عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے نے ایوارڈ یافتہ ای گورننس اقدامات کو پھیلانے اور نقل کرنے کے لیے نیشنل ای گورننس ویبینار سیریز (این ای جی ڈبلیو) 24-2023 کا آغاز کیا


‘ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں مہارت’ کے موضوع پر چھٹا ویبینار منعقد ہوا: دو ایوارڈ یافتہ اقدامات پیش کیے گئے

Posted On: 15 MAR 2024 6:37PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے 22 ستمبر 2023 سے ماہانہ قومی ای-گورننس ویبینار سیریز (این ای جی ڈبلیو 24-2023) کا آغاز کیا ہے تاکہ ہندوستان کے ایوارڈ یافتہ ای-گورننس اقدامات کو پھیلایا جا سکے۔ این ای جی ڈبلیو 24-2023 ایک ماہانہ تقریب ہے، جو عارضی طور پر ہر مہینے کے تیسرے جمعہ کو منعقد ہوتی ہے۔

چھٹا قومی ای-گورننس ویبینار آج ‘‘ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں مہارت’’ کے موضوع کے تحت منعقد ہوا۔

چھٹے ویبینار میں درج ذیل ایوارڈ یافتہ اقدامات پیش کیے گئے:

  • جناب نرسمہا کمار، ایڈیشنل ڈی جی پی (ایڈمنسٹریشن)، محکمہ پولیس، حکومت گجرات نے ترنیترا: انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (آئی3 سی) کی نمائش کی۔ اس اقدام نے ریاست بھر میں پھیلے ایک وسیع کیمرہ نیٹ ورک، ویڈیو تجزیاتی ٹولز اور تربیت یافتہ انجینئروں کی ٹیم کی مدد سے مجرمانہ سرگرمیوں، واقعے کے بعد کی تفتیش، ٹریفک بندوبست اور نفاذ پر نگرانی رکھنے کے لیے پولیس کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے۔
  • ڈاکٹر دیبیاجیوتی چوٹیا، ہیڈ جی آئی ڈی، نارتھ ایسٹرن اسپیس ایپلی کیشن سینٹر، امیم، میگھالیہ، محکمہ خلا، حکومت ہند نے نارتھ ایسٹرن اسپیشل ڈیٹا ریپوزٹری (این ای ایس ڈی آر) پر روشنی ڈالی۔ یہ پروجیکٹ جغرافیائی بڑے تجزیات کے مرکز کے طور پر کام کرتا ہے جو جنگلات کی کٹائی، آفات، بیماری، خوراک کی یقینی فراہمی، پانی کے انتظام، آب و ہوا کی نگرانی اور ماحولیاتی تحفظ سمیت متعدد اعلیٰ اثرات کے حامل سماجی مسائل کو حل کرنے کے لیے مرکز کی وسیع کمپیوٹیشنل صلاحیتوں کو لاتا ہے۔

ویبینار کی صدارت انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی)  کے سکریٹری جناب وی سری نیواس نے کی۔ انہوں نے خدمات کی فراہمی کو بڑھانے اور گورننس کے طور طریقوں میں جدت لانے کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی طاقت کو بروئے کار لانے کے لیے ترنیترا اور این ای ایس ڈی آر کے ایوارڈ یافتہ اقدامات کی تکمیل کی اور نقل کی سفارش کی۔ ویبنار میں ملک بھر کے 505 عہدیداروں نے شرکت کی جن میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹریز، اے آر سکریٹریز، آئی ٹی سکریٹریز، ضلع کلکٹرس، پولیس محکموں، ریاستی اطلاعاتی افسران، آئی آئی ٹی/آئی آئی آئی ٹی/این آئی ٹی اور دیگر اداروں کے اکیڈمیا شامل ہیں۔

*****

(ش ح -م ع - ر ا)  

U.No.6172



(Release ID: 2015138) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Hindi