خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت كی طرف سے نربھیا فنڈ کے تحت دہلی یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی وركنگ خواتین اور لڑکیوں کے لیے رہائشی قیام گاہوں کی تعمیر کے لیے 272 کروڑ روپے کی منظوری

Posted On: 14 MAR 2024 8:52PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کے وکست بھارت کے وژن کی گونج كے ساتھ خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت نے نربھیا فنڈ کے تحت دہلی یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی وركنگ خواتین اور لڑکیوں کے لیے رہائشی قیام گاہ کی تعمیر کے لیے 272 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے جو وكست بھارت ایٹ 2047 كے حق میں ایك انقلاب آفریں قدم ہے۔

 دو سو بہتر (272) کروڑ روپے کا بجٹ دہلی یونیورسٹی میں طالبات اور کام کرنے والی خواتین کے لیے رہائش کی تعمیر میں  استعمال کیا جائے گا۔ اس میں 72 کروڑ روپے رہائش کے احاطے اور دہلی یونیورسٹی کے باوقار کیمپس میں سی سی ٹی وی نگرانی کے نظام کی تعیناتی کے لیے نمایاں طور پر مختص كیے گئے ہیں۔ اس اقدام کو دو مرحلوں میں عمل میں لایا جائے گا ہر مرحلہ 500 اچھی طرح سے مقرر کردہ رہائشوں كا ہوگا۔ بالآخر یہ سہولت 1000 بستروں پر محیط ہوگی جس میں وسیع پیمانے پر حفاظتی خصوصیات اور صنفی لحاظ سے حساس سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

یہ صف شكن کوشش  ایک ایسے ماحول کی پرورش کے عزم کے ساتھ جہاں خواتین اور لڑکیاں ترقی کر سکیں انہیں بااختیار بنانے کے  غیر متزلزل عزم كو اور مضبوط كرتی ہے۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا

 


(Release ID: 2014789) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Hindi , Assamese