیک اور پنجاب یونیورسٹی سے فلاسفی میں ماسٹر شامل ہیں۔
ڈی جی ای ایم ای کا عہدہ سنبھالنے کے بعد، لیفٹیننٹ جنرل جے ایس سدانہ نے کور کے تمام رینکوں کو ٹیکنالوجی اور اختراع کی طاقت کو اپنانے کی ترغیب دی تاکہ ہندوستانی فوج کو انجینئرنگ کی موثر مدد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے نئی دہلی کے نیشنل وار میموریل پر گلہائےعقیدت نذر کرکے کور کے بہادروں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
********
ش ح۔ع ح ۔رم
U-6308
(Release ID: 2016899)
Visitor Counter : 87