وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ کی کمیشن  آئی این ایس  جتایو کو منی کوئے میں تعینات کرکے لکشدیپ جزیرے میں قدم مضبوط کر رہی ہے

Posted On: 06 MAR 2024 5:30PM by PIB Delhi

آئی این ایس جتایو کو لکشدیپ کے منی کوئے جزیرےمیں بحریائی عملے کے سربراہ ایڈمرل  آر ہری کمار، لکشدیپ کے اعزازی ایڈمنسٹریٹر جناب  پرفل کے پٹیل، وائس ایڈمرل وی سری نواس، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، جنوبی بحریائی کمانڈ کی موجودگی میں 6 مارچ 2024 کو کمیشن دیا گیا۔ یہ اہم پیش رفت  لکشدیپ جزیرے میں ہندوستانی بحریہ کے قدموں کو مضبوط کرتا ہے جبکہ خطے میں صلاحیت سازی ، آپریشنل رسائی اور استقامت  کو بڑھارہاہے۔ منی کوئے میں بحریائی اڈے کا قیام جزائر کی جامع ترقی کی طرف توجہ مرکوز کرتے ہوئے اہم  زمین کے ساتھ رابطے کو بڑھا دے گا۔ آئی این ایس جتایو ،جنوبی بحریہ کمان کے انچارج نیول آفیسر (لکشدیپ) کے آپریشنل کنٹرول کے تحت کام کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(5)02RG.jpeg

ایک متاثر کن کمیشننگ کی تقریب میں بحریائی عملے کے سربراہ نے 50 جوانوں کا گارڈ آف آنر پیش کیا۔ یونٹ کے پہلے کمانڈنگ آفیسر کمانڈر وراٹ بگھیل نے کمیشننگ وارنٹ پڑھنے کے بعد سنسکرت میں منتروں کا جاپ کیا۔کمیشننگ تختی کی نقاب کشائی کے بعد بحریہ کا جھنڈا قومی ترانے کی دھن کے ساتھ  لہرایا گیا۔ قومی ترانے کی آخری سطرکی تکمیل کے ساتھ ہی ٹھیک اسی وقت رونمائی عمل میں آئی ۔ کمیشننگ تقریب میں وائس ایڈمرل سنجے جے سنگھ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، مغربی بحریائی کمان ، بحریہ کے سینئر افسران اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(4)KEG8.jpeg

کمیشننگ کی تقریب کی تکمیل پر مینی کوئے میں میری ٹائم آپریشن سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔ بحریائی عملے کے سربراہ  نے اس اہم موقع پر یونٹ کے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی اور ان کی تعریف کی۔ آئی این ایس جٹایو ،ساگر (خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی) کے وژن کو اپناتے ہوئے ہندوستانی بحریہ کی آپریشنل نگرانی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(3)D2EI.jpeg

 

*****

ش ج۔ ح ا ۔ ج ا

U No.6301


(Release ID: 2016032) Visitor Counter : 69


Read this release in: English