وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

نیلامی برائے فروخت( اجراء /دوبارہ اجراء) (i) 7.37فیصد سرکاری تمسکات 2026 ii)) نئے سرکاری تمسکات 2034 اور (iii) 7.25فیصد سرکاری تمسکات 2063

Posted On: 01 APR 2024 8:56PM by PIB Delhi

حکومت ہند (جی او آئی) نے i) ) یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 7.33فیصد سرکاری تمسکات 2026 کی مشتہر شدہ رقم 6,000 کروڑ (برائے نام) ، (ii) یکساں قیمت کے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 20,000 کروڑروپے کی مشتہر شدہ رقم کے لیے نئے سرکاری تمسکات 2034’’ اور iii)) ایک سے زیادہ قیمت کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے‘‘7.25فیصد سرکاری تمسکات 2063’’ 12000 کروڑ روپے (برائے نام) کی مشتہر شدہ رقم کی فروخت (دوبارہ جاری کرنے) کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند(جی او آئی) کے پاس مذکورہ بالا ہر سیکیورٹی کے مقابل 2,000 کروڑ روپے تک کی اضافی رکنیت برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ نیلامی 5 اپریل 2024 (جمعہ) کو ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ کی جائے گی۔

سرکاری تمسکات کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کی اسکیم کے مطابق تمسکات کی فروخت کی مشتہر شدہ رقم کا 5فیصد تک اہل افراد اور اداروں کو الاٹ کیا جائے گا۔

نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں 5 اپریل 2024 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن (ای- کیوبیر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی جائیں۔ غیر مسابقتی بولیاں 12بج کر30 منٹ  اور ایک  بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں۔ اور مسابقتی بولیاں 12: 30 اور1:30 بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 5 اپریل 2024 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کو ادائیگی 8 اپریل 2024 (پیر) کو  کرنی ہوگی۔

وقتا فوقتا کی جانے والی ترمیم کے مطابق ،ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ جاری کردہ ‘سنٹرل گورنمنٹ سیکیورٹیز میں لین دین کب جاری کیا گیا’ کے رہنما خطوط کے مطابق ‘‘سرکلر نمبر آر بی آئی2018-19/25 مورخہ 24 جولائی 2018 کے توسط سےجب جاری کیا جاتا ہے’’ ٹریڈنگ کے لیےسیکورٹیز اہل ہوں گی۔

********

  ش ح۔ع ح ۔رم

U-6303  


(Release ID: 2016871) Visitor Counter : 73


Read this release in: Tamil , English , Hindi