وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

 مشن کے ذریعہ تعینات ہندستانی بحریہ  کے پلیٹ فارمس کی تیز کارروائی نے صومالیہ کے مشرقی ساحل پر  بحری قزاقی کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا

Posted On: 02 FEB 2024 10:04PM by PIB Delhi

مچھلی پکڑنے والے جہاز ایف وی اوماری پر بحری قزاقی کی کوشش سے متعلق معلومات 31 جنوری 2024 کوملی تھی۔ علاقے میں نگرانی کررہے ہندوستانی بحریہ آر پی اے نے خطے میں قزاقی مخالف مشن کے  لئے تعینات ایف وی اوماری اور آئی این ایس شاردا کوکشتی روکنے کے لئے موڑدیا تھا۔

ایرانی جہاز ایف وی  اوماری پر7سمندری قزاق سوار تھے، جنہوں نے عملے کو یرغمال بنا لیا تھا۔

آئی این ایس شاردا نے 02 فروری 2024 کے شروعاتی گھنٹوںمیں  جہاز کو روکا اور جہاز کے ساتھ عملے کی محفوظ رہائی کے لیے قزاقوں کو مجبور کرنے کے لیے اپنے لازمی ہیلو اور کشتیوں کا استعمال کیا۔

  جہاز نے کشتی کے ساتھ عملے کے ارکان (11 ایرانی اور 08 پاکستانی شہری) کی کامیاب رہائی کو یقینی بنایا ہے۔ جہاز میں شمالی سمندری قزاقوں کے ذریعہ یرغمال بنائے گئے عملے کی جانچ کرنے اورصفائی کرنے کے لئے ایف وی اوماری پر تصدیقی بورڈنگ کا کام بھی کیا ۔

ہندوستانی بحریہ کے پلیٹ فارمز کی انتھک کوششیں، بحری قزاقی کے خلاف اور سمندری سلامتی امور  کے لیے تعینات مشن، سمندر میں قیمتی جانوں کو بچانا جاری رکھے ہوئے ہے، جو کہ سمندر میں تمام جہازوں اور بحری جہازوں کی حفاظت کے تئیں ہندوستانی بحریہ کے عزم کی علامت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)ARG6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)XOZC.jpg

********

  ش ح۔ع ح ۔رم

U-6307  


(Release ID: 2016894) Visitor Counter : 60


Read this release in: English , Hindi