وزارت دفاع

پورٹ لوئس سے واپسی کے سفر کے لیے آئی این ایس وی تارینی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا

Posted On: 31 MAR 2024 10:15PM by PIB Delhi

آئی این ایس وی تارینی کو 30 مارچ 24 کوماریشس کے پورٹ لوئس، سے ٹرانس سمندری جہاز رانی کی مہم پر روانہ کیا گیا تھا ۔ لیفٹیننٹ کمانڈر روپا اے اور لیفٹیننٹ کمانڈر دلنا کے کی لچکدار جوڑی کے ذریعہ تیار کردہ بحری جہاز تقریباً  2900   نوٹیکل مائل کا فاصلہ طے کرتے ہوئے گوا کی واپسی کا سفر کرے گا۔ اس مہم کو ممتاز یاچ مین(ملاح)، کوموڈور ابھیلاش ٹومی (ریٹائرڈ)،کے سی این ایم، نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جو کہ ان دو خواتین افسروں کے سرکاری سرپرست بھی ہیں۔جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کی تقریب میں انڈین نیول سیلنگ ایسوسی ایشن (آئی این ایس اے) کے ڈائریکٹر  کیپٹن منیش سین  اور ماریشس کے  ایس سی آئی  کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ بندرگاہ سے روانگی کے دوران ایک ایم سی جی ڈورنیئر نے کشتی کو اوور فلو کر دیا۔ یہ مہم اس سال ستمبر میں شروع ہونے والے دنیا کے گرد جہاز کے چکر لگانے کی  تربیت کے منصوبے کاایک حصہ ہے۔

اس سے پہلے، آئی این ایس وی تارینی، آئی این ایس مانڈوی، گوا سے 22 دنوں کے نان اسٹاپ سفر کے بعد 21 مارچ 24 کو پورٹ لوئس پہنچا۔ بندرگاہ کے دورے کے دوران، تارینی کے عملے اور معاون عملے نے ہندوستان کی ہائی کمشنر محترمہ کے نندنی سنگلا سے ملاقات کی۔ جہاز پر اپنے دورے کے دوران، ہائی کمشنر نے عملے کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں  اس بات کے لئے نیک خواہشات پیش کیں کہ ان کے تاریخی سفر کےدوران کوئی مشکل پیش نہ آئے اور سفر کے دوران سمندر میں کوئی طوفان یا کوئی اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے   اورصاف  ستھرا ماحول میسر ہو۔

آئی این ایس وی تارینی کے 20 اپریل 24 کو گوا پہنچنے کا امکان ہے۔

***********

ش ح ۔  ح ا  - م ش

U. No.6406



(Release ID: 2016885) Visitor Counter : 32


Read this release in: English