وزارت دفاع
نئی دہلی میں واقع بحریہ کے ہیڈ کوارٹر میں اسٹیشن کمانڈروں کی ورکشاپ اختتام پذیر
ایڈمرل آر ہری کمار، چیف آف دی نیول اسٹاف (سی این ایس) اور محترمہ کلا ہری کمار، صدر نیول ویلفیئر اینڈ ویلنس ایسوسی ایشن (این ڈبلیو ڈبلیو اے) نے نئی دہلی میں پہلی بار منعقد ہونے والی ورکشاپ میں اسٹیشن کمانڈروں سے خطاب کیا
Posted On:
20 MAR 2024 7:01PM by PIB Delhi
اسٹیشن کمانڈرز ورکشاپ کا تیسرا ایڈیشن (ایس سی ڈبلیو 24/1)، 18 سے 20 مارچ 24 تک نیول ہیڈکوارٹر، نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ یہ بحریہ کے اسٹیشن کمانڈروں کی ایک اسمبلی ہے جو آپریشنل یونٹس کو انتظامی اور فنکشنل مدد فراہم کرتی ہے۔تین روزہ ورکشاپ میں تمام نیول اسٹیشنوں کی نمائندگی کرنے والے 100 سے زیادہ مندوبین کے ساتھ ساتھ نیول ہیڈ کوارٹرز (این ایچ کیو) اور کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کے افسران نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں بحریہ کے مختلف اسپتالوں کے کمانڈنگ آفیسروں، نیول آرمامنٹ انسپکشن (این اے آئی) یونٹس کے افسران اور میٹریل آرگنائزیشنز نے بھی شرکت کی۔ ایس سی ڈبلیو 24/1 کے لیے این ایچ کیو کے ذریعے چلنے والےجن کلیدی فوکس ایریا کا انتساب کیا گیا ان میں ورک لاجسٹک اور انٹیلی جنس شامل تھے۔ اس کے علاوہ، ڈی جی ایم ایس (این) نے تمام کمانڈز اور این ایچ کیو میں ارلی انٹروینشن سینٹرز کے آپریشنز پر رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر ایڈمرل آر ہری کمار، سی این ایس، محترمہ کلا ہری کمار، صدر این ڈبلیو ڈبلیو اے اور سرگ وائس ایڈمرل آرتی سرین، ڈی جی ایم ایس (این) کے ہاتھوں ای آئی سی کتاب کا مسودہ بھی جاری کیا گیا۔
محترمہ کلا ہری کمار، صدر این ڈبلیو ڈبلیو اے نے این ڈبلیو ڈبلیو اے پر ایک معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا جس میں اسٹیشن کمانڈروں، ایم اوز کے یونٹ کے سربراہان، این ایل سی، این اے آئی اور این ڈبلیو ڈبلیو اے کے اراکین نے شرکت کی۔ انہوں نے انہیں این ڈبلیو ڈبلیو اے کی طرف سے بحری برادری کے فائدے کے لیے کیے گئے حالیہ اقدامات سے واقف کروایا جن میں ابتدائی اقدامات سے متعلق مراکز بھی شامل ہیں، اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں قیادت کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے اسٹیشن کمانڈروں کے ساتھ این ڈبلیو ڈبلیو اے کے آئندہ اقدامات کے بارے میں بھی بتایا ۔ تقریب کے دوران صدر این ڈبلیو ڈبلیو اے اور این ڈبلیو ڈبلیو اے کمیٹی ممبران نے این ڈبلیو ڈبلیو اے کافی ٹیبل بک کا اجراء بھی کیا۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ص
U-NO. 6273
(Release ID: 2015794)
Visitor Counter : 63