کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کے شعبے میں دیسی مینوفیکچرنگ اور خود انحصاری کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی جانب سے كئے جانے والے اقدامات

Posted On: 15 MAR 2024 6:43PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت  کوئلے کی کان کنی کے شعبے میں آتم نربھر بھارت کے حکومت کے وژن کے مطابق۔میک ان انڈیا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ دیسی مینوفیکچرنگ اور خود انحصاری کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کوئلہ كی وزارت ذمہ داران کے ساتھ فعال طور پر تعاون کر رہی ہے تاکہ ایسی پالیسیوں اور اقدامات کو نافذ کیا جا سکے جو گھریلو پیداوار اور جدت طرازی کو فروغ دیں۔

کول انڈیا لمیٹڈ کے ساتھ تعاون میں ایم او سی نے مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور مقامی سپلائرز کی مدد کے لیے کئی اقدامات شروع کیے ہیں۔ گھریلو صنعت کاروں کو کول انڈیا لمیٹڈ میں آزمائشی آرڈرز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور کوئلے کی کان کنی کے شعبے کی ترقی میں تعاون کرنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ وہیل ڈوزر، کرالر ڈوزر، موٹر گریڈرز اور ٹائر ہینڈلرز سمیت مختلف آلات کے لیے آزمائشی ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں اورملکی صنعت کاروں کو اس شعبے کی ترقی میں حصہ لینے اور تعاون کرنے کے مواقع فراہم كیے جا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں کوئلہ کی وزارت خریداری کے طریقہ کار کو ہموار کرنے اور گھریلو صنعت کاروں کو مراعات فراہم کرنے کے لیے سی پی ایس ایز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ اس کوشش کے تحت نئے ذرائع کی ترقی کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرتے ہوئے، آزمائشی آرڈرز میں سیکیورٹی ڈپازٹ، لیکویڈیٹڈ ڈیمیجز اور رسک پرچیز میں نرمی کو شامل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں حکومت نے تمام ٹینڈروں میں ترجیحی خریداری کی پالیسی - میک ان انڈیا کے رہنما خطوط کو لازمی قرار دیا ہے جو كہ محکمہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت  کے ذریعہ جاری کردہ ہے۔ یہ پالیسی کلاس 1 کے مقامی سپلائرز کو ترجیح دیتی ہے، گھریلو مینوفیکچرنگ کو مزید ترغیب دیتی ہے اور کوئلے کی کان کنی کے شعبے میں خود انحصاری کو فروغ دیتی ہے۔

فی الحال، کول انڈیا لمیٹڈ کے پاس متنوع اقسام اور صلاحیتوں کی حامل 4,120 دیسی ہیوی ارتھ موونگ مشینری یونٹوں كا ایك بیڑا ہے۔ بیڑوں كی کل تعداد 4,747 ہے۔ تخمینوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ سی آءی ایل کے اندر 19,035 یونٹوں تک پہنچنے کے لیے دیسی ایچ ای ایم ایم کی عارضی ضرورت ہے۔ جبکہ مجموعی طور پر 20,155 یونٹوں کی ضرورت ہے۔

وزارت نے میک ان انڈیا اقدامات پر کمیٹیوں کی طرف سے پیش کردہ مندرجہ ذیل سفارشات کو شامل کرنا لازمی قرار دیا ہے، جنہیں کول انڈیا لمیٹڈ نے نافذ کیا ہے:

مستقبل کے ٹرائل ٹینڈرز میں اعلیٰ صلاحیت والے آلات کے لیے کم سے کم ضمانت کی آرام سے دستیابی۔ دنیا بھر میں چلائے جانے والے ایک ہی ماڈل کو مقامی طور پر تیار کرنے کے لیے اثبات پذیری کے معیار میں نرمی۔ شقوں میں نرمی کے ساتھ یو جی مائنز میں بغیر ثبوت کے نئے تیار کردہ مقامی ماس پروڈکشن ٹیکنالوجی  آلات کی خدمات حاصل کرنے کے لیے علیحدہ ٹرائل ٹینڈرز۔ مینوفیکچررز کو اوپن کاسٹ  مائنز میں مائن ڈیولپمنٹ کم آپریٹر  ٹینڈرز کے ریونیو شیئرنگ ماڈل میں حصہ لینے کا اختیار فراہم کیا گیا ہے۔ یہ اقدامات کوئلے کے شعبے میں مقامی مینوفیکچرنگ اور خود انحصاری کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی لگن کو واضح کرتے ہیں۔ کوئلہ کی وزارت، اس کے سی پی ایس ایز اور دیگر ذمہ داران کے درمیان باہمی تعاون کی کوششوں کے ذریعے حکومت کا مقصد ملک کی اقتصادی ترقی اور خود کفالت میں تعاون کرتے ہوئے کوئلے کی کان کنی کے شعبے میں پائیدار ترقی، اختراع کو فروغ دینا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 2015089) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi