اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور کی وزارت نے ’سنٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز ان بدھسٹ اسٹڈیز‘ کے قیام کے لیے دہلی یونیورسٹی کی تجویز کو منظوری دیدی
اس سنٹر کا مقصد ہندوستان میں اقلیتی برادریوں کے لیے خاص طور پر بودھ مطالعات کے میدان میں تعلیمی مواقع بڑھانے کے لیے یونیورسٹی اور وزارت کے درمیان تعاون کو آسان بنانا ہے
یونیورسٹی موضوعاتی مہارت کے ساتھ تعاون کرے گی اور تمام مطلوبہ کورسیز بشمول سرٹیفکیٹ کورسیز، ڈپلومہ کورسیز اور بودھ مطالعات میں پی ایچ ڈی پروگراموں کے لیے نصابی رہنما خطوط اور کورس كا مواد تیار کرے گی
Posted On:
14 MAR 2024 7:28PM by PIB Delhi
بودھ مطالعات کی زبان کو نہ صرف اعلیٰ تعلیم کے ایک مضمون کے طور پر بحال کرنے کی بڑھتی ہوئی مانگ اور ضرورت پر توجہ مرکوز کرنے بلکہ اقلیتی برادریوں کے ورثے اور ثقافت کو محفوظ رکھنے اور بدھسٹ اسٹڈیز کے میدان میں تعلیم اور تحقیق کو فروغ دینے کی اہمیت کو تسلیم کرنے كے ساتھ اقلیتی امور کی وزارت نے دہلی یونیورسٹی کی اس تجویز کو منظوری دے دی ہے کہ یونیورسٹی میں اپنی پردھان منتری جن وکاس کریاکرم اسکیم اور"بدھسٹ ڈیولپمنٹ پلان" کے تحت تقریباً 35 کروڑ روپےكی لاگت سے ’سنٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز ان بدھسٹ اسٹڈیز‘ کا قیام عمل میں لایا جائے۔
اس مرکز کا مقصد ہندوستان میں اقلیتی برادریوں کے لیے تعلیمی مواقع کو بڑھانے کے لیے خاص طور پر بودھ مطالعات کے شعبے میں مطلوبہ بنیادی ڈھانچے کے قیام اور مضبوطی کے ذریعے یونیورسٹی اور وزارت کے درمیان تعاون کو آسان بنانا ہے۔ اس ما مقصد انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، پی ایچ ڈی اور تحقیقی پروگرام شروع کرنا ہے۔
مزید یہ کہ یونیورسٹی موضوعاتی مہارت کے ساتھ تعاون کرے گی اور تمام مطلوبہ کورسیز کے لیے نصابی رہنما خطوط اور کورس مواد تیار کرے گی۔ ان میں بشمول سرٹیفکیٹ کورسیز، ڈپلومہ کورسیز اور بودھ مطالعات میں پی ایچ ڈی پروگرام شزمل ہیں۔ انہیں اقلیتی طلباء کی ضروریات اور دلچسپیوں کو پورا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔یونیورسٹی اُن اساتذہ کے لیے تربیتی پروگرام اور ورکشاپس کا اہتمام کرے گی جو بودھ مطالعات کے کورسیز پڑھانے میں شامل ہیں تاکہ ان کی تدریسی مہارتوں اور مموضوعاتی علم میں اضافہ کیا جا سکے۔یونیورسٹی بودھ مطالعات سے متعلق تحقیقی منصوبوں پر موضوعاتی مہارت کے ساتھ تعاون کرے گی، فیکلٹی ممبران اور طلباء کو بین الضابطہ تحقیق کرنے کی ترغیب دینے كی حوصلہ افزاءی كرے گی جو بدھ مت کی ثقافت اور زبان کی تفہیم اور تحفظ میں معاون ہوں۔
پردھان منتری جن وکاس کریاکرم کی بااختیار کمیٹی مذکورہ مرکز کے قیام کے لیے فنڈز جاری کرنے سے پہلے یونیورسٹی كی طرف سے پیش كردہ لاگت کے تفصیلی تخمینوں کا جائزہ لے گی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 2014773)
Visitor Counter : 58