جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل شکتی کے مرکزی جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نئی دہلی سے ملک گیر ‘جل شکتی ابھیان: کیچ دی رین-2024’ مہم کا آغاز کریں گے


پانی کی بچت اور آبی وسائل کے پائیداربندوبست میں خواتین کے کلیدی کردار کو اجاگر کرنے کے لیے ‘ناری شکتی سے جل شکتی’ کے موضوع پر جل شکتی ابھیان کے 5ویں ایڈیشن کاانعقاد

Posted On: 08 MAR 2024 7:10PM by PIB Delhi

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت 9 مارچ 2024 کو نئی دہلی سے ملک گیر ‘جل شکتی ابھیان: کیچ دی رین-2024’ مہم کا آغاز کریں گے۔ مہم کا پانچواں ایڈیشن ‘ناری شکتی سے جل شکتی’ کےموضوع پرمرکوز ہوگا تاکہ پانی کی بچت اورآبی وسائل کے پائیدار بندوبست میں خواتین کے اہم کردار کو پہچانا جائے اور اس کی تعریف کی جائے۔ یہ ‘ناری شکتی’ اور آبی وسائل یعنی جل شکتی کے پائیدار انتظام کے درمیان ایک مستحکم رابطہ قائم کرے گا۔ اس موقع پرمرکزی وزیر دو کتابوں ‘‘جل شکتی ابھیان: 2019 سے 2023’’ اور ‘‘جل جیون مشن کے 101 واٹر چیمپئنز’’ کا بھی اجراء کریں گے۔ اس تقریب میں ایک فلم ‘‘جل شکتی ابھیان 2019 سے 2023 – پانی کی یقینی فراہمی کی طرف بڑھتی ہوئی ایک عوامی قیادت والی تحریک’’ کی نمائش بھی شامل ہوگی اور خواتین واٹر واریئرز کے ذریعے مختصر گفتگو/تجربہ کا اشتراک بھی شامل ہوگا۔

Image

 ‘جل شکتی ابھیان: کیچ دی رین -2024’ (جے ایس اے:سی ٹی آر)  مہم ملک میں 9 مارچ 2024 سے 30 نومبر 2024 تک پری مانسون اور مانسون کے دورانیے میں نافذ کی جائے گی اور جس میں ملک کے سبھی اضلاع کے شہری اور دیہی علاقے شامل ہوں گے۔ مہم کے مرکوز اقدامات میں پانی کی بچت اور بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی شامل ہیں۔ تمام آبی ذخائر کے اعدادوشمار بشمول اس کی جیو ٹیگنگ اور انوینٹری اور پانی کے تحفظ کے لیے سائنسی منصوبوں کی تیاری؛ تمام اضلاع میں جل شکتی کیندروں کا قیام؛ بڑے پیمانے پر شجرکاری؛ اور عوام میں بیداری پیدا کرنا شامل ہے۔

مندرجہ بالا اقدامات کے علاوہ، جے ایس اے: سی ٹی آر 2024 اس سال کچھ اہم پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرے گا جن میں آبی ذخائر کی سلٹنگ اور صفائی شامل ہے۔ زیر زمین پانی کے ریچارج کے لیے لاوارث/غیر فعال بورویلوں کو بحال کرنا؛ ریاست کے ریونیو ریکارڈ میں باقاعدہ اپ ڈیٹ کے ساتھ آبی ذخائر کی جیو ٹیگنگ اور محتاط نقشہ سازی؛ آبی ذخائر کے کیچمنٹ علاقوں میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کے لیے کوششیں کرنا؛ لداخ میں اسٹوپا جیسے پہاڑی علاقوں میں  برف کی پہاڑیاں بناکر پانی کی بچت کرنا اور ملک بھر میں چھوٹے دریاؤں کی بحالی شامل ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن اور مشن کے بعد ‘جن آندولن’ کے ذریعے پانی کے ایک ایک قطرے کو محفوظ کرنے اور قیمتی آبی وسائل کے پائیدار انتظام کو یقینی بنانے کے لیے، آبی وسائل، دریا ؤں کے احیااور گنگا کی صفائی ستھرائی کے محکمے کے تحت قومی آبی مشن نے 2019 میں جل شکتی ابھیان کا آغاز کیا، جو کہ پانی کے تحفظ اور ری چارج میں لاکھوں لوگوں کو شامل کرنے کی ایک قومی اپیل تھی، جس کے ذریعہ  پانی کی کمی وا لے 256اضلاع کے 2836 بلاکوں میں سے 1592 بلاکوں کا احاطہ کیا گیا۔ 2021 میں ‘‘جل شکتی ابھیان: کیچ دی رین’’ مہم کے آغاز کے بعد سے، اسے ہر سال لاگو کیا جاتا ہے، جس میں ملک بھر کے تمام اضلاع (دیہی اور شہری علاقوں) کے تمام بلاکوں کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ 2019 سے، جل شکتی ابھیان کے تحت، ملک بھر میں تقریباً 1.29 کروڑ پانی سے متعلق کام کیے گئے ہیں۔ مزید برآں اس مہم کے تحت 661 جل شکتی کیندر قائم کیے گئے ہیں اور 527 اضلاع نے ضلعی آبی تحفظ کے منصوبے تیار کیے ہیں۔

جل شکتی ابھیان کے لیے موضوع: کیچ دی رین - 2023 مہم ‘‘پینے کے پانی کے لیے پائیدار ذریعہ’’ تھا۔ اس کا مقصد نل کے ذریعہ پانی کی فراہمی کی اسکیموں کو برقرار رکھنا تھا، خاص طور پر وہ جو زیر زمین پانی اور چشمہ کے ذرائع پر منحصر ہیں، جو جل جیون مشن کے تحت دیہی گھرانوں کو فنکشنل گھریلو نل کے کنکشن فراہم کرتی ہیں۔ ریاستوں، حکومت ہند اور دیگر متعلقہ فریقوں کی مشترکہ کوششوں کی وجہ سے مشن نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے اور اس وقت 19.2 کروڑ سے زیادہ (75فیصد)دیہی گھرانوں کے پاس نل کے ذریعہ پانی کے کنکشن ہیں ۔ بڑے پیمانے پرکی گئی ان کوششوں کی پائیداری کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ دسمبر 2023 میں منعقدہ چیف سکریٹریز کی کانفرنس میں ‘پینے کا پانی’ کے موضوع پر مباحثہ کے دوران، تمام چیف سیکریٹریز کی جانب سے وزیراعظم کے لیے درج ذیل وعدے کیے گئے:

  • دیہی علاقوں میں وسائل اور کوششوں کی ہم آہنگی
  1. پانی کی فراہمی کے تمام ذرائع کی جیو ٹیگنگ (ستمبر 2024)
  2. زیرزمین پا نی کے سبھی ذرائع کے لیے کم از کم ایک ریچارج ڈھانچہ (مارچ 2026)
  3. آبی وسائل کا احیا اوربقا (مارچ 2026)
  • شہری علاقوں میں وسائل اور کوششوں کی ہم آہنگی
  1. آبی ذخائر کو ممکنہ آبی وسائل کے طور پر شناخت کرنا (ستمبر 2024)
  2. زیر زمین پانی کے ریچارج کے لیے ناکارہ بورویل (ستمبر 2024)

جل شکتی ابھیان: کیچ دی رین- 2024 پانی کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے لیے حکومت کی غیر متزلزل وابستگی کا ثبوت ہے جس میں ‘ناری شکتی’ ان کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ متنوع حکمت عملیوں کو یکجا کرکے اور اہم پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، یہ اقدام پانی کے قیمتی وسائل کو سمجھنے، استعمال کرنے اور ان کی بچت کے طورطریقوں میں کافی فرق لانے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ کوششیں ہماری کمیونٹیز اور ماحولیات کے لیے زیادہ لچکدار اور پانی سے محفوظ مستقبل کی راہ ہموار کریں گی۔ افتتاحی پروگرام میں میڈیا پارٹنرز کے ساتھ مرکزی وزارتوں کے نوڈل افسروں، ریاستی نوڈل افسروں اور خواتین واٹر چیمپیئنز کے درمیان متحرک شرکت دیکھنے کو ملے گی۔

************

ش ح۔ م ع۔ف ر

 (U: 6236)


(Release ID: 2015499) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi