عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے اسکولی بچوں کے لیے ظہرانے پر بات چیت کے دوران میزبانی کے فرائض انجام دئے


یہ بچے آج اپنے بھارت درشن کے پہلے مرحلے میں قومی راجدھانی پہنچے

وزیر اعظم مودی نے نوجوانوں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے اور اسے بڑا بنانے کی خواہش کی ترغیب دی ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

طلباء نے حکومت کے تعاون کے لئے مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور پچھلے کچھ سالوں میں زمینی سطح پر کئے گئے  کئی ترقیاتی کاموں کا  ذکر کیا جن میں  نئے میڈیکل کالج، قومی شاہراہیں، بینک کی شاخیں، اسکول وغیرہ کھولنا شامل ہیں

Posted On: 14 MAR 2024 5:47PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج )، وزیر اعظم کے دفتر میں  وزیر مملکت ، عملے، عوامی شکایات ،پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے کچھ دور دراز علاقوں جیسے ڈیسا، گندوہ، بھلا وغیرہ کے اسکولی بچوں کے لیے ظہرانے پر بات چیت کے دوران میزبانی کے فرائض انجام دئے۔

یہ بچے آج اپنے بھارت درشن کے پہلے مرحلے میں قومی راجدھانی پہنچے۔

یہ طلباء 33 بٹالین، سی آر پی ایف کے ذریعہ 13 سے 17 مارچ تک منعقدہ سوک ایکشن پروگرام کے تحت ’بھارت درشن ٹور‘ کا حصہ ہیں جس کا مقصد جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو ملک کی ثقافتی اور سماجی تنوع کی نمائش کرنا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010DMM.jpg

 

طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نوجوان ذہنوں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے اور اسے بڑا بنانے کی خواہش کی ترغیب دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی کو مختلف عوامل سے منسوب کیا جا سکتا ہے، جن میں انتظامی تعاون میں اضافہ، بہتر بنیادی ڈھانچہ، اور نوجوانوں کو بڑھتی ہوئی ترجیح اور ملازمتوں یا اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے برابری کا میدان، وغیرہ شامل ہیں۔

وزیر اعظم مودی کی قیادت میں حکومت نے پچھلے دس سالوں میں ترقی کو تیز کرنے کی کوششیں کی ہیں۔ سڑکوں اور شاہراہوں سمیت متعدد بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں نے پہاڑی علاقوں کا چہرہ  تبدیل کرکے رکھ دیا ہے جس میں اس کے سب سے زیادہ باہری حصے بھی شامل ہیں۔ اس خطے میں اسپتال اور صحت کی دیکھ بھال کے مراکز، اسکول اور کالج اور اعلیٰ تعلیم کے متعدد ادارے بشمول میڈیکل کالج قائم کیے گئے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MMUC.jpg

طلباء نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں اپنے علاقے میں اپنے ایم پی ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے کام کی کھل کر تعریف کی۔ وہ بھدرواہ سے پیدا ہونے والے ’جامنی انقلاب‘ سے بھی واقف تھے اور ان میں سے کچھ کا تعلق ایسے خاندانوں سے تھا جنہوں نے منافع بخش کمائی کے لیے لیوینڈر (ایک قسم کی خوشبو دال جھاڑی)کی کاشت کی تھی۔

حکومت کے تعاون کے لیے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، طلبہ نے پچھلے کچھ سالوں میں زمینی سطح پر کیے گئے ترقیاتی کاموں کا ذکر کیا جن میں ضلع ڈوڈہ کے دور دراز علاقوں میں نئے میڈیکل کالج، قومی شاہراہیں، بینک کی شاخیں، اسکول وغیرہ کھولناشامل ہے جو پہلے بہت دور کے خواب تھے۔

طلباء کا کہنا تھا کہ اب ان کے پاس زیادہ مواقع ہیں کیونکہ انٹرویوز اور جانبداری کے خاتمے کی وجہ سے بھرتیاں منصفانہ اور شفاف  پیمانے پر ہوتی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CZDP.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جو لوک سبھا میں ادھم پور حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں، طلباء سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم مودی کی اصلاحات کا محرک بنیں اور جموں و کشمیر میں ان کے موثر نفاذ میں مدد کریں۔

جموں و کشمیر میں آروما مشن اور پرپل انقلاب کی شاندار کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اسکول کے بچوں کو لیوینڈر کی کاشت جیسے ایگری اسٹارٹ اپس میں مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دی۔

انہوں نے کہا’’بھدرواہ ہندوستان کے لیوینڈر کیپٹل اور ایگری اسٹارٹ اپ منزل کے طور پر ابھرا ہے۔ بھدرواہ اور گلمرگ کے علاقوں میں آروما مشن اور پرپل ریوولیوشن کی کامیابی کے بعد، 3,000 سے زیادہ اسٹارٹ اپ اب صرف لیوینڈر کی کاشت میں مصروف ہیں‘‘۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Y1RY.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پی ایم مودی نے جموں و کشمیر کو اندھیرے، اداسی اور مصائب کے طویل دور سے نکالا ہے۔

انہوں نے کہا، ’’وزیر اعظم مودی نے جموں و کشمیر کی تقدیر بدل دی ہے اور لوگوں کو ایک روشن نئے مستقبل کے خواب دیکھنے کی امید دی ہے۔‘‘

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ’’وکست بھارت، وکست جموں و کشمیر‘‘ مہم کے تحت، مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیموں کو پورا کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ’’مودی سرکار کی گارنٹی‘‘ سے کوئی بھی محروم نہ رہے، آئی ای سی وینز جموں و کشمیر کے دور دراز دیہاتوں تک پہنچیں۔

 

***********

 

ش ح ۔  ح ا - م ش

U. No.6142


(Release ID: 2014841)
Read this release in: English , Hindi