امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج عملی طور پر قومی تفتیشی ایجنسی ( این آئی اے)کے منفرد ڈیجیٹل کریمنل کیس مینجمنٹ سسٹم ( سی سی ایم ایس) پلیٹ فارم کا آغاز کیا
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی دوراندیش قیادت میں نو تشکیل شدہ سی سی ایم ایس دہشت گردی اورمنظم جرائم کے معاملوں کے خلاف این آئی اےکو مضبوط کرے گا
وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے جموں اور کوچی میں این آئی اے کے 2 نئے شاخ دفاتر اوررائے پور میں ایک رہائشی کمپلیکس کا ای-افتتاح کیا
سی سی ایم ایس، این آئی اے کے کام کاج میں تال میل کو بہتر بنائے گا،جس سے نظام انصاف میں بہتری آئے گی
این آئی اے نے سی سی ایم ایس کو ایک استعمال کنندہ کے موافق براؤزرپرمبنی سافٹ ویئر کے طور پر تیار کیا ہے
وزیرداخلہ نے این سی آر بی کے ذریعے نئے مجرمانہ قوانین کے ایک مجموعے پر مشتمل موبائل ایپ ‘سنکلن’ کا بھی آغاز کیا
‘سنکلن‘ ایک جامع گائیڈ ہے،جوپرانے اور نئے قانونی التزامات کا تفصیل سے تقابل کرنے میں اہل ہے
Posted On:
14 MAR 2024 8:02PM by PIB Delhi
دہشت گردی اورمنظم جرائم کے خلاف ہندوستان کی لڑائی کو مضبوط بناتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں قومی تفتیشی ایجنسی ( این آئی اے)کے ذریعہ ڈیزائن کردہ ایک منفرد ڈیجیٹل کریمنل کیس مینجمنٹ سسٹم ( سی سی ایم ایس) کا عملی طور پر افتتاح کیا۔ ورچوئل تقریب میں وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے جموں اور کوچی میں این آئی اے کے 2 نئے شاخ دفاتر اور رائے پورمیں ایک رہائشی کمپلیکس کا ای-افتتاح کیا۔ جناب شاہ نے ایک موبائل ایپ ‘سنکلن’ بھی لانچ کیا ، جو نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو ( این سی آر بی) کے ذریعے نئے مجرمانہ قوانین کا ایک مجموعہ ہے۔
سنکلن ایپ کوپرانے اور نئے مجرمانہ قوانین کے درمیان ایک پل کے طور پرنئے مجرمانہ قوانین کے توسط سے نیوی گیٹ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ایپ تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک جامع رہنما کے طور پر کام کرے گا۔ ایپ آف لائن موڈ میں بھی کام کرے گا اور دوردراز کے علاقوں میں اس کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے،تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو چوبیس گھنٹے مطلوبہ معلومات تک رسائی حاصل ہو سکے۔ سنکلن ایپ گوگل پلے اسٹور،ایپل اسٹور پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہوگا اور اس کا ڈیسک ٹاپ ورژن ایم ایچ اے اور این سی آر بی کی سرکاری ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
وزیراعظم جناب نریندرمودی کی دور اندیش قیادت اورمرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں نوتشکیل شدہ کریمنل کیس مینجمنٹ سسٹم این آئی اے کے اہلکاروں کو دہشت گردی اورمنظم جرائم کے معاملوں میں بہتر تال میل قائم کرنے کے قابل بنائے گا،جس سے انصاف کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ سی سی ایم ایس کا نیا اسٹینڈ -ایلون ورژن کو این آئی اے کے ذریعے ریاستی پولس فوسز کو ان کی تفتیش اور مقدمات درج کرنے میں مدد کرنے کے لیے استعمال کے موافق اور آسانی سے تعینات کرنے، حسب ضرورت، براؤزر پر مبنی سافٹ ویئر کی شکل میں تیار کیا گیا ہے۔ رائے پور (چھتیس گڑھ) میں رہائشی کمپلیکس کے علاوہ ایجنسی کی رسائی اور موجودگی کو مضبوط کرنے کے لیے جموں و کوچی (کیرالہ) میں دو نئے آفس کمپلیکس اور این آئی اے افسران اور اہلکاروں کو ریاستوں میں کام کرنے کے لیے ایک محفوظ ماحول فراہم کریں گے۔ جہاں دہشت گردی اور بایاں بازو کی انتہا پسندی کے خطرات ہیں۔
سی سی ایم ایس کا آغاز کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے ریاستی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سے مؤثر اور فوری جانچ اور آپریشن کے لئے نئے زمانے کے سافٹ ویئر کے استعمال پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اس سے ریاستی فورسز کو جانچ کے دوران حاصل ہونے والے ڈاٹا کو جیسے کہ کیس دستاویز ، نکالے گئے ڈاٹا، جمع شدہ شواہد اور عدالت میں پیش چارج شیٹ کو منظم ، مربوط اور ڈیجیٹل بنانے میں مدد ملے گی۔
قابل ذکر ہے کہ اکتوبر 2023 میں ‘دہشت گردی مخالف اجلاس’ کے دوران وزیر داخلہ نے ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے لیے ایک ایسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی قیام کی خواہش ظاہر کی تھی ، جو ریاستی پولس فورسز اور مرکزی ایجنسیوں کو منظم اور تال میل کے ساتھ تفتیش کرنے کا اہل بنا سکے۔ وزیر داخلہ نے اس وقت پر اس بات پر زور دیا تھا کہ اس سے ملک بھر میں حساس اور پیچیدہ معاملوں میں سزا کی شرح میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔
جدید ترین سی سی ایم ایس سافٹ ویئر نہ صرف تحقیقات میں معیاری بنائے گا، بلکہ ملک بھر میں دہشت گردی سے متعلق ڈیٹا کی آسان اور ہموار تالیف کو بھی قابل بنائے گا۔ سافٹ ویئر کا آغاز ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب ہندوستان کو مختلف دہشت گرد تنظیموں کے بڑھتے ہوئے خطرات، سائبراسپیس، ڈارک ویب، ڈرونز، کراؤڈ فنڈنگ، کرپٹو کرنسیوں کے استعمال،انکرپٹڈ کے وسیع استعمال کی شکل میں نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔دہشت گردوں کی مالی معاونت، ہتھیاروں کی نقل و حرکت اور دہشت گردی کی معاونت کی دیگر سرگرمیوں کے لیے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کے علاوہ مواصلاتی پلیٹ فارم بھی شامل ہیں۔ این آئی اے،جو جارحانہ طور پراس طرح کے خطرات سے نمٹ رہی ہے،اپنی صلاحیتوں اور قابلیت کو بڑھانے کے لیے کئی برسوں میں بڑے بااختیار بنانے اورتوسیع سے گزری ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سی سی ایم ایس مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں بشمول ریاستی پولیس کے انسداد دہشت گردی دستوں کے درمیان مضبوط تعاون کو فروغ دے گا۔
جناب امیت شاہ نے نشاندہی کی کہ نیا تیار کردہ نظام اعلیٰ پولیس افسران اور پراسیکیوٹرز دونوں کی تشخیص اور رہنمائی کے لیے واضح فریم ورک فراہم کرکے نگرانی کو بھی فروغ دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے این آئی اے اور ریاستی پولیس فورسز کو ہندوستانی انصاف کی دفعات ، ہندوستانی شہری تحفظ دفعات اور ہندوستانی تحفظاتی دفعات کی شکل میں نو آبادیاتی عہد کے بعد کے نئے مجرمانہ قوانین کو نافظ کرنے کی تیاری میں مدد ملے گی۔
نئی شاخ اور رہائشی کمپلیکس سمیت ایجنسی کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور نئےدفاتر کے مقامت کو کرایے پر لینا تنظیم کو مضبوط کرنے کی کنجی ہے۔ جموں ، کوچی اور رائے پور این آئی اے شاخ دفاتر ، جن کا آج افتتاح کیا گیا، بالترتیب 2016، 2012 اور 2016 میں وزیر داخلہ (ایم ایچ اے) کے ذریعے منظوری کے بعد سے کرایے کے کمپلیکس میں کام کررہے تھے۔ رائے پور شاخ 2022 میں اپنے خود کی عمارت میں منتقل ہوگئی تھی، لیکن متعلقہ رہائشی کمپلیکس کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔ یہ جدید عمارتیں این آئی اے اہلکاروں کو ان کے کام کو بہتر طریقے سے مکمل کرنے کے لیے ایک محفوظ اور موافق ماحول فراہم کریں گی۔
************
ش ح۔ج ق۔ ن ع
(U: 6127)
(Release ID: 2014776)
Visitor Counter : 103