وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رائل تھائی بحریہ کے کمانڈر –ان-چیف  ایڈمیرل آڈونگ پان-اِم کا دورہ

Posted On: 01 APR 2024 6:05PM by PIB Delhi

رائل تھائی بحریہ کے کمانڈر –ان – چیف ایڈمیرل آڈونگ پان-اِم  ، جو یکم اپریل سے 3 اپریل تک بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں، انہوں نے یکم اپریل 2024 کو نئی دہلی میں بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل آر ہری کمار سے بات چیت کی۔ یہ بات چیت بحری شعبے میں، باہمی تعاون ، تربیت سے متعلق پروگراموں کے تبادلے اور اطلاعات ساجھا کرنے  جیسے موضوعات پر مرتکز تھی۔

اس سے قبل آج، ایڈمیرل آڈونگ پان- اِم نے قومی جنگی میموریئل پر گلہائے عقیدت نذر کیے۔ بعد ازاں نئی دہلی میں واقع ساؤتھ بلاک میں بھارتی بحریہ کے ذریعہ دیے گئے رسمی گارڈ آف آنر کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا۔ موصوف دفاعی اسٹاف کے سربراہ، فضائیہ کے سربراہ، دفاعی سکریٹری، اور قومی بحری سلامتی کے کوآرڈی نیٹر سے بھی ملاقات کریں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید عمیق بنانے کے لیے، ایڈمیرل آڈونگ پان – اِم  نئی دہلی میں دفاعی مصنوعات کے محکمے اور بھارتی دفاعی صنعتوں کے افسران سے ملاقات کریں گے۔ بعد ازاں، جنگی جہاز ڈیزائن بیورو کے ہندوستانی بحریہ کے عہدیداروں کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ ہندوستان میں جہاز کی دیکھ بھال اور مرمت کے دائرے سمیت، جہاز کی تعمیر میں موجودہ رجحانات کو تلاش کیا جا سکے اور مستقبل کے مواقع کی نشاندہی کی جا سکے۔

دونوں ممالک کی بحریہ سال 2005 سے ششماہی بنیاد پر باقاعدہ باہمی گشتوں کا اہتمام   کر رہی ہیں، اور اولین آئی این – آر ٹی این باہمی مشق یعنی ایکس-اَیُوتّایا کا انعقاد اگذشتہ برس دسمبر 2023 میں کیا گیا تھا۔ حال ہی میں، تھائی لینڈ بحریہ کے ایک بحری جہاز ایچ ٹی ایم ایس پراچُپ کھیری کھان نے وشاکھا پتنم میں فروری 2024 میں منعقدہ ملن 2024 تقریب میں شرکت کی۔ دونوں ممالک کی بحریہ انڈین اوشن نول سمپوزیم (آئی او این ایس) اور انڈین اوشن رِم ایسو سی ایشن (آئی او آر اے) کا فعال رکن بھی ہیں۔ رائل تھائی بحریہ کے کمانڈر-اِن-چیف  کا دورۂ بھارت دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان مضبوط باہمی تعلقات اور دیرپا دوستی کی علامت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)VISITBYADMIRALADOONGPAN-IAMCOMMANDR-IN-CHIEFROYALTHAINAVYGY1Q.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(4)VISITBYADMIRALADOONGPAN-IAMCOMMANDR-IN-CHIEFROYALTHAINAVYTFXD.jpeg

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6398


(Release ID: 2016845) Visitor Counter : 90