کانکنی کی وزارت
كانوں کی وزارت كی طرف سے اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی نیلامی کے تیسرے مرحلے کا آغاز
اس مرحلے میں 7 اہم معدنی بلاکوں کو جامع لائسنس کے طور پر نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے
اس عمل كا مقصد آنے والی دہائیوں کے لیے قوم کے پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرنا اور آتم نربھر بھارت کے وزیر اعظم کے خواب كو شرمندۂ تعبیر کرنا ہے
Posted On:
14 MAR 2024 8:18PM by PIB Delhi
اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی ای نیلامی کی تیسرے مر حلے كا آج 14 مارچ 2024 کو كانوں كی وزارت کے ذریعہ آغاز كر دیا گیا۔ اس تیسرے مر حلے میں مجموعی طور پر 7 اہم معدنی بلاکوں کو کمپوزٹ لائسنس کے طور پر نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ 7 منرل بلاکس منرل (آکشن) رولز 2015 کے ذیلی اصول 10 اور ذیلی قاعدہ 11 (بی) کے اصول 9 کے مطابق نیلامی کی دوسری کوشش کے تحت نیلام کیے گئے ہیں۔ ٹینڈر کی دعوت دینے والا نوٹس (این آئی ٹی) ایم ایس ٹی سی ای-آکشن پورٹل اور کانوں کی وزارت كےویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے۔ اس قسط کے تحت جن بلاکوں کو نوٹیفائی کیا گیا ہے وہ بلاک وہ ہیں جن پر پہلے مرحلے میں تین سے کم بولیاں لگی تھیں۔
یہ سات بلاک گلوکونائٹ، گریفائٹ، نکل، پی جی ای، پوٹاش، لیتھیم اور ٹائٹینیم جیسی اہم معدنیات سے متعلق ہیں جو بہار، جھارکھنڈ، تمل ناڈو، اتر پردیش اور جموں و کشمیر کی مرکزی ریاستوں میں پھیلے ہوئی ہیں۔
مرکزی حکومت نے اب تک کل 38 اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی نیلامی شروع کی ہے۔ پہلے اور دوسرے مرحلے كی نیلامی جو بالترتیب 20 اور 18 بلاکوں پر مشتمل ہے مرکزی وزیر پارلیمانی امور، کوئلہ اور کان جناب پرہلاد جوشی نے بالترتیب 29.11.2023 اور 29.02.2024 کو شروع کی تھی۔ نیلامی کے لیے رکھے گئے بلاک مختلف صنعتوں کے لیے ضروری اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی متنوع صف کی نمائندگی کرتے ہیں۔
تیسرے مرحلے کے لیے ٹینڈر دستاویز کی فروخت کے آغاز کی تاریخ 20 مارچ 2024 ہے۔ ای-آکشن پلیٹ فارم ایم ایس ٹی سی سے ٹینڈر دستاویز کی خریداری کی آخری تاریخ 09 مئی 2024 (ہندوستانی معیاری وقت) شام 17:00 بجے یا اس سے پہلے ہے اور بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 مئی 2024 (ہندوستانی معیاری وقت) شام 17:00 بجے یا اس سے پہلے ہے۔
كانوں، نیلامی کی شرائط، ٹائم لائنز وغیرہ کی تفصیلات ایم ایس ٹی سی نیلامی پلیٹ فارم
www.mstcecommerce.com/auctionhome/mlcl/index.jsp
پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔ نیلامی آن لائن ہو گی جو شفاف 2 مرحلوں میں ہو گی۔ اہل بولی دہندہ کا انتخاب ان کے ذریعہ بھیجے گئے معدنیات کی قیمت کے سب سے زیادہ فیصد کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
حکومت اہم معدنیات کے مزید بلاکوں کو مرحلہ وار نیلامی کے لیے پُرعزم ہے۔
***
ش ح۔ ع س ۔ ک ا
(Release ID: 2014788)