کانکنی کی وزارت
کانوں کی وزارت کی جانب سے حساس اور انتہائی اہم معدنیات کی نیلامی کے بارے میں جانکاری
Posted On:
29 MAR 2024 10:18PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے کانوں کی وزارت کے نامزد افسر کے ذریعہ نوٹس جاری کرکے 29 نومبر 2023 کو حکومت ہند کے ذریعہ ای نیلامی کے ٹرانچ ایک کے تحت نوٹس جاری کرکے حساس اور انتہائی اہم معدنیات کے بیس بلاکوں کی نیلامی کے لئے ٹینڈر طلب کئے تھے، جو ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے پہلے شیڈیول کے پارٹ ڈی میں نوٹیفائڈ ہیں۔
سب سے پہلے ٹرانچ کے آغاز کے لئے نئی دہلی اور بھبنیشور میں بالترتریب انیس نومبر 2023 اور سات فروری 2024 کو دو روڈ شو اور 22 ددسمبر 2023 کو نیلامی سے پہلے کی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ ان پروگراموں میں صنعتوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ٹینڈر جمع کرنے کی آخری تاریخ 26 فروری 2024 تھی۔
مجموعی طور پر 56 فزیکل اور 56 آن لائن بولیاں موصول ہوئیں جو بیس بلاکوں میں سے اٹھارہ بلاکوں کے لئے تھیں اور تکنیکی طور پر اہل بولیاں لگانے والے (ٹی کیوبی )گیارہ بلاکوں کے لئے موجود تھے۔
اس کے علاوہ ای نیلامی کا دوسرا مرحلہ چھ بلاکوں کے لئے تیرہ مارچ 2024 کو مقررتھا۔ ای نیلامی کا دوسرا مرحلہ مقررہ وقت پر مکمل کرلیا گیا ہے۔ ایک بلاک۔ گجرات کے کنڈول نکل اور کرومیم بلاک پر فیصلہ مقررہ وقت پر متعلقہ افسر کریں گے۔
رد کئے گئے گیارہ بلاکوں میں سے سات بلاکوں کو ٹرانچ تین کے تحت ای نیلامی کے لئے نوٹیفائی کیا گیا ہے اور اس کے لئے چودہ مارچ 2024 کو ٹینڈر طلب کئے گئے تھے۔ ٹینڈر دستاویزات کی فروخت کی آخری تاریخ سولہ مئی 2024 ہے اور بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 مئی 2024 تیسرے ٹرانچ کے لئے ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اٹھارہ بلاکوں کے لئے ای نیلامی کا عمل بھی جاری ہے۔ ٹینڈر دستاویزات کی فروخت کی آخری تاریخ دس مئی 2024 کو پانچ بجے شام (آئی ایس ٹی) پندرہ مئی 2024 شام پانچ بجے تک ہے جو نیلامی کے دوسرے ٹرانچ کے لئے ہے۔
بولیاں لگانے والوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مزید تفصیلات کے لئے ایم ایس ٹی سی ای نیلامی پلیٹ فارم (https://www.mstcecommerce.com/auctionhome/mlcln/index.jsp)کو دیکھیں۔ مزید جانکاری حاصل کرنے کے لئے بولیاں لگانے والے نامزد افسر (do-mom[at]gov[dot]in)پر لکھ سکتے ہیں۔
******
U.No:6380
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2016697)
Visitor Counter : 51